عماد الدین زنگی
عماد الدین زنگی | |
---|---|
(عربی میں: عماد الدين زنكي) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1087ء حلب [1] |
وفات | 14 ستمبر 1146ء (58–59 سال) قلعہ جعبر |
وجہ وفات | تیز دار ہتھیار کا گھاؤ |
طرز وفات | قتل |
شہریت | دولت زنگیہ [2] |
اولاد | نور الدین زنگی ، قطب الدین مودوو ، سیف الدین غازی اول |
والد | ہم آپ کی بھنویں پھیر دیں گے۔ |
عملی زندگی | |
پیشہ | عسکری قائد ، مقتدر اعلیٰ |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
عسکری خدمات | |
درستی - ترمیم |
عماد الدین زنگی سلجوقی حکومت کی طرف سے شہر موصل کا حاکم تھا۔ جب سلجوقی حکومت کمزور ہو گئی تو اس نے زنگی سلطنت قائم کرلی اورعیسائیوں کو شکستوں پر شکستیں دے کر ان کی چار میں سے ایک صلیبی ریاست ایڈیسا کا خاتمہ کر دیا جو صلیبیوں نے پہلی صلیبی جنگ کے بعد قائم کی تھی۔ ختم ہونے والی پہلی صلیبی ریاست کا دار الحکومت الرہا تھا جسے آج کل اورفا کہا جاتا ہے اور یہ ایشیائے کوچک میں واقع ہے۔
پہلی صلیبی جنگ کے بعد بیت المقدس اور فلسطین کے کئی علاقوں پر عیسائیوں کا قبضہ ہو گیا تھا اور بیت المقدس عیسائیوں اور یہودیوں کی طرح مسلمانوں کے ليے بھی بڑا مقدس مقام ہے کیونکہ یہ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام، داؤد علیہ السلام، موسی علیہ السلام اور عیسی علیہ السلام اسی خطے میں ہوئے اور جس طرح وہ عیسائیوں اور یہودیوں کے پیغمبر تھے اسی طرح مسلمانوں کے بھی پیغمبر ہیں۔ پھر خود حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو جب معراج ہوئی تو وہ مسجد اقصی ہی میں ٹھہرے تھے اور یہیں سے آسمان پر تشریف لے گئے تھے۔ ان حالات میں مسلمانوں کے ليے ممکن نہ تھا وہ فلسطین پر عیسائیوں کا قبضہ خاموشی کے ساتھ گوارا کرلیتے۔ انھوں نے عیسائیوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی اور جن لوگوں نے عیسائیوں سے مقابلے میں نام پیدا کیا ان میں پہلا مشہور شخص عماد الدین زنگی تھا۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]عماد الدین 1085ء میں قاسم الدولہ ابو سعید کے ہاں پیدا ہوئے جو سلجوقی سلطان ملک شاہ اول کی حکومت میں حلب کے گورنر تھے۔ 1094ء میں بغاوت کے الزام میں ان کے والد کا سر قلم کر دیا گیا جس کے بعد عماد الدین زنگی موصل کے گورنر کے ہاں پروان چڑھے۔ عماد 1127ء میں موصل اور 1128ء میں حلب کے اتابق بنے اور دونوں شہروں کو اپنے اقتدار میں لے آئے ۔
کارنامے
[ترمیم]عماد الدین زنگی کا سب سے بڑا کارنامہ 1144ء میں ایک صلیبی ریاست ایڈیسا کا خاتمہ تھا۔ زنگی نے 24 دسمبر 1144ء کو اس پر قبضہ کر لیا۔ ایڈیسا کا خاتمہ دوسری صلیبی جنگ کی وجہ بنا۔
انتقال
[ترمیم]دمشق کے حصول کی مسلسل کوششوں کے دوران میں 1146ء میں ایک فرانسیسی غلام نے عماد الدین کو شہید کر دیا۔ عماد الدین زنگی سلطنت کا بانی تھا۔ اس کے انتقال کے بعد بڑا بیٹا سیف الدین غازی موصل میں جبکہ دوسرا بیٹا نور الدین حلب میں اس کا جانشیں بنا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/129503460 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ تاریخ اشاعت: 29 اکتوبر 2012 — https://libris.kb.se/katalogisering/75kmq91r23qzrnz — اخذ شدہ بتاریخ: 24 اگست 2018
- 1087ء کی پیدائشیں
- 1146ء کی وفیات
- 14 ستمبر کی وفیات
- 1080ء کی دہائی کی پیدائشیں
- تاریخ سوریہ
- ترک حکمران
- سلجوقی سلطنت
- قرون وسطی کی عراقی شخصیات
- گیارہویں صدی کی ترک شخصیات
- دوسری صلیبی جنگ کے مسلمان
- قرون وسطی کی شامی شخصیات
- شامی شخصیات بلحاظ ترک نسل
- بارہویں صدی میں مشرق وسطی کے بادشاہ
- بارہویں صدی کی ترک شخصیات
- ترک نژاد کی عراقی شخصیات