سہلہ بنت سہیل
Appearance
سہلہ بنت سہيل | |
---|---|
سهلہ بنت سُهَيْل بن عَمْرو بن عَبْد شَمْس بن عَبْد وُدّ بن نَصْر بن مَالِك بن حِسَل بن عامر بن لؤيّ بن غالب بن فِهْر | |
معلومات شخصیت | |
شوہر | ابو حذیفہ بن عتبہ عبد اللہ بن الاسود شمّاخ بن سعید بن قائف عبدالرحمن بن عوف |
اولاد | محمد بن ابی حذیفہ سلیط بن عبد اللہ بن الاسود بُكير بن شماخ سالم بن عبد الرّحمن بن عوف |
والد | سہیل بن عمرو |
رشتے دار | ان کی والدہ : فاطمہ بنت عبد العزّى بن ابی قيس بھائی : عبد اللہ بن سہیل ابو جندل بن سہیل ہند بنت سہیل عتبہ بن سہیل |
عملی زندگی | |
نسب | القرشیہ العامریہ |
اہم واقعات | ہجرت حبشہ |
درستی - ترمیم |
سہلہ بنت سہيل بن عمرو القرشيہ بنی عامر بن لوی کی اولاد میں سے تھی ابتدائی صحابیات میں شامل ہیں۔
حبشہ کو ہجرت
[ترمیم]یہ زوجہ تھیں أبو حذيفہ بن عتبہ بن ربيعہ کی اعلانِ نبوت کے پانچویں سال رجب کے مہینے میں گیارہ مرد اور چار عورتوں نے حبشہ کی جانب ہجرت کی۔ ان مہاجرین میں سہلہ بنت سہیل اور ابوحذیفہ بھی تھے حبشہ میں محمد بن ابوحذيفہ پیدا ہوئے۔[1]
شادیاں
[ترمیم]ابو حذیفہ کے بعد شماخ بن سعيد بن قائف بن الأوقص السلمی سے شادی کی ان سے عامر پیدا ہوئے،پھر عبد اللہ بن الاسود بن عمرو، جوبني مالك بن حسل سے تھے،ان سے سليط پیدا ہوئے، پھرعبد الرحمن بن عوف سے نکاح کیا جن سے سالم پیدا ہوئے،یہ سب محمد بن ابو حذيفہ کے ماں کی طرف سے بھائی تھے۔[2]