مندرجات کا رخ کریں

اے بی سی نیوز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اے بی سی نیوز (انگریزی: ABC News) امریکن براڈ کاسٹنگ کمپنی کی خبروں کی تقسیم ہے۔ یہ اپنی خبر رسانی کے لیے مشہور ہے۔ تاہم اس کی خبر رسانی کی جہاں کبھی داد تحسین بھی ملی ہے کئی بار تنقید اور جانب داری کے لیے بھی سرخیوں میں جھا چکی ہے۔

جانب داری کا الزام اور اس کا صاف ثبوت

[ترمیم]

العربیہ نے 2014ء میں اے بی سی نیوز کی روداد نگاری میں جانب داری کی واضح مثال پیش کی۔ اس نے غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں سے ہونے والی تباہ کاریوں کے مناظر تو دکھائے ہیں لیکن ان کو غزہ کے مناظر نہیں کہا بلکہ اپنے ناظرین کو یہ بتایا ہے کہ یہ فلسطینیوں کی جانب سے فائر کیے گئے راکٹوں سے اسرائیلی علاقے میں ہونے والی تباہی ہے۔ اے بی سی کی رپورٹر اور اینکر ڈیان سؤیّر نے اپنے پروگرام کے دوران ناظرین کو بتایا: ہم اب آپ کو سمندر پار لیے چلتے ہیں۔آج اسرائیل پر راکٹ گر رہے ہیں اور وہ ان کو فضا ہی میں تباہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔جس رات جب وہ یہ سب کچھ ارشاد کررہی تھیں ،اس وقت ٹی وی سکرین غزہ میں اسرائیلی بمباری کی تباہ کاریوں کی ویڈیو چل رہی تھی۔[1]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]