مندرجات کا رخ کریں

ریا سین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ریا سین
(بنگالی میں: রিয়া সেন ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Riya Dev Sen ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 24 جنوری 1981ء (43 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کولکاتا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ مون مون سین   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کلکتہ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماڈل ،  ادکارہ [3]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان بنگلہ ،  ملیالم   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ریا سین (پیدائشی نام ریا دیو سین ؛ پیدائش 24 جنوری 1981 ) [4]ایک ہندوستانی اداکارہ اور ماڈل ہے۔ ریا سین ہندوستان کے ایک اداکاراوں کے خاندان میں پیدا ہوئی، اس کی نانی سُچترا سین ، ماں مون مون مون سین اور بہن ریما سین بھی اداکارائیں تھیں۔ ریا سین نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1991 میں فلم وِش کنیا میں بطور بچی اداکارہ سے کیا تھا۔ اس کی پہلی فلمی کامیابی 2001 ہدایتکار این0چندرا کی کم بجٹ ہندی فلم سٹائل سے ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ اس کے دیگر قابل ذکر فلموں میں پروڈیوسر پریتیش ناندے کی ہندی-انگریزی میوزیکل فلم جھنکار بیٹس (2003) ، شادی نمبر 1 (2005) اور ملیالم خوفناک فلم انانتھابھادرم (2005) ہیں۔

ایک ماڈل کی حیثیت سے ریا سین کو شہرت اس وقت ملی جب اس نے 1998 میں سولہ برس کی عمر میں فالگنی پاٹھک کی موسیقی فلم “ یاد پیا کی آنے لگی “ میں کام کیا تھا۔[5] اور تب سے اب تک ریا سین موسیقی فلموں ، ٹیلی وژن اشتہارات ، فیشن شو میں کام کر رہی ہے اور مختلف میگزینوں کے سرورق پر شائع ہوتی ہے۔ ریا سین نے ایک فلاحی متحرک کے طور پر بھی کام کیا اور ایڈز آگاہی مہم کی موسیقی فلم میں اس بیماری کے بارے میں روایتی نظریات کی نفی کے لیے کام کیا۔ اس کے علاوہ اس نے بچوں کے امراض چشم کے لیے عطیات جمع کرنے میں بھی حصہ لیا۔

اداکاری

[ترمیم]

ریا سین نے 1991 میں بچی اداکارہ کی حیثیت سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور فلم وِش کنیا میں پوجا بیدی کے بچپن کا کردار ادا کیا۔ سال 2000 میں ریا نے 19 برس کی عمر میں ریا نے نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ ہدایتکار بھرتھراجا کی تامل فلم تاج محل میں کام کیا لیکن کاروباری طور پر یہ فلم کامیاب نہ ہو سکی تھی۔ [6]

غیر ہندی فلمیں

[ترمیم]

ریا سین نے ہندی زبان کے علاوہ ہندوستان کی دوسری زبانوں کی فلموں مثلاً تیلگو، ملیالم، بنگالی اور تامل میں بھی کام کیا۔ اس کے علاوہ اس نے انگریزی فلم میں بھی اداکاری کی۔

ماڈلنگ

[ترمیم]
لیک می ہفتہ فیشن میں, 2011

معروف گلوکاروں کی موسیقی فلموں میں ماڈلنگ کرنے سے ریا سین ایک مشہور اور کامیاب ماڈل بن گئی۔ جن میں فالگنی پاٹھک کا “یاد پیا کی آنے لگی” یا “چوڑی جو کھنکی”، آشا بھوسلے کا “جھمکا گرا رے”، جگجیت اور بھوسلے کے “ جب سامنے تم “ اور “ کہیں کہیں سے” ، لتا منگیشکر ، بھونسلے اور سنگھ کا “ دل کہیں ہوش کہیں “، سونو نگم کا “ جینا ہے تیرے لیے” اور شان کا “ سوٹا مارو” شامل ہیں۔

نجی زندگی اور خاندان

[ترمیم]
ریاسین (دائیں) اور ریما سین (بائیں)

مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں 24 جنوری 1981 کو پیدا ہونے والی ریا سین ، ماضی کی معروف اداکارہ مون مون سین کی بیٹی ہے۔[7][8] اور بنگالی سینیما کی لیجنڈ اداکارہ سُچترا سین کی نواسی ہے۔ [9]اس کی بہن ریما سین بھی ایک اداکارہ ہے۔ ریا سین کے والد بھارت دیو ورما تری پورہ کے شاہی خاندان سے ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm1116258/ — اخذ شدہ بتاریخ: 11 جنوری 2016
  2. بنام: Riya Sen — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/33432
  3. CineMagia person ID: https://www.cinemagia.ro/actor.php?actor_id=47489 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 اپریل 2022
  4. IBNS (24 جنوری 2013)۔ "Riya Sen Sen turns 32"۔ Sify۔ مورخہ 7 اگست 2016 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جون 2016 {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  5. "More than oomph"۔ مورخہ 21 نومبر 2006 کو اصل سے آرکائیو شدہ {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  6. "Riya Sen's new role"۔ Films۔ Behindwoods۔ 20 ستمبر 2006۔ مورخہ 24 فروری 2008 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2008 {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  7. Vasisht، Divya (7 نومبر 2002)۔ "Straight Answers"۔ Times of India۔ مورخہ 27 دسمبر 2008 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2008 {{حوالہ خبر}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  8. Jha، Subhash K (28 مارچ 2008)۔ "Riya and Raima Sen to act together"۔ Mid-Day۔ مورخہ 30 اپریل 2008 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جون 2008 {{حوالہ خبر}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  9. Chatterji، Shoma A. (2002)۔ Suchitra Sen : A Legend in Her Lifetime۔ New Delhi: Rupa & Co.۔ ISBN:81-7167-998-6