مندرجات کا رخ کریں

دیویا کھوسلا کمار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دویا کھوسلا کمار

معلومات شخصیت
پیدائش (1981-11-27) 27 نومبر 1981 (عمر 43 برس)
ممبئی، بھارت
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب ہندومت [1]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات بھوشن کمار (2005ء موجود)
عملی زندگی
پیشہ ڈائریکٹر
خالق
اداکارہ
دور فعالیت 2003ء - موجودہ
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ددیویا کھوسلا کمار (ولادت: 27 نومبر 1981ء) ایک بھارتی اداکارہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں۔[2] انھوں نے بطور ہدایت کارہ اپنے کیرئیر کا آغاز  يارياں  نامی فلم سے کیا، جو 10 جنوری 2014 کو سینما میں ریلیز ہوئی تھی۔ [3][4]انھوں نے مختلف اشتہاروں کی ہدایت کی ہے اور کچھ میوزک ویڈیو میں خود نظر آئیں ہیں۔ دیویا کھوسلا کمار کی شادی ٹی سیریز اور فلم پروڈکشن کمپنی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر بھوشن کمار سے ہوئی ہے۔

پیشہ وارانہ زندگی

[ترمیم]

دیویا کھوسلا نے 18 سال سے ماڈلنگ کا آغاز کیا اور 20 سال کی عمر میں ممبئی منتقل ہو گئیں جہاں انھیں بالی ووڈ میں کام کا موقع ملا۔ بالی ووڈ میں انھوں نے بھوشن کمار سے بھی ملاقات کی۔[5] انھوں نے بطور اداکارہ اپنے پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز 2004 میں ہونے والی تیلگو فلم "لوو ٹوڈے " سے کیا تھا۔ وہ فالگونی پاٹھک کے گائے ہوئے پاپ نغمہ "آئیے راما " کی ویڈیو میں بھی نظر آئیں۔[6] انھوں نے اسی سال بالی ووڈ میں فلم اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو سے قدم رکھا۔[7] اس کے بعد دیویا نے اداکاری سے لمبا وقفہ لیا اور ہدایت کاری پر توجہ دی۔

سنیما گرافی اور ایڈیٹنگ کا کورس مکمل کرنے کے بعد، دیویا نے اگم کمار نگم، جرمین جیکسن، تلسی کمار اور کچھ اشتہاری فلموں کے لیے میوزک ویڈیو ہدایت کی۔ 20 میوزک ویڈیو ہدایت کرنے کے بعد، دیویانے اپنا پہلا ہدایتکاری کام فلم یاریاں 2014 میں کیا تھا۔[8] دیویہ نے فلم میں 5 گانوں کی کوریوگرافی بھی کی، جن میں "بارش"، "ماں "، "لوو میں تھوڑا اور"، "اللہ واریا" اور "زور لگا کے " شامل ہیں۔[9]ان کا دوسری ہدایتکاری فلم صنم رے تھی، جو 12 فروری 2016 کو جاری کی گئی۔[10][11][12][13]

فلمیں

[ترمیم]

بطور اداکارہ

  • اب تمھارے حوالے وطن ساتھیوں (شویتا بشلي)
  • لو ٹوڈے

بطور ہدایت کارہ

  • یاریاں (2014ء)

بطور پروڈیوسر

  • رائے (2014ء)

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Divya Khosla Kumar Wiki, Height, Age, Boyfriend, Husband, Family, Biography & More — اخذ شدہ بتاریخ: 9 جون 2023
  2. "My husband is smart, strict producer: Divya Khosla Kumar – The Times of India"۔ The Times of بھارت۔ مورخہ 2013-12-20 کو اصل سے آرکائیو شدہ
  3. Divya Kumar (8 اپریل 2012)۔ "Divya Kumar to focus on new penchant" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ articles.timesofindia.indiatimes.com (Error: unknown archive URL)۔ The Times Of بھارت۔ http://articles.timesofindia.indiatimes.com/2012-04-08/news-interviews/31305211_1_bhushan-kumar-toh-aisa-debut آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ articles.timesofindia.indiatimes.com (Error: unknown archive URL)۔ 
  4. "Evelyn Sharma is heating it up on screen – The Times of بھارت"۔ The Times Of بھارت۔ http://timesofindia.indiatimes.com/entertainment/hindi/bollywood/news-interviews/Evelyn-Sharma-is-heating-it-up-on-screen/articleshow/28552287.cms?
  5. "I came to Mumbai to achieve something and not to get married: Divya Khosla Kumar – Times of بھارت"۔ The Times of India
  6. Indian Express (17 دسمبر 2013)۔ اخذکردہ بتاریخ 24 دسمبر 2015.
  7. "I enjoy direction more than acting: Divya Khosla – Indian Express"۔ archive.indianexpress.com۔ مورخہ 2014-02-21 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-07-15
  8. My scripts were rejected by Bhushan, reveals Divya Khosla Kumar who turns director with 'Yaariyan' آرکائیو شدہ 18 دسمبر 2013 بذریعہ وے بیک مشین۔ DNA بھارت (14 دسمبر 2013)
  9. Director Divya Khosla Kumar choreographs five songs for Yaariyan : Bollywood, News – بھارت Today آرکائیو شدہ 8 جنوری 2014 بذریعہ وے بیک مشین۔ بھارت Today۔intoday.in (8 جنوری 2014)۔ اخذکردہ بتاریخ 24 دسمبر 2015.
  10. Divya Kumar (8 اپریل 2012)۔ "Divya Kumar to focus on new penchant"۔ The Times of بھارت۔ مورخہ 2013-11-15 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-12-20
  11. 'My husband said, 'Why make a film? I can gift you anything worth Rs 10 crore' آرکائیو شدہ 8 جنوری 2014 بذریعہ وے بیک مشین۔ rediff.com (8 جنوری 2014)
  12. Saif Ali Khan was really generous, says Divya Khosla Kumar آرکائیو شدہ 22 دسمبر 2013 بذریعہ وے بیک مشین۔ CNN-IBN.in.com (8 دسمبر 2013)۔ اخذکردہ بتاریخ 24 دسمبر 2015.
  13. I enjoy direction more than acting: Divya Khosla Kumar آرکائیو شدہ 21 دسمبر 2013 بذریعہ وے بیک مشین۔ Mid-day.com (18 دسمبر 2013)۔ اخذکردہ بتاریخ 24 دسمبر 2015.