احسن خان
احسن خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 9 اکتوبر 1981ء (43 سال) لندن |
شہریت | مملکت متحدہ پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور |
پیشہ | ٹیلی ویژن میزبان ، ماڈل ، اداکار ، ٹیلی ویژن اداکار ، ٹی وی پروڈیوسر |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
احسن خان ایک پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن اداکار، پروڈیوسر، میزبان اور پرفارمر ہیں۔ انھوں نے 1998ء میں اداکاری شروع کی۔ وہ نکاح، بلی، گھر کب آؤ گے، عشق خدا، دل میرا دھڑکن تیری جیسی فلموں میں جلوہ گر ہوئے اور بعد میں ٹیلی ویژن کی طرف چلے گئے۔ انھوں نے 2011ء میں رمضان کے دوران ہم ہی ٹی وی پر ایک کوئز شو حی علی الفلاح کی میزبانی بھی کی۔[1]
ذاتی زندگی
[ترمیم]وہ لندن میں 9 اکتوبر 1981ء کو پیدا ہوئے تھے، ان کے چار بہن بھائی ہیں: ایک بڑا بھائی، دو بڑی بہنیں اور ایک جڑواں بھائی، یاسر خان۔ ان کا خاندان لاہور واپس آ گیا اور وہ خاندان میں واحد تھے جو اداکار بنے، انھوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کیا۔[2]
فنی سفر
[ترمیم]احسن نے 17 برس کی عمر میں 1998ء کی فلم نکاح میں کام کر کے اداکاری کا آغاز کیا اور اسی سال پی ٹی وی کے لیے ہنس کی چال کیا۔ احسن بعد میں فلم گھر کب آؤ گی (2000ء) میں جلوہ گر ہوئے اور اس کے بعد ٹیلی ویژن میں قدم رکھا اور بہت سے ڈراموں میں کام کیا۔ انھوں نے سنہ 2011ء میں رمضان کے دوران ہم ہی ٹی وی پر ایک کوئز شو حی علی الفلاح کی میزبانی بھی کی۔[3][4] انھوں نے سال 2016ء می ڈراما اڈاری میں کام کیا اور خوب داد وصولی۔[5]
2016ء سے انھوں نے گھسے پٹے ساس بہو والے ڈراموں سے تنگ آ کر[6] پروڈکشن شروع کی،[7] اور سماجی ڈراما سیریز ”دکھ سکھ“ پروڈیوس کیا۔ سنہ 2018ء تک وہ بیس سے زائد ٹی وی ڈراموں کو پروڈیوس کر چکے تھے۔[8]
سنہ 2017ء میں انھوں نے فلم چھپن چپھائی کام کیا۔
اب وہ ایکسپریس انٹرٹینمینٹ پر ایک سیلیبریٹی پروگرام ٹائم آؤٹ ود احسن خان کی میزبانی کرتے ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "جیو کے ڈرامے'شاہ رخ کی سالیاں' میں احسن خان کا نیا روپ"۔ روزنامہ جنگ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-30
{{حوالہ ویب}}
: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|deadurl=
(معاونت) - ↑ "Ahsan Khan ~ the Admirable British Pakistani Actor", DesiBlitz. Retrieved 10 October 2018.
- ↑ "Ahsan Khan To Host Hayya Allal Falah on Hum TV"۔ awamiweb.com۔ مورخہ 2012-08-20 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-11
- ↑
- ↑ "Ahsan Khan's Udaari Role: We talk to the actor himself about his evil side"۔ 27 جون 2016
- ↑ Irfan ul Haq (20 October 2016), "With new series Dukh Sukh, Ahsan Khan hopes to recreate some PTV magic", Dawn News. Retrieved 10 October 2018.
- ↑ Faizan Javed (16 September 2016), "Exploring Ahsan Khan’s journey to stardom", The Nation. Retrieved 10 October 2018
- ↑ Madeeha Syed (7 January 2018), "THE ICON INTERVIEW: REBIRTH OF AN ACTOR", Dawn News. Retrieved 10 October 2018.
- أخطاء الاستشهاد: وسائط غير معروفة فارغة
- 1981ء کی پیدائشیں
- 9 اکتوبر کی پیدائشیں
- لندن میں پیدا ہونے والی شخصیات
- انگلستان میں پاکستانی تارکین وطن
- بقید حیات شخصیات
- پاکستان ٹیلی ویژن میزبان
- پاکستانی جڑواں شخصیات
- پاکستانی مرد فلمی اداکار
- پاکستانی مرد ٹیلی ویژن اداکار
- پاکستانی نژاد برطانوی افراد
- پاکستانی ٹیلی وژن پروڈیوسرز
- پشتون شخصیات
- پنجابی شخصیات
- فضلا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور
- پاکستانی گیم شو میزبان
- بیسویں صدی کے پاکستانی مرد اداکار
- اکیسویں صدی کے پاکستانی مرد اداکار
- پی ٹی وی اعزاز یافتہ
- پاکستانی نژاد برطانوی فلمی اداکار
- پنجاب، پاکستان کے مرد اداکار