1919ء کا مصری انقلاب (انگریزی: Egyptian Revolution of 1919)
(عربی: ثورة 1919) مصر اور سوڈان پر برطانوی قبضے کے خلاف ملک گیر انقلاب تھا۔ یہ 1919ء میں انقلابی مصری قوم پرستی کے رہنما سعد زغلول پاشا اور وفد پارٹی کے دیگر اراکین کی برطانوی حکم پر جلاوطنی کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مصریوں نے انجام دیا تھا۔ [3]
اس انقلاب کے نتیجے میں برطانیہ نے بعد میں 1922ء میں مصر کی آزادی کو مملکت مصر کے طور پر تسلیم کیا اور 1923ء میں ایک نئے آئین کے نفاذ کا باعث بنا۔
تاہم، برطانوی حکومت نے سوڈان پر مصر کی مکمل خود مختاری کو تسلیم کرنے یا نہر سوئز زون سے اپنی فوجیں نکالنے سے انکار کر دیا، جو مصری انقلاب کی دہائیوں میں اینگلو-مصری تعلقات کو خراب کرتے رہے اور آخر کا 1952ء کے مصری انقلاب کا موجب بنے۔