مندرجات کا رخ کریں

نامناسب افشا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نامناسب افشا یا دانستہ طور پر شرمگاہ اور اعضائے زینت کا کسی غیر متعلقہ شخص کے آگے ظاہر کرنا دنیا کے کئی ممالک کے قوانین کی رو سے ایک قابل سزا جرم ہے۔ اس کے لیے سرکاری وکیل کے اوپر یہ لازم ہوتا ہے وہ ملزم شخص پر وہ تمام پہلوؤں کو ثابت کریں جو اس جرم کے ارتکاب کو کسی شک و شبہ سے بالاتر بناتے ہیں۔ یہ جرم بڑی حد تک جنسی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ اس میں سب سے اہم غور طلب بات جو سرکاری وکیل پر لازم ہے وہ یہ ثابت کرنا ہے کہ ملزم نے دانستہ طور پر اپنی شرمگاہ کا افشا کیا۔ یہ جرم اس وقت پایہ ثبوت کو نہیں پہنچ سکے گا اگر ملزم دکھائی جانے والی شرم گاہ کے بارے میں نہیں جانتا ہے (معصومیت، عقلی معذوری، ہوش و ہواس کی کمی یا پھر یہ کہ معلومات اس وقت شرمگاہ کا کوئی اور بھی مشاہدہ کر رہا ہے) یا اتفاقی طور جسم کے کسی حصے کی نمائش کر بیٹھتا ہے تو سرکاری وکیل کے لیے جرم کے انجام ہونے کے سبھی پہلوؤں کو ثابت کرنے میں ناکام ہو گا اور اس طرح ملزم کے خلاف مقدمہ پایۂ ثبوت تک نہیں پہنچے گا۔

عام طور سے پستانوں، مردوں کے ذَکر اور عورتوں کی شرمگاہوں پر افشا کے معاملوں پر بحث ممکن ہے۔

ریاستہائے متحدہ میں نامناسب افشا سے متعلق قانون

[ترمیم]

دنیا کے پیش تر ممالک میں نامناسب افشا کے جنسی جرم تسلیم کیے جانے کے باوجود اس سے متعلق بنیادی قوانین اور اس کی جزئیات مختلف ہیں۔ کئی بار ایک ملک کے قوانین میں یکسانی نہیں ہے۔ یہی حال ریاستہائے متحدہ امریکا کی بھی ہے۔ یہاں موٹے طور پر نامناسب افشا کے جنسی جرم اور قابل سزا مانے جانے کے باوجود اس سے متعلق قوانیں یکساں نہیں ہے۔ ملک کی ریاست کیلیفورنیا میں اس سے متعلق قانون کی تفصیلات ذیل میں درج ہیں۔ حالاں کہ امریکی قانون تغیر پزیر ہے اور ممکن ہے یہ تفصیلات بھی عرصہ دراز میں یا تو قانون سازی یا عدالتی فیصلوں کی روشنی میں بدل جائیں:[1]:

موضوع تفصیلات
متعلقہ قانون California Penal Code Section 314
تعزیرات کیلیفورنیا، دفعہ 314
تفصیلات اس قانون کے نفاذ کے لیے یہ ضروری ہے دانستہ طور پر کسی شخص کے نجی اجزاء کو سب کے آگے دکھایا جائے۔ اس کے علاوہ یہ نامناسب افشا کسی مخصوص ارادے کا جرم ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ملزم اس فعل کی انجام دہی شہوانی یا فحش غرض کے لیے کرے۔ سرکاری وکیل اس ارادے کو یوں ثابت کر سکتے ہیں:
  • ملزم نے یہ ارادہ کیا تھا کہ اس کی شرم گاہ پر عوام الناس کی توجہ جائے؛ یا
  • ملزم جنسی طور پر جوشیلاپن، جنسی لذت یا جنسی محاذ پر کشمکش کی کیفیت پیدا کرنا چاہتا تھا۔

نامناسب افشا کے لیے یہ ضروری نہیں کہ وہ مکمل طور پر برہنہ ہو؛ سرکاری وکیل اپنی بحث کے ذریعے صرف شرمگاہوں کے اظہار تک ہی روک سکتے ہیں۔

کیلیفورنیا قانون کے لیے ضروری ہے کہ ملزم کا یہ فعل کسی عوامی جگہ پر انجام پائے۔ عوامی جگہ ایک ایسا مقام ہو سکتا ہے جہاں آنے جانے والے بے روک ٹوک سب کچھ دیکھ سکتے ہیں۔ تاہم ایک نجی رہائش یا غیر آباد عمارت بھی نامناسب افشا کے لیے عوامی جگہ کے زمرے میں آسکتا ہے اگر یہ ثابت کیا جائے کہ ملزم ان جگہوں پر غیر مدعو طور داخل ہوا یا آگے چل کر ان جگہوں کے مکینوں کو بغیر کسی ضرورت کے اپنے نجی اعضا دکھا دیا۔.

استثنا دستور کی پہلی ترمیم ایسے فنکارانہ مظاہروں یا اظہاریے کی گنجائش فراہم کرتی ہے جس کا ارادہ یا اس کی قدر غیر فحش ہو۔
سزائیں
  • اگر نامناسب افشا کا الزام پہلی بار کا ہے اس کا نتیجہ گمراہی کی سزا (misdemeanor conviction) ہو سکتی ہے۔ اگر ملزم نامناسب افشا کسی رہائش یا کسی عمارت کے آباد حصے میں مکینوں کے اجازت کے بنا کرے تو عدالت ایسے ملزم کو ایسی قید کی سزا دے سکتی ہے جو ایک سال تک ہو سکتی ہے۔ یہ سزائے حبس کسی کاؤنٹی کے قیدخانے یا ریاستی قیدخانے میں ہو سکتی ہے۔
  • نامناسب افشا کے دوسرے یا اس کے آگے اور مواقع پر ہونے کی صورت میں یا نامناسب افشا کی پہلی بار سزا جب کہ وہی شخص کیلیفورنیا قوانین کے تحت دیگر جنسی جرائم کے ارتکاب کی وجہ سے سزایافتہ ہو، تب ایسا شخص عادی مجرم کی سزا (felony conviction) کا مستحق ہوتا ہے۔ عادی مجرم کی سزا ممکن ہے کہ ریاستی قید خانے میں انجام پائے۔ عادی مجرم کی طرح نامناسب افشا کی صورت میں یہ بھی ضروری ہے کہ خاطی جنسی مجرموں کی رجسٹری (Sex Offender Registry) میں بھی اپنا نام درج کروائے۔

حوالہ جات

[ترمیم]