سرفراز بگٹی (سیاستدان)
سرفراز بگٹی (سیاستدان) | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جون 1980ء (44 سال) ضلع ڈیرہ بگٹی |
شہریت | پاکستان |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
میر سرفراز بگٹی (پیدائش 1 جون 1981ء) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں۔ وہ میر غلام قادر مسوری بگٹی کے بیٹے ہیں۔ سرفراز بگٹی بلوچستان کے بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک ممتاز سیاست دان ہیں جو بلوچستان کے وزیر داخلہ اور قبائلی امور کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ [1] سرفراز بگٹی نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔
اس وقت وہ سینیٹ کے ارکان طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ [2]
سیاست
[ترمیم]سرفراز بگٹی نے ڈیرہ بگٹی کے حلقہ پی بی 24 سے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں 10013 ووٹ لے کر آزاد امیدوار کی حیثیت سے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔ [3] سرفراز بگٹی14 اکتوبر 2013ء کو بلوچستان کے وزیر داخلہ بنے۔ اس سے پہلے وہ اکبر بگٹی کے پوتے براہمداغ خان بگٹی کی سربراہی میں علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان ریپبلک آرمی کے خلاف بولتے تھے۔ [4] بی بی سی کے ایک انٹرویو میں بگٹی نے دعویٰ کیا کہ بھارتی ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ (را) بلوچستان میں عسکریت پسندوں کی مالی معاونت اور مسلح کرنے میں ملوث ہے۔ [5][6]
سرفراز بگٹی نے مشہور لارنس کالج، مری میں تعلیم حاصل کی، بورڈنگ اسکول میں قیام کے دوران اس نے مباحثوں میں حصہ لیا اور ایک شوقین کھلاڑی تھے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "6 terrorists linked to RAW, NDC arrested from Quetta: Sarfraz Bugti - Pakistan - Dunya News"
- ↑ "Senate of Pakistan"۔ www.senate.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-16
- ↑ "PB-24 Official Result, Election Commission of Pakistan"۔ مورخہ 2015-11-19 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-04-09
- ↑ "Five Baloch militant outfits banned". Dawn (newspaper) (انگریزی میں). 9 ستمبر 2010. Retrieved 2021-10-30.
- ↑ RAW funds militant groups in Balochistan: Sarfraz Bugti آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ newspakistan.tv (Error: unknown archive URL), News Pakistan, 5 December 2016.
- ↑ RAW involved in terrorism in Balochistan: Sarfraz Bugti