عارفہ صدیقی (پاکستانی اداکارہ)
عارفہ صدیقی (پاکستانی اداکارہ) | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6 ستمبر 1969ء (56 سال) لاہور |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | [[:اداکار|ادکارہ]] |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
عارفہ صدیقی (انگریزی: Arifa Siddiqui) (ولادت: 9 جون 1969ء) ایک پاکستانی اداکارہ اور گلوکارہ ہیں جنھوں نے 1980ء اور 1990ء کی دہائی میں پی ٹی وی اور پاکستانی ٹیلی ویژن کے لیے کام کیا۔[1]
ابتدائی زندگی اور خاندان
[ترمیم]عارفہ صدیقی 9 جون 1969ء کو پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں۔ عارفہ اداکارہ طلعت صدیقی کی بیٹی ہیں جنھوں نے ریڈیو پاکستان اور پاکستانی سنیما میں کام کیا۔[2][3] ان کی بہن ناہید صدیقی کلاسیکی رقاصہ ہیں اور ٹیلی ویژن کی شخصیت ضیا محی الدین سے شادی کی۔ عارفہ ایک اور مشہور پاکستانی پاپ اور ٹی وی گلوکارہ فریحہ پرویز کی کزن بھی ہیں۔[2]
شادی
[ترمیم]عارفہ صدیقی نے پہلے استاد نظر حسین سے شادی کی جو عمر میں عارفہ صدیقی سے 30 سال بڑے تھے۔ استاد نظر حسین پاکستان کے پی ٹی وی، لاہور میں موسیقی کمپوزر اور گلوکار تھے جو عارفہ صدیقی کے موسیقی کے استاد بھی تھے۔[2] یہ ایک محبت والی شادی تھی اور جنوری 2018ء میں پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے استاد نظر حسین کی موت تک، 23 سال دونوں ایک ساتھ رہے۔ عارفہ نے پہلی شادی کے بعد ٹی وی دنیا چھوڑ دی تھی۔[1][3][4] استاد نذر حسین کی وفات کے بعد، عارفہ نے تعبیر علی سے شادی کی جو ایک کمپوزر اور گلوکار بھی ہیں۔جس کے ساتھ اس کا ایک گانا کچھ بھی نہیں 2022ء میں ریلیز کیا۔
پیشہ وارانہ زندگی
[ترمیم]عارفہ نے کم عمری میں ہی اداکاری اور گلوکاری شروع کر دی تھی۔ وہ پاکستان میں مختلف ٹی وی سیریل یا پروگراموں میں نظر آ چکی ہیں ۔
ڈراما
[ترمیم]- ایسا بھی ہوتا ہے (پی ٹی وی)[3]
- قسمت
- وڈیرہ سائیں (1992ء) (پی ٹی وی)
- دہلیز (1981ء) (پی ٹی وی)[5]
- فشر (پی ٹی وی)[3]
- پیاس
- عینک والا جن (1993ء - 1996ء) (پی ٹی وی)[3]
- میرات عروس (پی ٹی وی)[3]
- راہیں
- کلو
- شہلا کوٹ
- خواجہ اور سنز (1988ء) (پی ٹی وی)[3]
- آپا
- سمندر
- من چلے کا سعودہ (اشفاق احمد)
مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب Arifa Siddiqui likely to make a comeback soon Dunya TV News website, Published 17 April 2018, Retrieved 28 June 2020
- ^ ا ب پ Zullu (9 نومبر 2018)۔ "Global Marriages? How Some Biz Girls Escaped Them!"۔ MAG The Weekly (magazine)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-06-28
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج Profile of Arifa Siddiqui on Encyclopedia Pakpedia website Published 27 March 2018, Retrieved 28 June 2020
- ↑ Renowned Music Director Ustad Nazar Hussain passes away آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ radio.gov.pk (Error: unknown archive URL) Radi Pakistan website, Published 21 January 2018, Retrieved 28 June 2020
- ↑ Zullu (9 نومبر 2018)۔ "Global Marriages? How Some Biz Girls Escaped Them!"۔ MAG The Weekly (magazine)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-06-28
- 1969ء کی پیدائشیں
- 6 ستمبر کی پیدائشیں
- لاہور میں پیدا ہونے والی شخصیات
- اکیسویں صدی کی پاکستانی اداکارائیں
- بقید حیات شخصیات
- پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارائیں
- پنجابی شخصیات
- بیسویں صدی کی پاکستانی اداکارائیں
- بیسویں صدی کی پاکستانی گلوکارائیں
- اکیسویں صدی کی پاکستانی گلوکارائیں
- پشتو سنیما کی اداکارائیں
- پنجابی سنیما کی اداکارائیں
- سندھی سنیما میں اداکارہ
- اردو سنیما میں اداکارائیں
- نگار اعزاز جیتنے والی شخصیات
- پاکستانی فلمی اداکارائیں
- پاکستانی گلوکارائیں
- پنجابی زبان کے گلوکار
- اردو زبان کے گلوکار