مندرجات کا رخ کریں

روپا راؤ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
روپا راؤ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 18 مئی 1981ء (43 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بنگلور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فلم ساز ،  فلمی ہدایت کارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

روپا راؤ 18 مئی کو پیدا ہوئیں۔ وہ بنگلور کی ایک آزاد ہندوستانی فلم ساز ہیں۔  وہ ہندوستان کی پہلی ہم جنس محبت کی کہانی کی ویب سیریز، دی آدر لو اسٹوری (2016) کی مصنفہ اور ہدایت کارہ ہیں۔  روپا کو تنقیدی طور پر سراہی جانے والی ایوارڈ یافتہ فلم گنٹوموٹے (2019) کی ہدایت کاری کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔  

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

روپا نے پرسنل مینجمنٹ کے ساتھ کامرس میں تعلیم مکمل کی اور فنانس میں ماسٹرز کی تعلیم ادھوری چھوڑ دی۔چھ سال تک انھوں نے انفوسس میں کام کیا۔[2] بعد میں فلمیں بنانے کی مسلسل خواہش کے ساتھ انھوں نے فلم سازی کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی نوکری چھوڑ دی۔  انھوں نے ایشین اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن، دہلی سے فلم ڈائریکشن اور پروڈکشن کا کورس مکمل کیا۔  اس کے بعد وہ ایک دستاویزی فلم ساز کی مدد کے لیے لندن برطانیہ چلی گئیں۔  [3]

کیرئیر

[ترمیم]

ہندوستان واپسی پر  جہاں انھوں نے اپنے فن کو بہتر بنانے کے لیے دستاویزی فلمیں اور مختصر فلمیں بنائیں۔  وشنو وردھنا، ایک کرناٹک فیچر فلم اور ایک آزاد تامل فیچر فلم کورایی اونڈرم الایی کی شریک هدایت کاری کے بعد، انھوں نے اپنے پہلے بڑے پیمانے کے منصوبے، دی ادر لو اسٹوری پر کام کرنا شروع کیا۔

نوعمری سے ہی دل سے ایک مصنفہ کے طور پرانہوں نے اپنے کالج کے دنوں میں دو نوجوان خواتین کی محبت میں گرفتار ہونے کی کہانی لکھی تھی لیکن غیر روایتی کہانی کی وجہ سے اسے کبھی آگے نہیں بڑھایا۔[4]

بعد میں 2015 میں انھوں نے خود اس پر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔  چونکہ کہانی کا مرکزی موضوع ہندوستان میں ایک ممنوع موضوع ہے، اس لیے انھیں اپنے پروجیکٹ کے لیے پروڈیوسر تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انھوں نے چار  لاکھ روپے جمع کرنے کے لیے کراؤڈ فنڈنگ ​​پلیٹ فارم وش بیری کا رخ کیا۔

دی ادر لو اسٹوری، دو نوجوان لڑکیوں کے درمیان ایک محبت کی کہانی، 27 اگست 2016 کو نشر ہوئی۔ پہلا سیزن 12 اقساط پر مشتمل ہے۔  بنگلور کی 1990 کی دہائی کے آخر میں,2000 کی دہائی کے اوائل میں سیٹ کی گئی، دی ادر لو اسٹوری، جس میں اسپورتی گماستے اور شویتا گپتا نے اداکاری کی، محبت میں دو نوجوان خواتین کے کہانی کو پیش کرتی ہے۔

روپا نے این وائے سی NYC ویب فیسٹ 2016 میں "بہترین ہدایت کار" کا ایوارڈ اور ٹو ویب فیسٹ  TO Web Fest 2017 میں بہترین کہانی "Best Story" کا ایوارڈ جیتا ہے۔ دی ادر لو اسٹوری نے مختلف قومی اور بین الاقوامی فلم فیسٹیولز سے کل  تین ایوارڈ جیتے اور  سات نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔

دی ادر لو اسٹوری کے بعد، 2017 میں روپا نے بیسٹ فرینڈ فارایور  لکھی اور پروڈیوس کی، ایک مختصر فلم جس میں ایک سات سالہ بچہ، کلاس میں درختوں کے بارے میں سیکھنے کے بعد، درختوں کی اہمیت کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے۔  یہ فلم ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (TIFF) میں ایک با ضابطه انتخاب تھی اور اسے آئرلینڈ نیشنل فلم باڈی ان کڈز سکشن میں دکھایا گیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ربط: https://www.imdb.com/name/nm8593411/ — اخذ شدہ بتاریخ: 20 جون 2019
  2. "Roopa Rao"۔ LinkedIn سانچہ:Better source needed
  3. "Redefining love"۔ theweek.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-25
  4. "Bengaluru-made lesbian web series gets highest nominations at NYC Web Fest"۔ Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-01-24