قرہ قویونلو
تاریخ ایران |
---|
دور قدیم
|
شہنشاہی دور
|
قرون وسطی
|
ابتدائی دور حاضر
|
دور حاضر
|
متعلقہ مضامین |
باب ایران |
قرہ قویونلو ترکمان نسل کا ایک قبیلہ تھا جس نے موجودہ مشرقی اناطولیہ، آرمینیا، ایرانی آذربائیجان اور شمالی عراق پر 1375ء سے 1468ء تک حکومت کی۔
قرہ قویونلو ترکمانوں نے ایک مرتبہ مشرقی فارس میں ہرات کو بھی اپنا دار الحکومت بنایا۔ وہ جلائر کے باجگذار تھے لیکن 1375ء میں ترکمانوں نے جلائر کے خلاف بغاوت کرکے آزادی حاصل کرلی اور قرا یوسف نوین بن محمد کی زیر قیادت تبریز پر قبضہ لیا۔
1400ء میں امیر تیمور کی افواج نے قرہ قویونلو ترکمانوں کو شکست دی تو قرا یوسف نوین بن محمد نے مصر بھاگ کر مملوکوں کے سلطان سیف الدین برقوق کی پناہ لے لی۔ وہاں اس نے فوج اکٹھی کی اور 1406ء میں تبریز واپس لے لیا۔
1410ء میں قرہ قویونلو نے بغداد پر قبضہ کر لیا۔ 1420ء میں قرا یوسف کی وفات کے بعد جانشینوں میں خانہ جنگی اور تیمور کے بڑھتے ہوئے خطرے کے باوجود قرہ قویونلو نے اپنے زیر تسلط علاقوں پر مضبوط گرفت رکھی۔
جہان شاہ نے تیموری بادشاہ شاہ رخ مرزا کے ساتھ امن معاہدہ کیا لیکن یہ معاہدہ 1447ء میں شاہ رخ کے انتقال کے ساتھ ہی ختم ہو گیا اور قرہ قویونلو نے عراق اور جزیرہ نما عرب کے مشرقی ساحلوں پر حملے کیے اور تیموری سلطنت کے حصے مغربی ایران کو بھی نشانہ بنایا۔
سلطنت میں توسیع کے باوجود جہان شاہ کا دور بیٹوں کی بغاوتوں اور تقریبا نیم خود مختار بغداد کے حکمرانوں سے متاثر ہوا جسے اس نے 1464ء میں نکال باہر کیا۔
1466ء میں جہان شاہ نے آق قویونلو ترکمانوں سے دیار باکر حاصل کرنے کی کوشش کی جس کا نتیجہ انتہائی بھیانک نکلا اور جہان شاہ مارا گیا اور مشرق وسطی میں قرہ قویونلو کا خاتمہ ہو گیا۔ 1468ء میں آق قویونلو نے قرہ قویونلو کی باقیات کا بھی خاتمہ کر دیا۔
حکمران قراقویونلو ایران
[ترمیم]خطاب | نام | دور حکومت | |
---|---|---|---|
بیگ | قرا محمد ترمش بن بیرم خواجہ | 1378 - 1388 | |
بیگ ابو النصر |
قرا یوسف نوین بن محمد | 1388 - 1399 | |
قراقويونلو پر امیر تیمور کا حملہ(1400 - 1405) | |||
بیگ ابو النصر |
قرا یوسف نوین بن محمد | 1405 - 1420 | |
بیگ | قرا اسکندر بن یوسف | 1420 - 1436 | |
بیگ مظفرالدین |
جہاں شاہ ابن یوسف | 1436 - 1467 | |
بیگ | حسن علی ابن جہاں شاہ | 1467 - 1468 | |
آق قویونلو نے قراقویونلو پر غلبہ پا لیا- |
- پیلے رنگ کے خانے میں سلسلہ قراقویونلو کے رہنما اور بانی کے والد کا نام ہے-
- تاریخ آرمینیا
- جغرافیہ آرمینیا
- حکومت آرمینیا
- آرمینیا کی سیاست
- آرمینیائی ثقافت
- آبادیات آرمینیا
- آرمینیا میں مذہب
- قرہ قویونلو
- 1370ء کی دہائی میں قائم ہونے والے ممالک اور علاقے
- 1375ء میں قائم ہونے والے ممالک اور علاقے
- 1468ء کی ایشیا میں تحلیلات
- آرمینیا میں پندرہویں صدی
- ایران کی مملکتیں اور سلطنتیں
- ایشیا کی سابقہ فرماں روائیاں
- ایشیا کے سابقہ ممالک
- ایشیا میں 1375ء کی تاسیسات
- ایشیا میں پندرہویں صدی
- ایشیا میں چودہویں صدی
- تاریخی ترک ریاستیں
- ترک شاہی خاندان
- شیعہ شاہی سلاسل
- قرون وسطی میں آذربائیجان
- قرون وسطی میں آرمینیا
- قرون وسطی میں اسلام
- قرون وسطی میں اناطولیہ
- قرون وسطی میں ایران
- قرون وسطی میں ایرانی آذربائیجان
- قرون وسطی میں عراق
- قرون وسطی میں فارس
- قرون وسطی میں مشرق وسطی کی تاریخ
- مشرق وسطی کے سابقہ ممالک
- مغربی ایشیا کے سابقہ ممالک
- 1468ء میں تحلیل ہونے والی ریاستیں اور عملداریاں
- مشرق وسطی میں 1370ء کی دہائی
- ترک ریاستیں