عبد اللہ بن عمرو بن وہب
عبد اللہ بن عمرو بن وہب | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ وفات | سنہ 625ء |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف ، عالم |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوہ احد |
درستی - ترمیم |
عبد اللہ بن عمرو بن وہب الانصاری شہدائے غزوہ احد میں شامل صحابی تھے۔
نام و نسب
[ترمیم]عبد اللہ بن عمروبن وہب بن ثعلبہ بن وقش بن ثعلبہ بن طریف بن خزرج بن ساعدہ۔انصاری خزرجی ثم الساعدی۔ابن شہاب اورابن اسحاق نے ان لوگوں کے نام میں جواحد کے دن قبیلہ بنی ساعدہ سے شہید ہوئے عبد اللہ بن عمرو کانام بھی لکھاہے اور ابن اسحاق نے ظریف تک ان کا نسب بھی بیان کیا ہے ان کا تذکرہ تینوں (ابن مندہ ابو نعیم ابن عبد البر) نے لکھا ہے اور ابو عمر نے کہاہے کہ طریف کی جس قدر اولادہے وہ سعد بن معاذ کے گروہ میں شامل ہے۔ اس کو ابن مندہ نے یونس بن بکیر سے انھوں نے ابن اسحق سے نقل کیا ہے کہ یہ عبد اللہ سعد بن معاذ کے گروہ سے تھے۔مگریہ غلط ہے صحیح یہ ہے کہ سعد بن عبادہ کے گروہ سے ہیں اس وجہ سے کہ سعد بن معاذ توقبیلہ اوس سے ہیں اور بنی طریف قبیلہ ساعدہ سے ہیں جو خزرج کی شاخ ہے اور بنی ساعدہ شاخ ہے قبیلہ سعد بن عبادہ کی ۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ اسد الغابہ جلد2صفحہ 338حصہ ششم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور
- 625ء کی وفیات
- صحابہ
- اصحاب احد
- تاریخ پیدائش نامعلوم
- ساتویں صدی کی عرب شخصیات
- شہداء غزوہ احد
- 3ھ کی وفیات
- 813ء کی وفیات
- آٹھویں صدی کے عرب مصنفین
- نویں صدی کے عرب مصنفین
- مالکی علما
- آٹھویں صدی کے اسلامی مسلم علما
- نویں صدی کی مصری شخصیات
- آٹھویں صدی کی مصری شخصیات
- مصری مالکیہ
- تبع تابعی راویان حدیث
- 197ھ کی وفیات
- نویں صدی کے ماہرین قانون
- آٹھویں صدی کے ماہرین قانون