کیلین مرفی
کیلین مرفی | |
---|---|
(انگریزی میں: Cillian Murphy) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 25 مئی 1976ء (48 سال)[1][2][3][4] کورک |
شہریت | جمہوریہ آئرلینڈ |
زوجہ | یوون مک گنیز (شادی. 2004) |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار [5]، منظر نویس [6]، نغمہ ساز [7]، صوتی اداکار ، موسیقار [8]، منچ اداکار [9]، فلم اداکار ، ٹیلی ویژن اداکار [10]، ڈی جے [11]، ٹی وی پروڈیوسر [10] |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [12] |
شعبۂ عمل | فلم تھیٹر ، فلم سازی ، موسیقی |
اعزازات | |
نامزدگیاں | |
آسکر اعزاز برائے بہترین اداکار (2024)[17] گولڈن گلوب اعزاز برائے بہترین اداکار، متحرک موسیقیانہ یا مزاحیہ فلم (2005) |
|
دستخط | |
IMDB پر صفحات[18][19] | |
درستی - ترمیم |
کیلین مرفی (پیدائش 25 مئی، 1976ء) ایک آئرش جو فلموں اور تھیٹر کا اداکار ہے۔ مرفی اپنے مختلف کرداروں اور اپنی نیلی آنکھوں کے لیے مشہور ہے۔ اس نے اپنی کیریئر کی شروعات ایک روک موسیقار کے طور پر کی تھی پر اس نے 1990ء کی دہائی کے اختتام میں مختصر اور آزاد فلموں میں کام کرنا شروع کر دیا تھا۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]مرفی کا جنم 25 مئی، 1976ء کو ڈگلس، کورک، آئرلینڈ میں ہوا تھا۔[20] وہ رومن کاتھولک کے طور پر بڑا ہوا اور وہ ایک کاتھولک سیکنڈری اسکول کا پڑھا ہوا ہے۔ وہ بالینٹمپل میں بڑا ہوا جو کورک کے قریب واقع ہے۔ اس کا باپ، برینڈن مرفی، تعلیم کے آئرش ڈپارٹمنٹ کے لیے کام کرتا تھا۔ اس کی ماں ایک فرانسیسی استانی ہے۔ وہ یونیورسٹی کورک کالج کا پڑھا ہوا ہے۔
کیریئر
[ترمیم]مرفی نے اپنے کیریئر کی شروعات ایک روک موسیقار کے طور پر کی تھی۔ اس نے 1996ء میں فلم ڈسکو بگز میں ایک اداکار کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔ وہ 2000ء کے وقت میں برطانوی اور آئرش فلموں اور اسٹیج نمائش میں بہت مشہور ہوا۔ اس کا ہیرو کے طور پر سب سے پہلا مشہور کردار 2003ء میں ریلیز ہوئی ڈراؤنی فلم 28 ڈیز لیٹر میں تھا۔
مرفی کے سب سے بہترین ولن کے طور پر کردار دو بلاک بسٹر فلموں بیٹمین بِگنس اور ریڈ آئی میں تھے۔ سوپر ہیرو فلم بیٹمین بِگنس میں اس کا کردار اسکیئر کراؤ/ڈاکٹر جوناتھن کرین کے طور پر تھا اور ریڈ آئی میں اس کا کردار جیکسن رپنر کے طور پر تھا۔ اس نے اگلی دو بیٹمین فلموں دِی ڈارک نائیٹ اور دی ڈارک نائیٹ رائیسز میں بھی اسکیئر کراؤ کا کردار نبھایا تھا۔ اس نے 2005ء میں آئی فلم بریک فاسٹ اون پلوٹو میں ایک یتیم بچے (پیٹرک کٹن بریڈن) کا کردار نبھایا۔ اس کردار کے لیے اس کو گولڈن گلوب ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا تھا۔ اس نے 1920ء کی آئرش آزادی تحریک پر بنی فلم دِی ونڈ دیٹ شیکس دی بارلے میں بھی اداکاری کی تھی۔ اس کے علاوہ 2017ء میں آئی کرسٹوفر نولن کی فلم ڈنکرک میں بھی اس نے ایک فوجی کے طور پر کردار نبھایا تھا اور اس فلم میں اس کے کردار کا شروع سے لے کے آخر تک کوئی نام نہیں بتایا گیا۔ مرفی نے روبرٹ دے نیرو کے ساتھ 2012ء میں بنی فلم ریڈ لائٹس میں بھی اداکاری کی ہے۔ اس نے کولڈ ماؤنٹین (2003ء)، انٹرمشن (2003ء)، سنشائین (2007ء)، دی ایج آف لوَ (2008ء)، انسپیشن (2010ء)، ٹرانسینڈیز (2014ء)، ان دِی ہارٹ آف دی سی (2015ء) اور اینتھروپائڈ (2016ء) میں بھی اداکاری کی ہے۔
اس کے علاوہ اس نے بی بی سی کے ایک انگریزی ڈراما سلسلہ پیکی بلائنڈرز میں تھومس شیلبی کے روپ میں اہم ہیرو کے طور پر اداکاری کی ہے۔ اس کے علاوہ دو اور ڈراموں میں وہ اداکاری کر چکا ہے۔
نجی زندگی
[ترمیم]2001ء سے 2015ء تک مرفی لندن میں رہا اور 2015ء کو وہ ڈبلن، آئرلینڈ جا کے رہنے لگا۔ اس کا ہالی وڈ میں جانے کا کوئی خیال نہیں تھا۔ اس کو سیلیبرٹیوں میں رہنا عجیب لگتا ہے۔ وہ اکثر اپنی فلموں کے بارے میں انٹرویو دیتا ہے۔ وہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں کسی کو کچھ نہیں بتاتا۔ 2010ء تک وہ کسی ٹی وی انٹرویو میں بالکل نظر نہیں آیا۔ 2007ء میں اس کو آئرش فلم پر ٹی وی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اس نے 2012ء میں ڈراما ڈیسک ایوارڈ بھی جیتا تھا۔
مرفی کا بیاہ 2004ء میں اس کی گرل فرینڈ یوون مک گنیز کے ساتھ ہوا تھا۔ اس کے دو بیٹے ہیں؛ مالاکی (پیدائش 2005ء) اور کیرک (پیدائش 2007ء)۔ وہ اس وقت منکسٹاؤن، ڈبلن، آئرلینڈ میں رہتا ہے۔
اس نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ چاہے اس نے روک موسیقار کا کام کرنا بہت پہلے بند کر دیا پر اس کو موسیقی سے بہت لگاؤ ہے۔
اس کا مذہب کاتھولک مسیحیت تھا مگر اب وہ ملحد بن چکا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/140681841 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/492739 — بنام: Cillian Murphy — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ بنام: Cillian Murphy — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/07dbc8f99a0140e78d7c10398b1da5fb — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/1300327 — بنام: Cillian Murphy — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ http://www.nytimes.com/2011/11/27/theater/cillian-murphy-in-misterman-at-st-anns-warehouse.html
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/title/tt1080861/
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0614165/?ref_=ttfc_fc_cl_t1#soundtrack/
- ↑ http://www.rte.ie/ten/news/2013/1013/480095-cillian-murphy-enjoys-low-key-life/
- ↑ https://www.nytimes.com/2019/04/28/theater/review-grief-is-the-thing-with-feathers.html
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/title/tt2442560/fullcredits/
- ↑ https://www.bbc.co.uk/mediacentre/latestnews/2019/cillian-murphy-6music
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/6943843
- ↑ https://www.oscars.org/oscars/ceremonies/2024 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 مارچ 2024
- ↑ https://www.bafta.org/film/awards/2024-nominations-winners#leading-actor---cillian-murphy — اخذ شدہ بتاریخ: 13 مارچ 2024
- ↑ https://www.sagawards.org/awards/nominees-and-recipients/30th-annual-screen-actors-guild-awards
- ↑ تاریخ اشاعت: 8 جنوری 2024 — Golden Globes: ‘Oppenheimer’ Leads With Five Wins, ‘Succession’ Tops TV With Four (Complete Winners List) — اخذ شدہ بتاریخ: 8 جنوری 2024
- ↑ تاریخ اشاعت: 23 جنوری 2024 — 96TH OSCARS® NOMINATIONS ANNOUNCED | Academy Press Office — اخذ شدہ بتاریخ: 22 جولائی 2024
- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/59a0c216-6fad-40a7-bf1d-20d4ce4a19ed — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اگست 2021
- ↑ ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/1300327 — اخذ شدہ بتاریخ: 19 اکتوبر 2021
- ↑ Lytal, Cristy. "The 24 Finest Performances of 2005: Cillian Murphy" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ premiere.com (Error: unknown archive URL)، Premiere، February 2006. Retrieved 19 جولائی 2007.
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر Cillian Murphy سے متعلق تصاویر
- 1976ء کی پیدائشیں
- 25 مئی کی پیدائشیں
- اکیڈمی ایوارڈز اعزاز یافتگان برائے بہترین اداکار
- بافٹا ایوارڈ اعزاز یافتگان برائے بہترین اداکار
- آئرش مرد اسٹیج اداکار
- آئرش مرد صوتی اداکار
- آئرش مرد فلمی اداکار
- آئرش مرد ٹیلی ویژن اداکار
- آئرش ملحدین
- اکیسویں صدی کے آئرش مرد اداکار
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کے آئرش مرد اداکار
- سابقہ رومن کاتھولک
- کاؤنٹی کورک کی شخصیات
- سابقہ آئرش مسیحی
- کورک (شہر) کے مرد اداکار