مندرجات کا رخ کریں

امریتا اروڑا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
امریتا اروڑا
 

معلومات شخصیت
پیدائش 31 جنوری 1981ء (43 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چمبر   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ ،  ماڈل ،  فلم اداکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

امرتا اروڑہ (انگریزی: Amrita Arora) (ولادت: 31 جنوری 1978ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ، ماڈل، ٹی وی میزبان اور وی جے ہیں۔[2] [3] امریتا اروڑا بالی وڈ اداکارہ اور میزبان ملائکہ اروڑا کی بہن ہیں۔

ذاتی زندگی اور تعلیم

[ترمیم]

امریتا اروڑا 31 جنوری 1978ء کو مہاراسٹرا کے شہر تھانے میں پیدا ہوئیں۔ جب امریتا 6 سال کی تھیں توان کے والدین کی طلاق ہو گئی تھی اور بعد میں وہ اپنی والدہ اور بہن ملائیکہ اروڑا کے ساتھ چیمبور منتقل ہوگئیں۔ ان کی والدہ، جوائس پولی کارپ، ملیالی کیتھولک ہیں اور ان کے والد، انیل اروڑا ، ایک پنجاب کے بھارتی سرحدی شہر فاضلکہ کے رہائشی تھے۔ امریتا اروڑا کے والد مرچنٹ نیوی میں کام کرتے تھے۔[4]

امریتا اروڑا نے اپنی ثانوی تعلیم چیمبور کے سوامی وویکانند اسکول سے حاصل کی۔ ان کی چاچی ، گریس پولی کارپ ، اسکول کی پرنسپل تھیں۔[5] ان کی بہن بالی وڈ اداکارہ، وی جے اور میزبان ملائکہ اروڑا ہیں۔

امریتا اروڑاکی شادی 2009ء میں تعمیراتی صنعت سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری شکیل لڈک سے ہوئی ہے۔ 4 مارچ 2009ء کو شادی عیسائی ریتی رواج کے ساتھ ہوئی اور اس کے بعد 5 مارچ کو مہندی اور 6 مارچ 2009ء کو مسلم ریتی رواج کے ساتھ ہوئی۔ اس شادی سے ان کے دو بیٹے ہیں، ایک کا نام آذان ہے جو 5 فروری 2010ءکو پیدا ہوا اور رایان 20 اکتوبر 2012ء کو پیدا ہوا۔[6][7]

متعلقہ روابط

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ربط: https://d-nb.info/gnd/138934916 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Amrita Arora"
  3. "Film Actress Amrita Arora - Bollywood Actress Amreeta Arora - Amrita Arora Biography - Amreeta Arora Profile"۔ iloveindia.com۔ مورخہ 2016-08-05 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-01
  4. Bollywood Hungama۔ "Amrita Arora names her baby boy Rayaan | Bollywood News | Hindi Movies News | Celebrity News - BollywoodHungama.com"۔ bollywoodhungama.com۔ مورخہ 2016-05-29 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-01
  5. "Chembur will always be our home"۔ Mid-Day۔ 16 جون 2006۔ مورخہ 2011-07-03 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-02-21
  6. Bollywood Hungama۔ "Amrita Arora names her baby boy Rayaan | Bollywood News | Hindi Movies News | Celebrity News - BollywoodHungama.com"۔ bollywoodhungama.com۔ مورخہ 2016-05-29 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-01
  7. Amrita & Shakeel's celeb-studded wedding آرکائیو شدہ 11 جولا‎ئی 2013 بذریعہ وے بیک مشین Times of India - 5 June 2009