مالک بن سنان
Appearance
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مالک بن سنان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | مدینہ منورہ |
وفات | سنہ 625ء جبل احد |
اولاد | ابوسعید الخدری |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوہ احد |
درستی - ترمیم |
مالک بن سنان بن عبید الانصاری شہدائے غزوہ احد میں شامل صحابی ہیں۔
نام و نسب
[ترمیم]مالک بن سنان بن عبید بن ثعلبہ بن عبید بن الابجر (اور ابجر سے مراد خدرہ بن عوف بن حارث بن خزرج انصاری خزرجی خدری ہے جو ابو سعید خدری کے والد تھے) یہ صاحب غزوۂ احد میں شہید ہوئے تھے اور انھیں عراب بن سفیان الکتانی نے قتل کیا تھا۔ جب احد میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر زخم آیا، تو مالک بن سنان نے حضور کے خون کو چوس کر نگل لیا، اس پر حضور نے فرمایا جو شخص ایسے آدمی کو دیکھنا چاہے جس کے خون میں میرا خون شامل ہو گیا ہے وہ مالک بن سنان کو دیکھ لے ایک موقع پر جناب مالک تین دن بھوکے رہے اور کسی سے کچھ نہ مانگا حضور نے فرمایا جو شخص ایسے آدمی کو دیکھنا چاہے جس کی پارسائی نے اسے سوال نہ کرنے دیا وہ مالک بن سنان کو دیکھے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ اسد الغابہ جلد3صفحہ 88 حصہ ہشتم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور