مندرجات کا رخ کریں

دبری دہنی جماع

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دبری دہنی جماع ایک جنسی عمل ہے جس سے مراد کسی کی دبر کو منہ یا زبان سے تحریک دینا یا ماعمول کی دبر میں زبان داخل کرنا ہے۔ اس کے لیے انگریزی ایک زیادہ جامع اصطلاح اینی لنگس (انگریزی: anilingus) مستعمل ہے۔ یہ عمل روایتی اور ہم جنس پرست دونوں اقسام کے جوڑوں میں ہو سکتا ہے۔ اس عمل کو دبری جماع کی تیاری کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

صحت پر اثرات

[ترمیم]

منہ کا کسی کی دبر سے براہ راست تعلق اور رابطہ طبی طور پر ایک انتہائی خطرناک عمل ہے جس کے صحت پر بہت سے ضرر رساں اثرات ہو سکتے ہیں۔ کسی بھی انسان کے لیے اپنے فضلے کہ نسبت کسی اور انسان کا فضلہ کئی گنا زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ کسی کا فضلہ نگلنے سے کئی اقسام کی مہلک بیماریاں لگ سکتی ہیں۔ فضلے کے ذرات اگر آنکھوں میں چلے جائیں تو آشوب چشم کی بیماری لگ سکتی ہے۔ لہذا اس عمل سے پہلے ماعمول کو دبر کی صفائی پر خاص توجہ دینی پڑتی ہے اور صفائی کا یہ عمل بذات خود کافی تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔ یہ عمل اکثر فحش نگاری میں دیکھنے کو ملتا ہے جہاں فحش کاروں کو صفائی کے لیے ماہرین ک مدد حاصل ہوتی ہے۔ فحش نگاری میں یہ عمل جنسی انتہا پسندی کے زمرے میں آتا ہے اور بسا اوقات دبری جماع کی تیاری کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس عمل کے خطرناک ہونے کی وجہ سے بہت ہی قلیل تعداد میں فحش کار اس پر آمادگی ظاہر کرتے ہیں۔ اس عمل کو جنسیت میں خطرناک اور تکلیف دہ رجحانات رکھنے والے فحش کاروں سے منسوب کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]