مغربی برلن
Appearance
مغربی برلن 1949ء سے 1990ء تک جرمنی کے شہر برلن کے مغربی حصے کا نام تھا۔
یہ 1945ء میں مغربی اتحادیوں (امریکہ، برطانیہ اور فرانس) کے قبضے میں آنے والے حصوں پر مشتمل تھا۔ شہر کا وہ علاقہ جو سوویت قبضے میں تھا مشرقی برلن کہلاتا تھا؛ جو مشرقی جرمنی کا دار الحکومت ہونے کا دعویدار تھا، البتہ مغربی اتحادیوں نے کبھی اس دعوے کو تسلیم نہیں کیا اور وہ پورے شہر کو چار قوتوں کے زیر قبضہ علاقہ ہی تصور کرتے تھے۔
1961ء میں چاروں جانب سے اشتراکی مشرقی برلن اور مشرقی جرمنی میں گھرے شہر مغربی برلن کے گرد دیوار برلن تعمیر کی گئی جو اکتوبر 1990ء میں جرمن اتحاد مکرر (German reunification) تک قائم رہی۔