نرگس فخری
نرگس فخری | |
---|---|
(انگریزی میں: Nargis Fakhri) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 اکتوبر 1979ء (45 سال)[1] کوئینز [1] |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
قد | 175 سنٹی میٹر [2] |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ [3]، ماڈل [4]، فلم اداکارہ |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، انگریزی |
اعزازات | |
ایفا اعزاز برائے مشہور جوڑی (برائے:Rockstar ) (2012) |
|
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
نرگس فخری (پیدائش 20 اکتوبر 1979ء) [5][6] ایک امریکی فیشن ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ وہ زیادہ تر ہندوستانی اور انگریزی فلموں میں دکھائی دیتی ہیں [7] [8]۔ راک اسٹار فلم کے لیے انھیں فلم فیئر ایوارڈ برائے بہتریں نووارد دیا گیا، مدراس۔ کیفے ، میں تیرا ہیرو ، ہاؤس فل 3 ان کی مشہور فلمیں ہیں، ہالی وڈ میں اسپائی ان کی پہلی قابل ذکر پرفارمنس ہے [9] [10]۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]نرگس کوینز، نیو یارک میں ایک چیک ماں، میری فخری (پولیس افسر) [11] اور ایک پاکستانی باپ، محمد فخری کے گھر پیدا ہوئیں۔ [12][13] جب وہ سات سال کی تھیں ان کے والدین نے ایک دوسرے کو طلاق دے دی ، والد چند سال بعد وفات پا گئے [14] ۔[15] نرگس ایک امریکی شہری ہیں۔[15] جبکہ ایک دہائی پہلے ان کے والد وفات پا چکے ہیں، ان کی ماں کینسر میں مبتلا خاتون ہیں اور یہی ان کی امریکی پولیس فورس سے سبکدوشی کی وجہ ہے۔ نرگس کے مشاغل میں کھانا پکانا، سوچ بچار اور یوگا شامل ہیں۔[16] اپنی پاکستانی چیک نسل اور امریکی شہریت کے باعث وہ خود کو گلوبل شہری کہتی ہیں [17][11] [14]۔
پیشہ ورانہ زندگی
[ترمیم]2004ء میں نرگس ایک امریکی ٹی وی سیریل امریکاز نیکسٹ ٹاپ ماڈل سائیکل 2 اور 3 میں نمودار ہوئیں۔[18] وہ 2009ء میں کنگفشر کیلنڈر میں تیراکی کے لباس میں ظاہر ہوئیں۔[18] انھوں نے 2011ء میں اپنی پہلی بالی ووڈ فلم، راكسٹار اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کی جو 11 نومبر 2011ء کو جاری کی گئی۔[19][20] نرگس نے فی الحال اکشے کمار کی ہری اوم پروڈکشنز کے ساتھ تین فلموں کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔[21]
ماڈلنگ
[ترمیم]نرگس نے ماڈلنگ کا آغاز 16 سال کی عمر سے کیا۔ نرگس کی شہرت تب بڑھی جب وہ انڈین کنگ فشر کیلنڈر 2009 کی پرنٹ مہم میں نمودار ہوئیں [17]۔ کنگ فشر کیلنڈر میں حصہ لینے سے وہ انڈین فلم ہدایت کار امتیاز علی [22] [23] کی نظروں میں آ گئیں جنھوں نے اسے فلم راک اسٹار میں مرکزی کردار کے لیے منتخب کر لیا [24] [25]۔ نرگس کا کہنا تھا اس نے انڈیا میں کام کرنے کے لیے اس لیے ہامی بھری تاکہ وہ اپنی جڑوں اور ثقافت سے قریب ہو سکیں کیونکہ انڈیا اور پاکستان کی تقافت ملتی جلتی ہے [10] [11] [14]۔
اداکاری کیریئر (2011-2015)
[ترمیم]نرگس فخری نے فلمی اداکاری کا آغاز امیتاز علی کی رومانوی موسیقی فلم راک اسٹار سے 2011 میں کیا جس میں ایک موسیقار کی زندگی کا سفر عاجزانہ پس منظر سے اپنی محبت کی موت سے بین الاقوامی ستارہ بننے تک دکھا گیا [26] ۔ راک اسٹار پہلی فلم تھی جس میں کشمیری پنڈت کی شادی دکھائی گئی اور نرگس کو ایک آزار امیر کشمیری پنڈت پس منظر والی لڑکی دکھا گیا [27] [28] ۔ ہندی اچھی نہ ہونے کی وجہ سے وائس فنکار مونا گھوش شیٹی نے نرگس کی آواز میں ڈبنگ کروائی [29] ۔ فلم کو نقادوں کی طرف سے بہت زیادہ توجہ ملی مگر ان کی رائے ملی جلی تھی ، زیادہ تر نے نرگس کی خوبصورتی کی تعریف کی [30] [31] ۔ فلم نقاد ترن ادرش نے لکھا "نرگس کی ادائیں اور خوبصورتی مسحورکن ہے مگر المیہ لمحات میں وہ متاثرکن نہیں"، البتہ اس نے رنبیر اور نرگس کی اسکرین پر جوڑی کی تعریف کی [32] ۔ ریڈف کے راجا سین نے نوٹ کیا "وہ اتنی خوبصورت اور دلکش ہے کہ ہم اس کی کبھی کبھار کی غلطیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں [33]"۔ نکھت کاظمی نے اس کی کارکردگی کی تعریف کی [34]۔ ایک ارب ہندوستانی روپے (15 ملین ڈالر) سے زائد ریونیو کے ساتھ راک اسٹار اس سال کی بہترین ہندی فلموں میں شمار ہوئی [35]۔ نرگس کی کارکردگی سے اسے اس فلم کے لیے فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔ اگلی فلم جان ابراہم کے ساتھ مدراس کیفے (2013) تھی جس میں وزیر اعظم راجیو گاندھی کا قتل اور سری لنکا کی سول جنگ میں انڈین دخل اندازی دکھائی گئی [36]۔ نرگس کا کردار سری لنکا میں برطانوی جنگی صحافی کا کردار ادا کیا جو انیتا پراتاپ سے متاثر ہو کر لکھا گیا [37]۔ اس فلم میں نرگس نے اپنی آواز میں ڈائیلاگ ڈب کروائے کیونکہ یہ رول ایسا تھا جس میں ایسی انڈین لڑکی چاہیے تھی جس کا لہجہ انگریزی ہو [38] ۔ مدراس کیفے کو نقادوں نے سراہا اور مرکزی کرداوں کی بھی تعریف کی گئی [39] ۔ سیبل چٹرجی نے نرگس فخری کے بارے میں لکھا کہ "صحیح سر پکڑے" [40] جبکہ راجیو مسند نے اسے خوشگوار حد تک لائق کہا [41]۔ دی ہندو کے انوج کمار نے فلم کی کافی تعریف کی اور کہا کہ نرگس نے خود کو محض خوبرو چہرے سے زیادہ ثابت کیا ہے [42] [43]۔ اسی سال فلم "پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو" میں ایک آئٹم نمبر "دھتنگ ناچ" میں شاہد کپور [44] کے ساتھ کام کیا جو مقبول ہوا۔ اسی سال ورن دھون کے ساتھ فلم "میں تیرا ہیرو" کی جس کی ہدایت کاری ڈیوڈ دھون [45] نے کی۔ فلم میں نرگس نے عائشہ کا کردار ادا کیا جو بینگ کاک میں ایک ڈان کی بیٹی ہے [46] ۔ فلم کامیاب رہی مگر نقادوں کی طرف سے ملا جلا رد عمل آیا [47] [48] ۔ روہت کھلنانی کے مطابق نرگس کی کارکردگی بری نہیں رہی اور وہ مصالحہ کامیڈی میں بہترین فٹ ہوئی اور مایوس نہیں کیا [49] [50] ۔ ترن ادرش کو نرگس خوبصورت تو دکھائی دی مگر ادکاری بہتر کرنے کا مشورہ دیا [51] ۔ اس کے بعد ایک مشہور آئٹم نمبر "یار نہ ملے" فلم کک [52] میں ادا کیا ، گانے کی تعریف ہوئی اور نقادوں کے ساتھ ساتھ عوام میں بہت مقبول ہوا [53] [54] ۔
ہالی ووڈ پروڈکشن
[ترمیم]پال فائیگ کی ایکشن کامیڈی فلم اسپائی نرگس کا پہلا ہالی ووڈ پراجیکٹ بنا ، اس میں سی آئی اے کی تجزیہ کار سوس کوپر کا کردار ادا کیا جو بلیک مارکیٹ میں جوہری سوٹ کیس بیچنے کے عمل کو سبوتاژ کرتی ہے [55]۔ فلم اور نرگس کی کارکردگی کو نقادوں نے سراہا [56]۔ انٹرٹینمنٹ ٹونائٹ کے جان بون نے نوٹ کیا کہ وہ فلم کے چند خاموش سین میں بہترین نظر آئی [57] [58] ۔ نرگس کی کارکردگی پر اسے ایم ٹی وی موی ایوارڈ برائے بہتر لڑائی کے لیے نامزد کیا گیا [59] ۔ اسپائی اس سال کی بہترین کمانے والی کمانے والی فلم ثابت ہوئی جس نے 235 ملین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی [60] [61] ۔ ہالی ووڈ پروڈکشن کی دوسری فلم پانچ شادیاں (5 Weddings) میں راجکمار راؤ کے مقابل 2018 میں کردار ادا کیا [62] ۔ دا ٹائمز آف انڈیا کے رضا نورانی کو نرگس فخری اور راؤ کے درمیاں کیمسٹری پسند نہیں آئی اور ان کے بقول نرگس نے کچھ خاص کام نہیں کیا [63] ۔
اداکاری کیریئر (2016 سے تا حال)
[ترمیم]2016 میں نرگس نے تامل فلم ساگاسم میں ایک آئٹم نمبر "دیسی گرل" فلم کے مرکزی اداکار پراشانتھ کے ساتھ کیا [64] [65] [66]۔ گانے کی کوریو گرافی راجو سندرم نے کی اور اس میں 100 کے قریب ایکسٹرا شامل تھے [67] [68] ۔ نرگس فخری کی اگلی فلم اظہر تھی جس میں وہ عمران ہاشمی اور پراچی دیسائی کے ساتھ دکھائی دیں [69] ۔ فلم میں سنگیتا بجلانی کا کردار ادا کیا جو اداکارہ اور محمد اظہر الدین کی دوسری بیوی ہیں [70] ۔ مڈ ڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے اظہر الدین نے بتایا کہ فلم خدا، شادی اعر میچ فکسنگ کے بارے میں ہے [71] ۔ سی بی آئی کے ایک افسر نے دعوی کءا کہ ان کے پاس اظہر الدین کی میچ فکسنگ میں شمولیت کے اعتراف کی ویڈیو ہے مگر وہ اسے ثابت نہ کر سکے [72] ۔ ناقدین نے فلم کی تعریف کی مگر نرگس کی کارکردگی پر وہ ایک رائے نہیں رکھتے [73] ۔ نمرتا جوشی کے مطابق وہ پسند کیے جانے لائق ہے مگر فلم فیئر کے دیوش شرما کے مطابق انھوں نے فلم میں "مصنوعی پلاسٹک تاثرات" پیش کیے [74] ۔ فلم کمرشل پیمانے پر کامیاب رہی [75] ۔ اس کے بعد نرگس نے ہاؤس فل فلم سیریز کی تیسری فلم میں کام کیا [76] جس میں نرگس نے ایک امیرزادی کا کردار ادا کیا جو ایک فریبی انسان (ابھیشک بچن) [77] کے ساتھ محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے۔ فلم اور نرگس کی کارکردگی پر زیادہ تر رائے منفی رہی [78] ۔ فرسٹ پوسٹ کے سبھاش جھا نے نرگس فخری پر تنقید کرتے لکھا کہ وہ فلم میں فقط دیکھنے کی چیز کے طور پر پیش کی گئی اور کچھ بھی نہیں [79] ۔ فلم کمرشل سطہ پر کافی کامیاب رہی اور دنیا بھر میں ایک ارب 88 کروڑ ہندوستانی روپے (26 ملین ڈالر) کا بزنس کیا [80] [81] ۔ اس کے بعد نرگس نے کامیڈی فلم ڈیشوم میں چھوٹا سا کردار کیا [82] جس میں اس کا کردار ثاقب سلیم کی دوست کا تھا [83] ۔ 2016 میں نرگس کا آخری رول کرسٹینا کا تھا جو ایک امریکی شہری ہے اور سازندے کی تلاش میں جو روی جھادیو کی فلم بنجو میں بنجو بجا سکے [84] [85] ۔ رتیش دیش مکھ کے ساتھ اس فلم کو ممبی کی کچی آبادی کی بہترین تصویر کشی قرار دیا گیا [86] ۔ ریلیز ہونے پر اس فلم کو ملا جلا رد عمل ملا اور باکس آفس پر اس نے بہتر کارکردگی نہ دکھائی [87] [88] ۔ ٹائمز آف انڈیا سے رینوکا نے لکھا کہ "نرگس کا امریکی لہجہ کھلتا ہے مگر پھر عادت ہو جاتی ہے [89]"۔ کوئیموئی نے لکھا "کوئی اپنے پیسے کیوں ضائع کرے گا نرگس کی اداکاری اور رتیش کے کردار کو دیکھنے کے لیے" [90]۔ این ڈی ٹی وی کے سیبل چٹرجی نے اس فلم کو بہت ہی بیکار لکھا [91] ۔ اکتوبر 2017 میں نرگس فخری کو "ون ینگ ورلڈ کاؤںسلر" کے طور پر کوفی عنان ، ڈوزن اور چیر کے ساتھ منتخب کر لیا گیا [92] [93] ۔ نرگس فخری نے 2019 میں بھوشن پٹیل کی خوفناک تھرلر فلم اماوس میں کام کیا مگر فلم باکس آفس پر ناکام رہی [94] [95]۔ 2019 میں ہی نرگس نے سنجے دت کے ساتھ فلم تورباز میں کام کیا [96] [97] ۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]2014 میں نرگس اداکار ادے چوپڑا کے ساتھ نظر آئیں ، ان کے افیئر کو میڈیا میں بہت کوریج ملی اور یہ خیال بھی کیا جا رہا تھا کہ شاید دونوں شادی کر لیں [98] مگر ان کی جوڑی 2017 کے آخر میں ٹوٹ گئی [99] ۔ مئی 2018 میں نرگس نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ وہ فلم بنانے والے میٹ الونزو کے ساتھ رشتہ میں منسلک ہیں [100] [101] ۔
ڈسکو گرافی
[ترمیم]2017 میں گانے "Habitaan Vigaad Di" پر پریچے بطور فیچر آرٹس [102] [103] 2017 میں گانے "ووفر" سنوپ ڈاگ بطور فیچر آرٹسٹ [104] [105]
میوزک ویڈیو
[ترمیم]2017 میں للی سنگھ کے گانے "If My Indian Dad Was A Rapper" میں جلوہ گر ہوئیں [106] 2017 میں پریچے گائیک کے گانے "Habitaan Vigaad Di" میں جلوہ گر ہوئیں [102] 2017 میں سنوپ ڈاگ کے گانے "ووفر" میں جلوہ گر ہوئیں [104] 2018 میں ستندر سرتاج کے گانے "تیرے واسطے" میں جلوہ گر ہوئیں [107]
ایوارڈ اور نامزدگیاں
[ترمیم]سال | فلم | ایوارڈ | قسم/درجہ | نتیجہ |
---|---|---|---|---|
2012 | راک اسٹار فلم | آئیفا ایوارڈ | Hottest Pair (shared with رنبیر کپور) | فاتح[108] |
فلم فیئر ایوارڈ | فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ | نامزد[109] | ||
اسٹار ڈسٹ ایوارڈز | Superstar of Tomorrow – Female | نامزد[108] | ||
زی سنے ایوارڈ | Best Female Debut | نامزد[109] | ||
2014 | مدراس کیفے | بگ اسٹار انٹرٹینمنٹ ایوارڈ | Most Entertaining Actor in a Social/Drama Film – Female | نامزد[110] |
2015 | میں تیرا ہیرو | اسٹار ڈسٹ ایوارڈز | Breakthrough Supporting Performance – Female | نامزد[111] |
لائف اوکے | Best Supporting Actor – Female | فاتح[112] | ||
بالی ووڈلائف ایوارڈز | Most Motivational Celeb on Social Media | فاتح[113] | ||
فلم فیئر گلیمر اور اسٹائل ایوارڈز | Ciroc Not The Usual Award | فاتح[114] | ||
2016 | اسپائی | ایم ٹی وی ایوارڈز | Best Fight (with Melissa McCarthy) | نامزد[115] |
2017 | ہاؤس فل 3 | بگ زی اینٹرٹینمنٹ ایوارڈ | بہترین اینٹرٹینگ اداکارہ ایوارڈ | نامزد[116] |
راک اسٹار فلم
[ترمیم]آئیفا ایوارڈ جیتا [117] فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین نئی اداکارہ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئیں [118] اسٹار ڈسٹ ایوارڈز میں کل کی سپر اسٹار اداکارہ کے لیے نامزد ہوئیں [117] زی سنے ایوارڈ میں بہترین نئی اداکارہ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئیں [118]
مدراس کیفے فلم
[ترمیم]2014 میں بگ اسٹار اینٹرٹینمنٹ ایوارڈ میں بہترین اینٹرٹینگ اداکارہ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئیں [119]
میں تیرا ہیرو
[ترمیم]2015 میں اسٹار ڈسٹ ایوارڈز میں بہترین معاون اداکارہ پرفارمنس کے لیے نامزد ہوئیں [120] 2015 میں لائف اوکے ناؤ ایوارڈز میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ جیتا [121] 2015 میں بالی ووڈلائف ایوارڈز میں بہترین متحرک اداکارہ کا ایوارڈ جیتا [122] 2015 میں فلم فیئر گلیمر اور اسٹائل ایوارڈز میں سیروک غیر عمومی ایوارڈ جیتا [123]
اسپائی فلم
[ترمیم]2016 میں ایم ٹی وی ایوارڈز میں بہترین فائٹ کے لیے نامزدگی [124]
ہاؤس فل 3 فلم
[ترمیم]2017 میں بگ زی اینٹرٹینمنٹ ایوارڈ میں بہترین اینٹرٹینگ اداکارہ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئیں [125]
فلم سازی
[ترمیم]سال | عنوان | کردار | ملاحظات |
---|---|---|---|
2011 | راكسٹار | ہیر کول | تیرھویں ایفا ایوارڈز "سال کی مشہور جوڑی" مع رنبیر کپور |
2013 | مدراس کیفے | قبل از تعمیر |
نگارخانہ
[ترمیم]-
نرگس فخری ایفا 2012 سے واپس آتے ہوئے
-
نرگس فخری گاجا اسٹور نریمن پوائنٹ میں
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب http://movies.ndtv.com/photos/happy-birthday-nargis-fakhri-rockstar-37-23090#photo-288069
- ↑ عنوان : Babesdirectory — بنام: Nargis Fakhri — Babesdirectory ID: https://babesdirectory.online/profile/nargis-fakhri
- ↑ http://m.timesofindia.com/entertainment/hindi/bollywood/news/nargis-fakhri-acting-is-not-my-life/articleshow/58143130.cms
- ↑ http://m.timesofindia.com/entertainment/hindi/bollywood/nargis-fakhri-sizzles-in-these-steamy-pics/photostory/58374807.cms
- ↑ "Ranbir's birthday surprise for Nargis in air"۔ بھارت آج کل۔ 21 اکتوبر 2011۔ مورخہ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-14
- ↑ "Nargis Fakhri, Ranbir Says, Nargis Fakhri in Rockstar, Added Advantage, Actress Nargis Fakhri, Rockstar | Mumbai"۔ YReach.com۔ 21 ستمبر 2011۔ مورخہ 2012-03-31 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-14
- ↑ "5 Indian celebrities who holds foreign passport". Eastern Eye (برطانوی انگریزی میں). 15 جنوری 2018. Archived from the original on 2018-02-27. Retrieved 2018-02-26.
- ↑ "Nargis Fakhri India is as Close as I can get to my Roots"۔ Digital Spy۔ 7 اگست 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-03-25
- ↑ IANS (14 اکتوبر 2013)۔ "Varun, Nargis enjoy Bangkok leg of 'Main Tera Hero' – Times of India"۔ Articles.timesofindia.indiatimes.com۔ مورخہ 2014-01-30 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-31
- ^ ا ب Qazi، Umer (مارچ 12, 2014)۔ "Nargis Fakhri to appear in Hollywood film featuring Jason Statham"۔ brecorder.com۔ مورخہ مارچ 14, 2014 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اپریل 3, 2014
- ^ ا ب پ "I would love to go to Pakistan on a food journey: Nargis Fakhri"۔ The Express Tribune۔ 2 جون 2015
- ↑ ""Rock Star" To Decide Career Nargis Fakhri"۔ ukbbcnews.com۔ 4 اکتوبر 2011۔ مورخہ 2013-02-08 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-14
- ↑ "Nargis Fakhri | Pakistani actresses in Bollywood"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 7 نومبر 2011۔ مورخہ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-14
- ^ ا ب پ "Nargis Fakhri | Pakistani actresses in Bollywood"۔ ہندوستان ٹائمز۔ نومبر 7, 2011۔ مورخہ ستمبر 25, 2011 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ نومبر 14, 2011
- ^ ا ب "The Film Street Journal – Where's Nargis Fakhri?(Article)"۔ مورخہ 2013-09-19 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
- ↑ "Yahoo Lifestyle, Globetrotter – Nargis Fakhri"۔ مورخہ 2013-04-14 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
- ^ ا ب "Nargis Fakhri Rocks at 34"۔ NDTVMovies.com۔ مورخہ 2015-12-23 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-12-22
- ^ ا ب "Nargis Fakhri - | Photos | | India Today |"۔ بھارت آج کل۔ مورخہ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-14
- ↑ "Nargis Fakhri says Ranbir Kapoor is just a good old buddy : Bollywood: News India Today"۔ بھارت آج کل۔ 7 ستمبر 2011۔ مورخہ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-03
- ↑ "Ranbir's busy shooting in Delhi"۔ ٹائمز آف انڈیا۔ 30 دسمبر 2010۔ مورخہ 2013-09-20 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-03-19
- ↑ "Khiladi 786 is a comedy: Nargis Fakhri"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 2 مئی 2012۔ مورخہ 2019-01-09 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-24
- ↑ "Fresh face in Bollywood: Nargis Fakhri - | Photos | | India Today |"۔ انڈیا ٹوڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-14
- ↑ IANS۔ "Nargis' Hindi improves, not blocking offers"۔ zee news۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-04-04
- ↑ ""Rock Star" To Decide Career Nargis Fakhri"۔ ukbbcnews.com۔ 4 اکتوبر 2011۔ مورخہ 2013-02-08 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-14
- ↑ "Nargis Fakhri says Ranbir Kapoor is just a good old buddy : Bollywood: News India Today"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 7 ستمبر 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-03
- ↑ Guha، Aniruddha (11 نومبر 2011)۔ "Review: Rockstar brings music back to our films"۔ Daily News and Analysis۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-07-12
- ↑ "Nargis Fakri turns into Kashmiri Bride for Rockstar"۔ 18 اکتوبر 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-10-19
- ↑ IANS (اکتوبر 15, 2011)۔ "Imtiaz Ali Brings Kashmiri Visuals on Screen"۔ NDTV۔ مورخہ اکتوبر 17, 2011 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اکتوبر 19, 2011
- ↑ "Imtiaz wanted Kareena Kapoor for Ranbir's Rockstar"۔ Oneindia.in۔ 4 نومبر 2011۔ مورخہ 2013-10-02 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-06
- ↑ Raja Sen (11 نومبر 2011)۔ "A Rockstar worth rooting for"۔ ریڈف ڈاٹ کوم۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-12
- ↑ Aniruddha Guha (11 نومبر 2011)۔ "Review: Rockstar is as fulfilling as an effective crescendo"۔ DNA۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-11
- ↑ Adarsh، Taran۔ "Rockstar"۔ Bollywood Hungama۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-22
- ↑ Raja Sen (11 نومبر 2011)۔ "A Rockstar worth rooting for"۔ ریڈف ڈاٹ کوم۔ مورخہ 2011-11-13 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-12
- ↑ Nikhat Kazmi (10 نومبر 2011)۔ "Rockstar review"۔ The Times of India۔ مورخہ 2011-11-25 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-12
- ↑ "Top All Time Worldwide Grossers Updated 11/5/2012"۔ Box Office India۔ 11 مئی 2012۔ مورخہ 2013-11-05 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-10-13
- ↑ "Rajiv Gandhi lookalike from 'Madras Cafe' creates ripples"۔ The Times of India۔ 21 مئی 1991۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-08-18
- ↑ Anuj Kumar (28 جولائی 2013)۔ "Raw appeal"۔ The Hindu۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-08-18
- ↑ "Finally, Nargis Fakhri speaks in her own voice in Madras Cafe"۔ NDTV۔ 26 جولائی 2013۔ مورخہ 2013-10-13 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-07-27
- ↑ "Critics review: Madras Cafe is a must watch"۔ Hindustan Times۔ 23 اگست 2013۔ مورخہ 2013-08-24 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-08-25
- ↑ Saibal Chatterjee (22 اگست 2013)۔ "Madras Cafe movie review"۔ NDTV Movies۔ مورخہ 2015-03-03 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-18
- ↑ Rajeev Masand۔ "'Madras Cafe' review: The film meshes fact and fiction competently"۔ CNN-IBN۔ مورخہ 2015-05-11 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-18
- ↑ Anuj Kumar (25 اگست 2013)۔ "Madras Café does not serve the usual Bollywood brew"۔ The Hindu۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-08-25
- ↑ Baradwaj Rangan (4 اکتوبر 2013)۔ "A truce between fiction and fact"۔ The Hindu۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-11-27
- ↑ "What's cooking Nargis and Shahid?"
- ↑ "Ileana D'Cruz and nargis Fakhri snapped during Main Tera Hero film shooting | Main Tera Hero | Picture 366802 – Oneindia Gallery – Oneindia Gallery"۔ Gallery.oneindia.in۔ مورخہ 2014-02-02 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-31
- ↑ IANS (14 اکتوبر 2013)۔ "Varun, Nargis enjoy Bangkok leg of 'Main Tera Hero' – Times of India"۔ Articles.timesofindia.indiatimes.com۔ مورخہ 2014-01-30 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-31
- ↑ "Box Office: Bhoothnath Returns gets a decent opening"۔ Rediff.com۔ 14 اپریل 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-11-17
- ↑ Mehta، Ankita (4 اپریل 2014)۔ "'Main Tera Hero' Reviews Roundup: Mindless but Entertaining"۔ International Business Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-11-17
- ↑ Main Tera Hero Movie Review | Varun Dhawan, Ileana DCruz, Nargis Fakhri. Koimoi.com (April 4, 2014). Retrieved on January 17, 2016.
- ↑ Rohit Khilnani (4 اپریل 2014)۔ "Movie review: Main Tera Hero can be a decent DVD watch"۔ India Today۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-18
- ↑ Taran Adarsh (4 اپریل 2014)۔ "Main Tera Hero"۔ Bollywood Hungama۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-18
- ↑ Subhash K. Jha (25 جولائی 2014)۔ "Subhash K Jha speaks about Kick"۔ Bollywood Hungama۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-30
- ↑ "Film Review: Kick is non-stop entertainment and Salman Khan at his best"۔ Daily News & Analysis۔ 25 جولائی 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-30
- ↑ Jha، Subhash (10 دسمبر 2009)۔ "For the first time, Deepika Padukone will star opposite Salman Khan in Kick directed by A R Murugadoss"۔ epaper.timesofindia.com۔ Ahmedabad Mirror۔ مورخہ 2014-07-14 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-06-10
- ↑ "'Spy' - Movie Review"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-19
- ↑ "Spy"۔ Rotten Tomatoes۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-02
- ↑ "'Spy' – Movie Review"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-19
- ↑ Travers، Peter۔ "Spy Review"۔ مورخہ 2017-12-12 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-02-09
- ↑ "2016 MTV Movie Award Winners: See The Full List"۔ MTV (MTV News)۔ مورخہ 2016-05-20 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-11
- ↑ Anthony D'Alessandro (5 جون 2015)۔ "'Insidious: Chapter 3′, 'Spy' Get The Busy Frame Started With Previews – Box Office"۔ Deadline Hollywood۔ (Penske Media Corporation)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-05
- ↑ Keith Simanton (7 جون 2015)۔ "Weekend Report – 'Spy' Eyes $30M Weekend"۔ باکس آفس موجو۔ (ایمیزون (کمپنی))۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-09
- ↑ "Nargis Fakhri, Rajkummar Rao Are Co-Stars of This New Hollywood Film"۔ NDTV۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-29
- ↑ "5 Weddings Movie Review"۔ Times Of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-27
- ↑ "Fakhri-to-shake-a-leg-in-Prashanths-comeback-film/articleshow/35633149.cms "Nargis Fakhri to shake a leg in Prashanth's comeback film"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-02
- ↑ "Nargis Fakhri shoots item song for 'Saahasam'"۔ Sify۔ مورخہ 2014-08-13 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-12-04
- ↑ "Actor Prashanth convinced Nargis Fakhri to make south debut"۔ Deccan Chronicle
- ↑ "Remya Nambeesan Sings for Saahasam"۔ Silverscreen.in
- ↑ CR، Sharanya (1 اگست 2014)۔ "Nargis Fakhri doesn't mind to debut with item song"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-11-13
- ↑ "Ekta Kapoor plans to make film on Azharuddin's life"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 15 جون 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-05-25
- ↑ staff (21 مئی 2015)۔ "Azhar first look: Emraan Hashmi dons blue for Azharuddin biopic"۔ انڈیا ٹوڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-05-25
- ↑ Kamat، Mayur (22 مئی 2015)۔ "'Azhar' is about my God, my marriage & match-fixing: Azharuddin on biopic"۔ میڈ ڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-05-25
- ↑ "Is reel close to real? Ex-CBI official to keep an eye on Azhar the movie"۔ Hindustan Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-05-11
- ↑ Chandel، Rajani (8 اپریل 2016)۔ "'Azhar' song 'Bol do na zara' – Emraan Hashmi and Nagris Fakhri's sizzling chemistry leaves us breathless!"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-11
- ↑ Its a box office disaster "Emraan Hashmi turns Azharuddin on 'Azhar' poster"
- ↑ "Azhar – Movie – Box Office India"۔ boxofficeindia.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-15
- ↑ "Housefull 3 trailer: Expect a laugh riot from this Akshay Kumar starrer, watch"۔ The Indian Express۔ 24 اپریل 2016
- ↑ "Housefull 3 song Pyaar Ki: Akshay, Jacqueline, Nargis, Abhishek, Riteish and Lisa's love track is absolutely fabulous!"۔ Bollywood Life۔ 25 اپریل 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-05-02
- ↑ "'Housefull 3' promises to be more fun". The Times of India (April 22, 2016)
- ↑ MM Vetticad، Anna (3 جون 2016)۔ "'Housefull 3' review: A lazily written, flat ensemble film – Firstpost"۔ Firstpost۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-11
- ↑ "Housefull 3 box office collections: Akshay Kumar's movie grosses Rs. 100 crore worldwide in mere three days"۔ The Indian Express۔ 4 جون 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-06
- ↑ "Special Features: Box Office: Worldwide Collections and Day wise breakup of Housefull 3 – Box Office, Bollywood Hungama"۔ Bollywood Hungama۔ مورخہ 2016-08-11 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-11
- ↑ "Nargis Fakhri to do cameo in 'Dishoom'"۔ The Times of India
- ↑ "Nargis Fakhri to do cameo in John Abraham's 'Dishoom'"۔ The Indian Express۔ 25 اکتوبر 2015
- ↑ "Riteish Deshmukh and Nargis Fakhri's 'Banjo' goes on floors"۔ دکن کرانیکل۔ 29 جنوری 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-01-30
- ↑ Kaushal، Ruchi (9 اگست 2016)۔ "'Banjo' Trailer: Riteish Deshmukh enthrals and Nargis Fakhri adds oomph"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-16
- ↑ "Riteish, Nargis start shooting 'Banjo'"۔ Business Standard۔ 29 جنوری 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-01-30
- ↑ Goswami، Parismita (23 ستمبر 2016)۔ "Banjo review round-up: Here is what critics have to say about Riteish Deshmukh film"۔ International Business Times, India Edition
- ↑ "Box Office: Worldwide Collections and Day wise breakup of Banjo"۔ بالی وڈ ہنگامہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-11-03
- ↑ "Banjo Movie Review {3.5/5}: Critic Review of Banjo by Times of India" – بذریعہ timesofindia.indiatimes.com
- ↑ "Banjo Review"۔ 23 ستمبر 2016
- ↑ "Banjo Movie Review: Riteish Deshmukh's Film is a Pale Shadow of Rock On - NDTV Movies"۔ NDTVMovies.com[مردہ ربط]
- ↑ Annan، Kofi (4 اپریل 2018)۔ "Kofi Annan on Facing The Future"۔ New York New York Times۔ New York۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-07
- ↑ < One Young World (4 اکتوبر 2017)۔ "One Young World Nargis Fakhri..." (Press release)۔ 14 Irving Street, London: One Young World۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-28
{{استشهاد ببيان صحفي}}
: صيانة الاستشهاد: مكان (link) - ↑ Hungama، Bollywood (16 فروری 2018)۔ "REVEALED: Nargis Fakhri gears up for a horror film next – Bollywood Hungama"
- ↑ "After Anushka Sharma, Nargis Fakhri To Star in a Horror Flick!"۔ 16 فروری 2018
- ↑ "Nargis Fakhri to play an Afghan girl in Sanjay Dutt starrer Torbaaz"۔ 11 دسمبر 2017
- ↑ Hungama، Bollywood (11 دسمبر 2017)۔ "Nargis Fakhri bags Sanjay Dutt-starrer Torbaaz – Bollywood Hungama"
- ↑ News، Dazzling (30 نومبر 2017)۔ "Nargis Fakhri And Uday Chopra Are Getting Married, Say Rumors. Are They True?"۔ NDTV
{{حوالہ ویب}}
:|last=
باسم عام (معاونت) - ↑ News، Dazzling (17 نومبر 2017)۔ "How Uday Chopra broke up with Nargis Fakhri and their relationship timeline!"۔ مورخہ 2021-08-09 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-12-04
{{حوالہ ویب}}
:|last=
باسم عام (معاونت) - ↑ TV News، India (6 جون 2018)۔ "Moving over Uday Chopra, Nargis Fakhri confirms relationship with Matt Alonzo!"
- ↑ "Nargis Fakhri confirms relationship with beau Matt Alonzo"۔ Mumbai Mirror۔ 1 مئی 2018
- ^ ا ب "Nargis Fakhri turns official singer with this Punjabi song!"۔ 19 جون 2017
- ↑ "Nargis Fakhri makes a sizzling singing debut with Punjabi singer Parichay in song 'Habitaan Vigaad Di', watch video"۔ 26 جون 2017
- ^ ا ب Indiablooms۔ "Snoop Dogg returns to India with Dr Zeus and Nargis Fakhri – Indiablooms – First Portal on Digital News Management"
- ↑ "Asian Music Chart Top 40 | Official Charts Company"۔ www.officialcharts.com
- ↑ https://www.youtube.com/watch?v=2xRG42cgyAQ
- ↑ https://www.youtube.com/watch?v=ww2lWzwbnIg
- ^ ا ب "Nargis Fakhri | Latest Celebrity Awards"۔ Bollywood Hungama۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-11-13
- ^ ا ب Bahuguna، Ankush۔ "Nargis Fakhri"۔ MensXP.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-11-13
- ↑ "Nominations for 4th Big STAR Entertainment Awards"۔ Bollywood Hungama۔ 12 دسمبر 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-11-13
- ↑ "Nominations for Stardust Awards 2014"۔ Bollywood Hungama۔ 8 دسمبر 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-08
- ↑ "Life OK NOW Awards 31st May 2014 – Winners and Event's Snapshot – TellyReviews"۔ TellyReviews
- ↑ bhattacharjee، moumita۔ "Nargis Fakhri wins Most Motivational Celeb on Social Media: BollywoodLife Awards 2015"۔ مورخہ 2018-02-17 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-12-11
- ↑ Mehta، Ankita۔ "Filmfare Glamour and Style Awards 2015 Winners List: Aishwarya-Abhishek, Shah Rukh-Kajol, Sidharth and Kareena Sweep Honours [PHOTOS]"
- ↑ Bell، Crystal (8 مارچ 2016)۔ "Here Are Your 2016 MTV Movie Awards Nominees"۔ MTV News۔ مورخہ 2019-06-07 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-11
- ↑ Tanna، Amrita (21 جولائی 2017)۔ "Big ZEE Entertainment Awards: Nominations list"
- ^ ا ب "Nargis Fakhri | Latest Celebrity Awards"۔ Bollywood Hungama۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-11-13
- ^ ا ب Bahuguna، Ankush۔ "Nargis Fakhri"۔ MensXP.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-11-13
- ↑ "Nominations for 4th Big STAR Entertainment Awards"۔ Bollywood Hungama۔ 12 دسمبر 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-11-13
- ↑ "Nominations for Stardust Awards 2014"۔ Bollywood Hungama۔ 8 دسمبر 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-08
- ↑ "Life OK NOW Awards 31st May 2014 – Winners and Event's Snapshot – TellyReviews"۔ TellyReviews
- ↑ bhattacharjee، moumita۔ "Nargis Fakhri wins Most Motivational Celeb on Social Media: BollywoodLife Awards 2015"۔ مورخہ 2018-02-17 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-12-11
- ↑ Mehta، Ankita۔ "Filmfare Glamour and Style Awards 2015 Winners List: Aishwarya-Abhishek, Shah Rukh-Kajol, Sidharth and Kareena Sweep Honours [PHOTOS]"
- ↑ Bell، Crystal (8 مارچ 2016)۔ "Here Are Your 2016 MTV Movie Awards Nominees"۔ MTV News۔ مورخہ 2019-06-07 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-11
- ↑ Tanna، Amrita (21 جولائی 2017)۔ "Big ZEE Entertainment Awards: Nominations list"
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر نرگس فخری سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- برطانوی انگریزی (en-gb) زبان پر مشتمل حوالہ جات
- صيانة الاستشهاد: مكان
- لوا پر مبنی حوالہ جاتی سانچے
- أخطاء الاستشهاد: اسم عام
- 1979ء کی پیدائشیں
- 20 اکتوبر کی پیدائشیں
- پاکستانی ماڈل
- بگ اسٹار اینٹرٹینمنٹ ایوارڈ
- اکیسویں صدی کی امریکی اداکارائیں
- امریکی خواتین ماڈلز
- امریکی فلم اداکار
- امریکی فلمی اداکارائیں
- بقید حیات شخصیات
- پاکستانی نژاد امریکی شخصیات
- چیک نژاد امریکی شخصیات
- نیو یارک سٹی کی اداکارائیں
- کوئینز، نیو یارک کی شخصیات
- ایکشن کامیڈی فلم
- نیویارک (ریاست) کی خواتین ماڈل
- تمل سنیما کی اداکارائیں
- تیلگو سنیما کی اداکارائیں
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- اکیسویں صدی کی امریکی خواتین
- نیویارک شہر سے ماڈل
- پاکستانی نژاد امریکی ماڈل