یزید بن عامر انصاری
Appearance
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(يزيد بن عامر انصاری سے رجوع مکرر)
یزید بن عامر انصاری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | یزيد بن عامر بن حدیدہ |
کنیت | ابو المنذر |
والد | عامر بن حدیدہ بن عمرو بن سواد |
والدہ | زینب بنت عمرو بن سنان |
رشتے دار | بھائی: قطبہ بن عامر بن حدیدہ |
عملی زندگی | |
طبقہ | صحابہ |
نسب | الخزرجی الانصاری |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوہ بدر غزوہ احد |
درستی - ترمیم |
یزید بن عامر بن حدیدہ اصحاب بدر اور انصار صحابہ میں سے ہیں انھیں ابو المنذر انصاری بھی کہا جاتا ہے۔[1]
ان کا پورا نام يزيد بن عامر بن حديدة بن غنم بن سواد بن غنم بن كعب بن سلمہ الانصاری الخزرجی السلمی ان کی والدہ کا نام عائشہ بنت جری ہے ان کی کنیت ابو المنذر تھی۔
اس پر سب متفق ہیں کہ بیعت عقبہ کے 70 صحابہ میں شامل تھے موسیٰ بن عقبہ نے ان کا نام اصحاب بدر میں لیا ہے جب کہ اکثر مؤرخین نے اصحاب بدر و اصحاب احد میں شمار کیا ہے۔[2]