مندرجات کا رخ کریں

یعقوب بن حلفئی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یعقوب بن حلفئی
مقدس یعقوب کا مجسمہ، مآفرہ محل، پرتگال
رسول
پیدائشتقریباً پہلی صدی قبل مسیح
گلیل, یہودیہ، رومی سلطنت
وفاتتقریباً 62ء
یروشلم، یہودیہ، رومی سلطنت یا آیگیپتوس (مصر)
تہوار1 مئی (انگلیکان کمیونین)،
3 مئی (رومی کاتھولک کلیسیا)،
9 اکتوبر (مشرقی راسخُ الاعتقاد کلیسیا)
منسوب خصوصیاتبڑھئی کی آری؛ دھوبی کا ڈنڈا؛ کتاب
سرپرستیدوا فروش؛ عطار؛ قریب المرگ افراد؛ فراسکاتی، اطالیہ؛ دھوبی؛ ٹوپی بنانے اور بیچنے والے؛ مونتیروتوندو، اطالیہ؛ ماہر دوا ساز؛ یوراگوئے[1]

یعقوب بن حلفئی (انگریزی: James, son of Alphaeus، کواینہ یونانی میں Ἰάκωβος, Iakōbos ؛ عبرانی: יעקב בן חלפיYa'akov ben Halfay) یسوع کے بارہ رسولوں میں سے ایک تھے۔ جن کا ذکر تمام تین اناجیل متوافقہ میں رسل کی فہرست میں موجود ہے۔ ان کی اکثر چھوٹے یعقوب کے ساتھ نشان دہی کی جاتی ہے۔ (انگریزی James the Less، یونانی Iakōbos ho mikros, Ἰάκωβος ὁ μίκρος مرقس 15:40) ترجموں کے حساب سے ان کو صغیرہ، چھوٹا، کم یا نوعمر لکھا جاتا ہے۔ ان کو یعقوب بن زبدی سے الگ سمجھا جاتا ہے اور کچھ تشریحات کے مطابق یعقوب، بھائی یسوع (یعقوب البار) بھی مختلف شخصیت ہے۔[2]عہد نامہ جدید میں ان کا ذکر محض چار بار آیا ہے۔ ہر بار ان کا ذکر صرف بارہ رسولوں کے ناموں کے ساتھ آیا ہے۔[3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Catholic Forum Patron Saints Index: James the Lesser آرکائیو شدہ جون 25, 2007 بذریعہ وے بیک مشین
  2. "Saint-James. Apostle, son of Alphaeus"۔ Encyclopædia Britannica۔ Encyclopædia Britannica, Inc.۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2017 
  3. متی 10:3، مرقس 3:18، لوقا 16–6:12 اور اعمال 1:13۔
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔