فیلہ (شطرنج)
Appearance
شطرنج کے مہرے | ||
---|---|---|
بادشاه | ||
وزیر | ||
رخ | ||
فیلہ | ||
گھوڑا | ||
پیاده |
فیلہ یا فیل، (♗ ،♝) یعنی ہاتھی شطرنج کھیل کا ایک مہرہ ہے جو ریبند (یعنی ترچھا) \ یا / طرف حرکت کرتا ہے۔ اور یہ ٹیڑھی لائن میں ہر طرف (دائیں، بائیں، آگے، پیچھے) جا سکتا ہے۔ ضرب کے نشان کی طرح حرکت کر سکتا ہے۔ ہر کھلاڑی کے پاس دو فیلے ہوتے ہیں۔ اس طرح کھیل کی ابتدا میں تختہ شطرنج پر چار فیلے ہوتے ہیں۔
ہر فیلہ جس رنگ کے مربع یا خانہ میں ہو اسی رنگ کے مربع میں ہی حرکت کر سکتا ہے۔ اس طرح ہی شطرنج کا تنہا مہرہ ہے جو بساط کے آدھے خانوں پر ہی چلتا ہے۔ سفید خانہ والا ہمیشہ سفید خانوں میں رہتا ہے اور سیاہ خانہ والا فیلہ ہمیشہ سیاہ خانہ میں رہتا ہے۔