ہگاناہ
اس صفحے میں موجود سرخ روابط اردو کے بجائے دیگر مساوی زبانوں کے ویکیپیڈیاؤں خصوصاًً انگریزی ویکیپیڈیا میں موجود ہیں، ان زبانوں سے اردو میں ترجمہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کریں۔ |
ההגנה ہگاناہ | |
---|---|
نشان | |
فعال | 1921–1948 |
ملک | فلسطین ، اسرائیل |
قسم | نیم فوجی (قبل از آزادی) متحدہ مسلح فوج (بعد از آزادی) |
کردار | یہودی آبادکاریوں کا دفاع (قبل از آزادی) |
حجم | اوسط: 21,000 |
معرکے | فلسطینی عرب بغاوت جنگ عظیم دوم |
سبکدوشی | May 28, 1948 |
ہگاناہ (عبرانی: הַהֲגָנָההַהֲגָנָה ادب، دفاع) برطانوی زیر تسلط فلسطین میں یہودی نیم فوجی دہشت گرد تنظیم تھی (48-1921) جو بعد میں اسرائیلی دفاعی افواج کی بنیاد بنی۔
فلسطین اور بعد میں اسرائیل کی یہودی دفاعی تنظیموں کا ارتقا چھوٹے ذاتی بچاؤ کی احزاب سے ہوکر گزرتا ہے جو عثمانی دور میں سرگرم ہوئیں، جو بعد میں برطانوی زیر تسلط بڑے اور جدید ادارے بننے ، ان میں سر راہ ہگاناہ تنظیم تھی جس نے اسرائیلی قومی فوج ( اسرائیلی دفاعی فورس) کی بنیاد ڈالی- یہ مرحلہ وار ارتقا بارجیورا سے ہاشومر،ہاشومر سے اسرائیلی دفاعی فوج ہوا-نئی یشوو (عثمانی سلطنت کی یہودی آبادی)میں یہودی نیم فوجی تنظیم نے دوسری الیا سے کام شروع کیا [1](1914-1904ء) اس طرح کی پہلی تنظیم بار جیورا تھی ، جس کی بنیاد1907ءمیں رکھی گئی –یہ یہودی مہاجرین کا چھوٹی سی جماعت تھی جو اپنے آبادیوں کی رکھوالی معمولی سی قیمت لے کر کرتے تھے –ان کی تعداد کسی بھی وقت میں 100سے زیادہ نہیں رہی –یہ ہاشومر میں بدلی گئی(اپریل 1909میں , جو برطانوی زیر تسلط فلسطین کے قیام تک موجود رہی- اپنے تھوڑے سے وسعت میں یہ بہترین تنظیم تھی اور یہ مجرموں اور ڈاکؤں سے یہودی املاک کے بچاؤ کے لیے وجود دی گئی تھی – جنگ عظیم اول میں ہگاناہ کے پیش رو صہیونی ٹٹو بٹالین اور یہودی لشکر (رائل فسیلرز (پیدل فوج )کی پانچ بٹالین 38ویں سے 42ویں پر مشتمل یہودی رضاکاروں کا لشکر جسے برطانوی فوج نے عثمانی سلطنت کے خلاف لڑنے کے لیے بنایا تھا )- اپریل 1920 کے عرب یہود فسادات کے بعد یشو کے یہودیوں نے ملک بھر میں خفیہ تنظیم بنانے کی ٹھانی- ہگاناہ اسی سال جون میں بنائی گئی – 1936 - 1939 کی فلسطین میں عرب بغاوت کے بعد ہگانا منظم ڈھانچے کے ساتھ ایک مکمل و بھر پور دفاعی قوت بنی ، جو تین یونٹوں پر مشتمل تھی- ہش (لڑاکا کور)، ہگاناہ (محافظ کور) اور پالماخ (اقدامی کور)- جنگ عظیم اول کا برطانوی یہودی لشکر جنگ عظیم دوم تک برطانوی یہودی بریگیڈ میں تبدیل ہوا ، جس میں بہت سے ہگاناہ کے جنگجو شامل ہوئے – 1947-1948 میں برطانوی فلسطین میں عرب اور یہود مابین خانہ جنگی میں نومنظم شدہ ہگاناہ یہودی آبادی کی حفاظت کے دئے گئے حکم کو پورا کرنے میں کامیاب ہوئی-1948-49 تک یہ خانہ جنگی عرب فوجوں کے خلاف مکمل رسمی جنگ میں تبدیل ہو چکی تھی ،ہگاناہ کی پھر سے تنظیم نو کی گئی تاکہ وہ اسرائیلی دفاعی قوت بن سکے .
پیش نظر صفحہ اسرائیل سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |
- ↑ Speedy (2011-09-12). "The Speedy Media: IDF's History". Thespeedymedia.blogspot.com. Retrieved 2014-08-03.