مشرقی جرمنی
عوامی جمہوریہ جرمنی یا جرمن عوامی جمہوریہ (جرمن: Deutsche Demokratische Republik، انگریزی: German Democratic Republic) جو عام طور پر مشرقی جرمنی کے نام سے معروف ہے، ایک اشتراکی جمہوریہ تھی جو دوسری جنگ عظیم کے بعد سوویت اتحاد کے زیر قبضہ جرمن علاقوں پر قائم کی گئی۔ جرمن عوامی جمہوریہ 7 اکتوبر 1949ء سے 3 اکتوبر 1990ء کو جرمن اتحاد مکرر (German Reunification) یعنی متحدہ جرمنی کے دوبارہ قیام تک موجود رہی، اپنے دور میں مشرقی جرمنی سوویت اتحاد کی جانب جھکاؤ رکھنے والے مشرقی یورپ کی اقوام کے مشرقی اتحاد (انگریزی: Eastern Bloc) اور وارسا معاہدے (انگریزی: Warsaw Pact) کا رکن اور سوویت اتحاد کا قریبی اتحادی تھا۔
1955ء میں سوویت اتحاد نے اعلان کیا کہ مشرقی جرمنی مکمل طور پر خود مختار ہے البتہ چار قوتوں کے پوسٹڈیم معاہدہ|پوسٹڈیم معاہدے کی بنیاد پر سوویت قابض افواج مشرقی جرمنی میں جبکہ امریکی، برطانوی، کینیڈین اور فرانسیسی افواج مغربی جرمنی میں موجود رہیں۔ برلن، جو چاروں جانب سے مشرقی جرمنی کے علاقوں میں گھرا ہوا تھا، مختلف حصوں میں منقسم تھا جن میں مغربی علاقے میں برطانوی، فرانسیسی اور امریکی چھاؤنیاں اور مشرقی علاقے میں سوویت افواج کے علاقے شامل تھے۔ برلن سرد جنگ کے دور میں تناؤ کا مرکز تھا۔
9 نومبر 1989ء کو دیوار برلن کے ابتدائی حصوں کے کھلنے کے بعد 18 مارچ 1990ء کو مشرقی جرمنی میں نئے انتخابات منعقد ہوئے اور زیر اقتدار سوشلسٹ یونٹی پارٹی جرمنی پارلیمان (Volkskammer) میں اپنی اکثریت سے محروم ہو گئی۔ 23 اگست 1990ء کو پارلیمان نے قبل از جنگ عظیم کی پانچ ریاستوں کو از سر نو تشکیل دیا (جنہیں 1952ء میں تحلیل کر دیا گیا تھا) اور بعد ازاں 3 اکتوبر 1990ء کو وفاقی جمہوریہ جرمنی (مغربی جرمنی) کے ساتھ اتحاد کر لیا۔ اس اتحاد مکرر کے نتیجے میں جرمنی ایک مرتبہ پھر متحدہ شکل میں دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
متعلقہ مضامین
[ترمیم]- مشرقی جرمنی
- 1949ء میں قائم ہونے والے ممالک اور علاقے
- اشتمالی ریاستیں
- اقوام متحدہ کی سابقہ رکن ریاستیں
- تاریخ جرمنی
- جرمنی میں 1990ء کی تحلیلات
- سابق اشتراکی جمہوریتیں
- سابقہ جمہوریتیں
- سرد جنگ کی سابقہ سیاست
- مشرقی اتحاد
- مشرقی بلاک
- منقسم خطہ جات
- یورپ کے سابقہ ممالک
- 1990ء میں تحلیل ہونے والی ریاستیں اور عملداریاں
- جرمنی میں اشتمالیت
- سابقہ ممالک
- علامت کیپشن یا ٹائپ پیرامیٹرز کے ساتھ خانہ معلومات ملک یا خانہ معلومات سابقہ ملک استعمال کرنے والے صفحات