مندرجات کا رخ کریں

گیلے ٹی شرٹ کا مقابلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گیلے ٹی شرٹ مقابلے کے دوران ایک کالج کا لڑکا اپنی ساتھی طالبہ لڑکی کے مہین ٹی شرٹ پر انتہائی قریب سے ٹھنڈا برفیلا پانی برسا رہا ہے۔

گیلے ٹی شرٹ کا مقابلہ (انگریزی: Wet T-shirt contest) ایک مقابلہ ہے جس میں نمائشیت ہوتی ہے۔ اس میں جوان مقابلہ کنندہ عورتیں کسی شبینہ کلب، بار یا ریزارٹ میں حصہ لیتی ہیں۔ روایتی طور پر کئی کالجوں کی بہار کی تعطیلات تقاریب مختلف مقامات پر ہوتی ہیں جیسے کہ ڈے ٹونا بیچ اور کینکون۔

مقابلہ کنندہ لڑکیاں عمومًا سفید یا مدھم رنگ کی ٹی شرٹ پہنا کرتی ہیں۔ اس ٹی شرٹ کے اندر کوئی بَرا یا بکنی کا بالائی حصہ یا کوئی اور کپڑا نہیں ہوتا ہے۔ اکثر پانی (جس میں بھی زیادہ تر برفیلا پانی ہوتا ہے)، شرکاء لڑکیوں کے سینوں پر بہت ہی شوخ انداز میں ڈالا جاتا ہے۔ یہ کام کبھی تقریب کے منتظمین کرتے ہیں، کبھی تقریب چلانے والے اینکر اور کبھی کبھی ایسے مواقع پر شامل شرارتی لڑکے شرکاء کے سینے پر ڈالتے ہیں۔ اس کار روائی کے نتیجے میں ٹی شرٹ گیلی ہو جاتی ہے اور اس کے اندر سے لڑکیوں کے پستان دکھائی دینے لگتے ہیں۔ مقابلہ کنندہ لڑکیاں باری باری سے حاضرین کے رو بہ رو ناچتی ہیں۔[1] اس کے نتیجے میں حاضرین چیخ چیخ کر حوصلے بڑھاتے ہیں۔ اکثر شرکاء کے کام پر حَکَم (جج) فیصلے سناتے ہیں۔

کچھ انتہائی شوخ ٹی شرٹ کے مقابلے ایسے ہوتے ہیں، جس میں شوخ لڑکیاں اپنے ٹی شرٹوں کو پھاڑ ڈالتی ہیں اور اپنے اوپر کے حصوں کی نمائش کرتی ہیں۔ مقامی قوانین کی مطابقت میں شرکاء کو مکمل ٹی شرٹ ہٹانے یا بالکلیہ برہنہ ہوتی ہیں۔

تاریخ

[ترمیم]

ریاستہائے متحدہ امریکا میں اسکائینگ فلم ساز ڈیک بیری مور نے اپنے وقائع Breaking Even میں دعوٰی کیا ہے کہ انھوں نے اولین گیلے ٹی شرٹ کا مقابلہ سن ویلی، ایڈاہو کے بوئلر روم بار میں جنوری 1971ء کو ہوا۔ یہ اسکائینگ کی تشہیر کے طور پر کے 2 کی جانب سے منعقد ہوا تھا۔[2]

بھارت میں کوشش

[ترمیم]

بھارتی کالجوں میں اس مقابلے کا انعقاد کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ فی الوقت ناکام ہو چکی ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Definitions for wet t-shirt contest
  2. Barrymore، Dick (1997)۔ "Chapter 20: Hot Dogs and Wet T-Shirts"۔ Breaking Even۔ Missoula, Mont.: Pictorial Histories۔ ISBN:9781575100371۔ OCLC:39924562۔ 2007-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-02