مندرجات کا رخ کریں

دھنش (اداکار)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دھنش (اداکار)
(تمل میں: தனுஷ் ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش (1983-07-28) 28 جولائی 1983 (عمر 41 برس)[1]
چنئی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت [2]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ ایشوریا رجنی کانت دھنش (2004ء تا حال)
رشتے دار
عملی زندگی
پیشہ فلم اداکار ،  فلم ساز ،  منظر نویس ،  پس پردہ گلوکار ،  فلم ہدایت کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان تمل [2]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وینکٹیش پربھو (پیدائش: 28 جولائی، 1983ء) جو زیادہ تر اپنے اسٹیج نام دھنش سے مشہور ہیں، ایک بھارتی فلمی اداکار، پروڈیوسر، ہدایت کار، مصنف، نغمہ ساز، منظر نویس اور پس پردہ گلوکار ہیں جو زیادہ تر تمل سنیما میں کام کرتے ہیں۔[6]

دھنش کی پہلی فلم اس کے والد کستھوری راجا کی ہدایت میں بننے والی 2002ء کی فلم تھللودھو المئی تھی۔ گذشتہ 15 سالوں میں دھنش نے 25 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ دھنش نے 58ویں قومی قومی فلم اعزازات کے موقع پر فلم آڈوکلم میں اداکاری کے لیے بہترین اداکار کا اعزاز حاصل کیا۔[7] 2011ء میں دھنش کا مشہور گانا "وائے دس کولاویری دی" بھارت کا پہلا گانا بنا جس کو یو ٹیوب پر 100 ملین سے زائد ویوز ملے۔[8] دھنش اپنی پروڈکشن کمپنی ونڈر بار اسٹوڈیوز کے بینر تلے فلمیں پروڈیوس کرتا ہے۔[9] دھنش نے تین قومی فلم اعزازات اور سات فلم فیئر اعزازات جیتے ہیں۔[10]

ذاتی زندگی

[ترمیم]

دھنش تمل فلمی ہدایت کار اور پروڈیوسر کستھوری راجا کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ نے اپنے بھائی ہدایت کار سیلوارگھون کے اسرار پر اداکاری شروع کی۔[11] 18 نومبر، 2004ء کو دھنش نے رجنی کات کی بیٹی ایشوریا کے ساتھ شادی کی۔ ان کے ہاں 2006ء میں بیٹے یاترا اور 2010ء میں بیٹے لنگا کی پیدائش ہوئی۔[12][5]

فنی سفر

[ترمیم]

2002ء تا 2010ء

[ترمیم]

دھنش کی پہلی فلم تھللودھو المئی تھی، اس فلم کو دھنش کے والد کستھوری راجا نے ہدایت دی۔ اس فلم کو شائقین کی طرف سے اچھے تجربے ملے۔ اس کے بعد آپ اپنے بھائی سیلوارگھون کی ہدایت میں پہلی بننے والی فلم کادھل کونڈین میں نظر آئے۔ اس فلم میں دھنش نے ایک ذہنی توزان کھوئے ہوئے لڑکے ونود کا کردار ادا کیا جو اپنی دوست کی محبت کے لیے تڑپتا ہے۔ فلم کی اشاعت کے بعد فلم نے کافی داد وصول کی اور ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئی۔[13] ان کی اگلی فلم 2003ء کے آخر میں جاری ہونے والی فلم تھروڈا تھروڈی تھی۔[14]

دھنش بعد میں فلم پُڈوکوٹئیلیرندھو سراونن اور ہدایت کار رامنا کی فلم سلن میں نظر آئے۔[15] 2004ء میں آپ فلم ڈریمز میں نظر آئے، اس فلم نے بھی کافی داد وصول کی۔[16] اس فلم کو ان کے والد نے ہدایت دی۔ 2005ء میں، دھنش دیواتھئیئی کنڈین میں نظر آئے۔ یہ فلم بعد میں اسی سال تیلگو میں ڈب کی گئی۔[17] آپ نے ہدایت کار بالو مہیندرن کی فلم ادھو ارو کنا کالم میں بھی کام کیا۔

دھنش نے ایک بار پھر فلم پدھوپیٹائی میں اپنی بھائی کے ساتھ کام کیا۔[18] اس فلم میں دھنش کی اداکاری کو بہت سہرایا گیا۔[19] اس فلم کے تیلگو ڈب ورژن کا نام دھول پیٹ تھا۔[17] اس کے بعد دھنش نے اداکارہ شریا سرن کے ساتھ فلم تھیرویلیادل ارمبم میں کام کیا۔[20][21]

دھنش کی 2007ء کی پہلی فلم پرٹئی انگرا اژاگو سندرم تھی۔ یہ فلم کامیاب نہیں ہوئی۔[22] یہ فلم کنڑا زبان کی کامیاب فلم جوگی کا ری میک تھی۔ بعد میں 2007ء میں دیوالی کے موقع پر ان کی فلم پولدھون جاری کی گئی۔ پولدھون 1948ء کی اطالوی فلم دی بائی سائیکل تھیویز پر مبنی تھی۔ اس فلم میں دھنش کی اداکاری کو بہت سہرایا گیا۔[23]

اس کے بعد آپ اپنے بھائی کی ہدایت کردہ تیلگو فلم آڈوری مٹلکو ارتھلے ویرلے کے تمل ری میک یرڈی نی موہنی میں کام کیا۔ اس فلم کے ہدایت کار متھرن جواہر تھے۔ یہ متھرن جواہر کی ہدایت میں بننے والی پہلی فلم تھی۔[24] بعد میں آپ نے اپنے سسر رجنی کانت کی فلم کسیلن میں خصوصی ظہور کیا۔ ان کی اگلی فلم ہدایت کار سورج کی فلم پڈیکدھون تھی جو جنوری 2009ء میں جاری کی گئی۔[25] اس فلم میں ان کی اداکاری کو بہت سہرایا گیا۔[26] ان کی اگلی دو فلمیں کٹی اور اوتھماپوتھیرن تھیں، ان دونوں فلموں کے ہدایت کار متھرن جواہر تھے۔[27]

دھنش اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ، 2012ء میں

2011ء تا 2016ء

[ترمیم]

2011ء میں دھنش کی فلم آڈوکلم جاری کی گئی۔ اس فلم کی شوٹنگ 3 سالوں سے ہو رہی تھی۔ یہ ویٹری مارن کے ساتھ دھنش کی دوسری فلم تھی۔ اس فلم میں دھنش نے ایک مقامی مرغا لڑائی کرانے والے ایک لڑکے کا کردار نبھایا۔ اس فلم کی تیاری کے دوران میں دھنش نے اس فلم کو اپنا "ڈریم پروجیکٹ" (Dream Project) کہا۔[28] اس فلم نے کافی مثبت تجزیے حاصل کیے اور 58ویں قومی فلم اعزازات کے موقع پر 6 اعزاز حاصل کیے۔ دھنش نے اپنی اداکاری کے لیے قومی فلم اعزاز برائے بہترین اداکار حاصل کیا،[29] اور یہ اعزاز جیت نے والے سب سے نوجوان بنے۔[30] اس کے بعد آپ نے سبھرامنیا شوا کی فلم سیڈن میں مہمان کردار نبھایا۔ ان کی اگلی فلم ایک ہنگامہ خیز مصالحہ فلم مپلائی تھی۔ یہ فلم ان کے سسر رجنی کانت کی 1989 کی اسی عنوان کی فلم کا ری میک تھی۔ اس فلم کے بعد آپ ہدایت کار ہری کی فلم وینگھائی میں نظر آئے۔ اس فلم نے ملے جلے تجزیے حاصل کیے، لیکن کاروباری لحاظ سے ایک بڑی کامیابی تھی۔[27]

دھنش کی اگلی فلم میاکم انا تھی۔ اس فلم کو ان کے بھائی نے ہدایت دی۔ اس فلم میں آپ کے ساتھ اداکارہ ریچا گنگوپادھیائے نظر آئیں۔ اس فلم کو شائقین نے بڑا سہرایا۔ ان کی اگلی فلم 2012ء میں جاری ہونے والی 3 تھی۔ اس فلم کو ان کی بیوی ایشوریا رجنی کانت دھنش نے ہدایت دی اور ان کے ساتھ اداکارہ شروتی ہاسن نے اس فلم میں کام کیا۔ اس فلم کے گانے وائے دس کولاویری دی کی مقبولیت کی وجہ سے فلم ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئی۔[31][32] 2013ء میں، آپ فلم مرین میں اداکارہ پاروتی کے ساتھ نظر آئے، اس فلم کو شائقین نے بڑا سہرایا مگر باکس آفس پر اوسط درجہ کی کمائی۔[33] ان کی اگلی فلم نئیانڈی تھی۔ اس فلم کو اے سرکنم نے ہدایت کیا، یہ فلم باکس آفس پر خاص کمائی نہ کر سکی۔[34] اس کے بعد آپ نے بالی وڈ کیریئر کا آغاز انند ایل رائے کی فلم رانجھنا سے کیا۔ اس فلم میں آپ کے ساتھ اداکارہ سونم کپور نے کام کیا۔ یہ فلم 21 جون، 2013ء کو جاری کی گئی۔ فلم کا تمل ورژن امبیکپتھی فلم کی اشاعت کے ایک ہفتے بعد جاری کیا گیا۔ اس فلم کا بیک گراؤنڈ میوزک اے آر رحمان نے کمپوز کیا اور باکس آفس پر 135 کروڑ سے زائد کی کمائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔

2014ء میں ان کی فلم ویلائی الائی پٹادھری فلم جاری کی گئی۔ یہ دھنش کی 25ویں فلم تھی اور اس فلم کے ہدایت کار ویل راج تھے۔ اس فلم کو مثبت تجزیے ملے اور ایک کامیابی تھی۔[35] ان کی اگلی فلم بالی وڈ کی فلم شمیتابھ تھی۔ اس فلم میں آپ نے اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ اکشرا ہاسن کے ساتھ کام کیا۔ اس فلم آر بالکی نے ہدایت کیا اور 2015ء میں جاری کی گئی۔ اس فلم کو کافی مثبت تجزیے ملے اور فلم کی کہانی کو بہت سہرایا گیا مگر باکس آفس پر یہ فلم ناکام رہی۔[36] ان کی اگلی فلم انیگن تھی۔ یہ ایک سنسنی خیز نفسیاتی فلم تھی، جس کو کے وی انند نے ہدایت دی۔ اس فلم کو کافی مثبت تجزیے ملے اور باکس آفس پر کامیاب رہی۔[37]

2015ء میں ان کی فلم ماری جاری کی گئی۔ یہ ایک ہنگامہ خیز مزاحیہ فلم تھی۔ اس فلم میں آپ کے ساتھ کاجل اگروال، روبو شنکر اور وجے یسوداس نے کام کیا۔ اس فلم کو بالاجی موہن نے ہدایت دی اور فلم کا میوزک انی رودھ روی چندر نے کمپوز کیا۔ یہ فلم 17 جولائی، 2015ء کو دنیا بھر میں جاری کی گئی۔ اس کے علاوہ آپ فلم تھنگا مگن میں سامنتھا اکنینی، ایمی جیکسن، کے ایس روی کمار اور رادھیکا سرتھکمار کے ساتھ نظر آئے۔ اس فلم کو ویل راج نے ہدایت دی۔[38] 2016ء میں آپ ایک ریل روڈ حادثہ پر مبنی فلم تھوڈاری میں کیرتھی سریش کے ساتھ نظر آئے۔ اس کے علاوہ ایک سنسنی خیز سیاسی فلم کوڈی میں نظر آئے۔

2017ء تا حال

[ترمیم]

آپ نے اپنی ہدایت کردہ پہلی فلم پاور پانڈی میں خصوصی ظہور کیا۔ یہ فلم 14 اپریل، 2017ء کو جاری کی گئی۔[39] اس کے بعد آپ فلم ویلائی الائی پٹادھری 2 میں نظر آئے۔ اس فلم کو ان کی سالی سوندریا رجنی کانت نے ہدایت دی۔ یہ 2014ء کی فلم ویلائی الائی پٹادھری کا ری میک تھی۔ اس فلم کی کہانی، ڈائیلاگ اور پروڈیوس بھی دھنش نے کیا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ املہ پال اور کاجول نے کام کیا۔[40][41][42] 2018ء میں آپ ایک بین الاقوامی انگریزی اور فرانسیسی زبان کی فلم دی ایکسٹرا اورڈینری جرنی آف دا فکیر میں نظر آئے۔ اس فلم کو کین اسکوٹ نے ہدایت دی۔ اس کے بعد آپ ایک گینگ سٹر فلم وڈا چینائی میں نظر آئے۔ اس فلم کو ویٹری مارن نے ہدایت دی۔ اس فلم نے کافی مثبت تجزیے حاصل کیے۔[43]

مستقبل میں 2015ء کی فلم ماری کے سیکوئل ماری 2 میں، آپ سئے پلوی اور ورلکشمی سرتھکمار کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم 21 دسمبر، 2018ء کو جاری کی جائے گی۔ اس فلم کے ہدایت کار بالاجی موہن ہیں۔[44] اس کے علاوہ آپ رومانوی فلم انائی نوکی پایم تھوٹا میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کو گوتم مینن ہدایت دیں گے۔ یہ فلم فروری 2019ء میں جاری کی جائے گی۔ اس فلم میں آپ کے ساتھ اداکارہ میگھا آکاش نظر آئیں گی۔[45]

موسیقی

[ترمیم]

دھنش زیادہ تر اپنی فلموں کے لیے گانے گاتے ہیں۔ انھوں نے بطور پس پردہ گلوکار سب سے پہلے فلم پُڈوکوٹئیلیرندھو سراونن میں کام کیا۔ اس فلم کے کمپوزر یون شنکر راجا تھے۔ آپ نے ایک بار پھر ان کے ساتھ اپنے بھائی سیلوارگھون کی فلم پدھوپیٹائی کے لیے کام کیا۔ دھنش نے اپنے بھائی کی فلموں آیی راٹھل اورون اور میکم انا کے لیے گانے گائے۔[46]

دھنش کا گانا "وائے دس کولاویری دی" 2011ء میں یوٹیوب پر جاری کیا گیا۔ یہ گانا فلم 3 کی البم کا حصہ تھا۔ یہ فلم ایشوریا رجنی کانت دھنش کی ہدایت میں بننے والی پہلی فلم تھی۔[47] گانا بھارت میں سب سے زیادہ تلاش ہونے گانا بن گیا۔[48][49][50] انی رودھ روی چندر نے اس گانے کو کمپوز کیا اور زیادہ تر بول دھنش نے خود لکھے۔[51][52][53] آپ نے کنڑا فلم وجرکیا کے لیے گانا "نو پرابلم" گایا[54] اور تیلگو فلم ٹھکا کے لیے "ٹھکا" گانا بھی گایا۔[55]

دھنش نے کسی ایسی فلم جس میں آپ بطور اداکار نہ ہو کے لیے پہلی بار فلم اژومن کے لیے گانا گایا۔ اس فلم کے میوزک کمپوزر گنیش چندراسیکن تھے، یہ ان کی پہلی فلم تھی۔ اس فلم کے لیے گائے ہوئے گانے کو بہت سہرایا گیا۔[56]

دوسرے کام

[ترمیم]

دھنش نے ڈبلیو ڈبلیو ایف بھارت کے ساتھ کام کیا اور ارتھ آور 2012ء (2012 Earth Hour) کو سپورٹ کیا۔[57] اگست 2013ء میں، دھنش نے پرفیٹی انڈیا لیمیٹڈ کے ساتھ ان کی چبانے والی ببل گم سنٹر فریش کے ترجمان (brand ambassador) کے طور پر سائن کیا۔[58]

دھنش نے 2017ء میں فلم پاور پانڈی کے ذریعے اپنے ہدایت کاری کے سفر کا آغاز کیا۔[59]

فلمیں

[ترمیم]

اعزازات اور نامزدگیاں

[ترمیم]

دھنش نے قومی فلم اعزازات، فلم فیئر اعزازات اور وجے اعزازات کی تقریبات کے دوران کئی نامزدگیاں حاصل کی۔ آپ نے 2011ء میں فلم آڈوکلم کے لیے قومی فلم اعزاز برائے بہترین اداکار حاصل کیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Dhanush's 32nd Birthday Celebration"۔ International Business Times۔ 28 جولائی 2015۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-09
  2. ^ ا ب پ https://timesofindia.indiatimes.com/topic/Dhanush — اخذ شدہ بتاریخ: 28 جولا‎ئی 2018
  3. Trivedi, Tanvi (29 اپریل 2015)۔ "Spotlight on South Indian actors now"۔ The Times of India۔ 2013-06-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-05-15
  4. `Power Paandi`-Dhanush turns director!۔ Sify.com (Updated 7 ستمبر 2016)۔ Retrieved on 10 اگست 2018.
  5. ^ ا ب Dhanush's son named Linga – Tamil Movie News۔ Indiaglitz.com (2 جولائی 2010)۔ Retrieved 10 اپریل 2013.
  6. "Dhanush on being pushed into acting at 16 and judged by his looks"۔ The Indian Express۔ 18 جنوری 2015۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-06
  7. "'Aadukalam sees Dhanush in his best performance'"۔ 31 مئی 2011۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-06
  8. "Record-breaker: Kolaveri Di becomes 1st Indian video to cross 100 million views on YouTube;"۔ Dna India۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-06
  9. "Dhanush's Wunderbar- A factory of Wonderful Films"۔ 24 اکتوبر 2015۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-06
  10. "It is a triple joy: Dhanush on National awards for 'Visaranai'"۔ 28 مارچ 2016۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-06
  11. "K. Selvaraghavan"۔ Internet Movie Database۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-05-31۔ their father Kasturi Raja
  12. Tamil Nadu / Chennai News : Rajnikanth turns grandfather آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hindu.com (Error: unknown archive URL)۔ The Hindu (13 اکتوبر 2006)۔ Retrieved 10 اپریل 2013.
  13. Rangarajan، Malathi (11 جولائی 2003)۔ "Review: Kadhal Kondain"۔ دی ہندو۔ 2007-11-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-11-11
  14. Rangarajan، Malathi (12 ستمبر 2003)۔ "Review: Thiruda Thirudi"۔ دی ہندو۔ 2003-10-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-11-11
  15. "Dhanush"۔ Internet Movie Database۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-05-13
  16. "Review: Dreams"۔ Indiaglitz۔ 18 نومبر 2004۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-11-11
  17. ^ ا ب "Cashing in on papa-in-law's name"۔ دی ہندو۔ 2007-02-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-12-20
  18. Reddy، T.؛ Krishna، Arvind؛ Ragu، R (14 فروری 2006)۔ "We are creative gamblers"۔ دی ہندو۔ 2009-08-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-11-11 {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  19. "Review: Pudhupettai"۔ Indiaglitz۔ 26 مئی 2006۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-11-11
  20. "Thiruvilayadal Arambam – Breezy masala"۔ Indiaglitz.com۔ 18 دسمبر 2006۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-12-20
  21. Davis، Franko۔ "Review: Thiruvilayaadal Arambham"۔ Nowrunning۔ 2009-08-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-01-01
  22. "Review: Parattai Engira Azhagu Sundaram"۔ Sify۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-11-11
  23. "Review: Polladhavan"۔ Sify۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-11-11
  24. Kumar، S. Ashok (9 جون 2007)۔ "Dhanush pairs up with Nayanthara"۔ دی ہندو۔ Chennai, India۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-11-11
  25. "Dhanush in 'Padikkathaavan'"۔ Indiaglitz۔ 20 مارچ 2008۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-03-20
  26. "Padikkathavan"۔ Sify۔ 14 جنوری 2009۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-01-14
  27. ^ ا ب "Movie Review : Uthamaputhiran"۔ Sify.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-04-20
  28. "Yatra is my lucky mascot: Dhanush "۔ The Times Of India۔ 28 جولائی 2009۔ 2012-06-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-09-10
  29. Bollywood beaten back at National Film Awards – Movies News News – IBNLive آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ibnlive.in.com (Error: unknown archive URL)۔ CNN-IBN.in.com. Retrieved 31 مئی 2011.
  30. Dhanush makes us proud – Tamil Movie News۔ IndiaGlitz. Retrieved 31 مئی 2011.
  31. Ramadurai، Charukesi (24 نومبر 2011)۔ "BBC News – Tamil 'nonsense' film song goes viral in India"۔ BBC۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-12-29
  32. "'Kolaveri Di': Nonsensical, Semi-English Music Video Goes Viral in India"۔ Time۔ 30 نومبر 2011۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-09
  33. "Dhanush – Chimbudevan's 'Mareesan'"۔ IndiaGlitz۔ 2019-01-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-08-25
  34. "Dhanush's Anniyan moment?"۔ Bangalore Mirror۔ 26 مارچ 2014۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-04-20
  35. "'Velai Illa Pattathari' Box Office: Dhanush Starrer Earns ₹50 Crore Worldwide"۔ IBTimes۔ 14 اگست 2014۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-09
  36. "Amitabh Bachchan: 'Shamitabh' hasn't done well at the box office because the audience did not like it, period!"۔ 27 مارچ 2015۔ 2015-03-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-09
  37. "Anegan team celebrates"۔ 31 مارچ 2015۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-09
  38. "Dhanush Thangamagan Movie Firstlook Poster HD"۔ TNPlive۔ Banglore۔ 11 اکتوبر 2015۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-09
  39. 'Power Paandi' trailer: Dhanush's directorial debut looks impressive۔ Timesofindia.indiatimes.com (22 مارچ 2017)۔ Retrieved on 2018-08-10.
  40. Velai Illa Pattadhaari 2 – Official Teaser | Dhanush, Kajol, Amala Paul | Soundarya Rajinikanth۔ YouTube (7 جون 2017)۔ Retrieved on 2018-08-10.
  41. VIP 2 2017: Movie Full Star Cast & Crew, Story, Release Date, Hit or Flop, Budget, Box Office Info: Dhanush, Kajol | MT Wiki: Upcoming Movie, Hindi TV Shows, Serials TRP, Bollywood Box Office۔ Mtwiki.blogspot.com (25 جولائی 2017)۔ Retrieved on 2018-08-10.
  42. Dhanush’s VIP 2 teaser is rocking, but there’s no glimpse of Kajol | regional movies۔ Hindustan Times (22 اپریل 2016)۔ Retrieved on 2018-08-10.
  43. Keslassy, Elsa. (31 اکتوبر 2017) Ken Scott’s ‘The Extraordinary Journey of the Fakir’ Lures Flurry of Buyers (EXCLUSIVE) – Variety۔ Variety.com. Retrieved on 2018-08-10.
  44. "Dhanush's Maari 2 Is Trending. Here's Why"۔ این ڈی ٹی وی۔ 28 ستمبر 2017۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-18
  45. Gautham Menon’s Film With Dhanush May Start Rolling Today – Tamil News. DesiMartini (6 April 2016). Retrieved on 2016-12-30.
  46. Bagchi، Shrabonti؛ Anshul Dhamija (25 نومبر 2011)۔ "Dhanush's 'Kolaveri di' song is the new youth anthem"۔ The Times of India۔ 2013-10-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-07-05
  47. "Kolaveri is the most searched video"۔ The Times of India۔ 21 نومبر 2011۔ 2013-11-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-23
  48. "Danush's '3 – Why this kolaveri di' a smashing hit — Video"۔ KollyInsider۔ 19 نومبر 2011۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-19
  49. Ramadurai، Charukesi (24 نومبر 2011)۔ "Tamil 'nonsense' film song goes viral in India"۔ BBC۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-12-10
  50. "Here's how the Kolaveri Di song happened!"۔ ریڈف ڈاٹ کوم۔ 28 نومبر 2011۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-12-28
  51. "Dhanush's 'Kolaveri di' song is the new youth anthem"۔ The Times of India۔ 25 نومبر 2011۔ 2013-10-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-09
  52. "'Kolaveri Di' song crosses 4 million mark, Big B hooked on to it"۔ The Times of India۔ 25 نومبر 2011۔ 2012-07-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا {{حوالہ خبر}}: الوسيط غير المعروف |dead-url= تم تجاهله (معاونت)
  53. "Kolaveri di next big thing in popular culture"
  54. "No problem"
  55. "Thikka"
  56. https://timesofindia.indiatimes.com/entertainment/tamil/music/dhanush-liked-the-lyrics-very-much-ganesh-chandrasekaran/articleshow/65280672.cms {{حوالہ ویب}}: الوسيط |title= غير موجود أو فارغ (معاونت)
  57. Cities / Chennai : Light in darkness: city marks Earth Hour. The Hindu (1 April 2012). Retrieved 15 June 2012.
  58. Vensoft، Laxman (6 اگست 2014)۔ "Dhanush-Adah Sharma In Center Fresh Ad"۔ cinesprint.com۔ Laxman Vensoft۔ 2014-08-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  59. Dhanush turns director with Power Paandi, reveals first poster. The Indian Express (7 September 2016). Retrieved on 2018-08-10.

بیرونی روابط

[ترمیم]