مملکت حمیر
حمیار | |||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
110 قبل مسیح–525 عیسوی تک | |||||||||||
دار الحکومت | ظفار صنعاء (from the beginning of the 4th century)[1] | ||||||||||
عمومی زبانیں | Ḥimyarite | ||||||||||
مذہب | بت پرستی یہودیت 390 عیسوی کے بعد یا ہو سکتا ہے اس سے پہلے۔ | ||||||||||
حکومت | شاہی | ||||||||||
بادشاہ | |||||||||||
• سنہ 275ء تا 300ء | شمر یاہرش | ||||||||||
• 390ء سے 420ء تک | ابوکرب اسعد | ||||||||||
• 510ء سے 525ء تک | یوسف اشعر ذونواس | ||||||||||
تاریخ | |||||||||||
• | 110 قبل مسیح | ||||||||||
• | 525 عیسوی تک | ||||||||||
کرنسی | Drachma[2][3] | ||||||||||
|
تاریخ یمن |
---|
خط زمانی |
مملکت حمیر ( عربی: مملكة حِمْيَر، عبرانی: ממלכת חִמְיָר یا حمیار (عربی: حِمْيَر حمیار; احادیث : hyrm )، جسے تاریخی طور پر یونانیوں اور رومیوں کی طرف سے Homerite Kingdom کہا جاتا ہے (اس کی رعایا کو Homeritae کہا جاتا ہے)، یمن کے جنوبی پہاڑی علاقوں میں ایک سیاسی طاقت تھی، نیز اس علاقے کا نام جس کا اس نے دعویٰ کیا تھا۔ 110 قبل مسیح تک، یہ قطبانی سلطنت میں ضم ہو گئی، بعد میں اسے ایک آزاد مملکت کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ کلاسیکی ذرائع کے مطابق، اس کا دار الحکومت موجودہ صنعاء شہر کے قریب قدیم شہر ظفر تھا۔ پانچویں صدی میں آبادی کے بڑھنے کے ساتھ ہی حمیاری طاقت بالآخر صنعاء میں منتقل ہو گئی۔ سلطنت کے قیام کے بعد، اس پر ذو ریدان قبیلے کے بادشاہوں کی حکومت تھی۔ اور مملکت کا نام ریدان Raydān رکھ دیا گیا تھا۔ [4]
سلطنت نے ہمسایہ ملک سباء کو پہلی بار 25 قبل مسیح میں فتح کیا۔ قتابان کو 200 عیسوی اور حضرموت کو 300 عیسوی میں فتح کیا۔ سباء کی نسبت سے اس کی سیاسی قسمت بار بار بدلتی رہی یہاں تک کہ اس نے سنہ 280ء کے لگ بھگ سبائی بادشاہت کو فتح کر لیا۔ [5] اس کے بعد حمیار کی سلطنت اس وقت تک قائم رہی جب بالآخر 525 عیسوی میں اکسم کی بادشاہت نے اسے فتح کر لیا۔
حمیاری زیادہ تر جنوبی عرب کے بتوں بشمول ود، عثتار، عم اور المقاہ کی پوجا کرتے تھے۔ ابوکریب اصعد (384 سے 433 عیسوی) کے دور سے، یہودیت کو ریاستی مذہب کے طور پر اپنایا گیا۔ ہو سکتا ہے کہ یہ مذہب کسی حد تک دو صدیوں پہلے اختیار کیا گیا ہو، لیکن اس تاریخ کے بعد بت پرستوں کے دیوتاؤں کے متعلق تحریریں ختم ہو گئیں۔ اسے ابتدائی طور پر اعلیٰ طبقوں نے قبول کیا اور ممکنہ طور پر وقت کے ساتھ ساتھ عام آبادی کے ایک بڑا حصے نے بھی بعد میں یہودی مذہب اختیار کر لیا۔ [4]
حمیاریوں کی اولاد، یعنی ذوالکلاع اور ذو عصبہ کے اشرافیہ خاندانوں نے ابتدائی اسلامی شام میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انھوں نے سنہ 638ء میں حمص کی فتح کے دوران مسلم فوج کے جنوبی عرب دستوں کی قیادت کی اور حمص کو عرب (جنوبی) کی آباد کاری، ثقافت اور سیاسی طاقت کا مرکز بنانے میں کردار ادا کیا۔ ان کے سرداروں نے پہلی مسلم خانہ جنگی، جنگ صفین (سن 656 تا 661ء) میں خلیفہ چہارم حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے خلاف حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ تعالی عنہ حمایت کی۔ سنہ 684ء میں قضاعہ کی کنفیڈریشن اور اموی خلیفہ مروان اول کے خلاف مرج راحت کی جنگ میں شکست کے بعد ان کا اثر و رسوخ کم ہو گیا اور سنہ 686ء میں خاذر کی جنگ میں ان کے رہنما کی موت کے بعد عملی طور پر ختم ہو گیا۔ بہر حال، ذوالکلاع اور ذوعصبہ کے ارکان نے اموی دور کے بقیہ دور (661-750) کے دوران مختلف اوقات میں گورنر، سالار، علما اور صلحاء کے طور پر اہم کردار ادا کیا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Encyclopædia Britannica, Himyar"۔ 06 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جون 2022
- ↑ "GREECE. PALESTINE. HIMYARITES. Taran Yaub, ca. 200 A.D. … | Drouot.com"۔ drouot.com
- ↑ "Greek Coinage; Arabia Felix Himyarites, 1st Century AD, NGC VF, Store #191510"۔ Integrity Coin Store
- ^ ا ب Jérémie Schiettecatte.
- ↑ See, e.g., Bafaqih 1990.