مندرجات کا رخ کریں

شخصیتی عدم توازن کا عارضہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شخصیتی عدم توازن کا عارضہ
مترادفشخصیتی خرابی کا عارضہ
انٹرپرسنل کمپلیکس ظاہر کرتا ہے بارڈر لائن پرسنلٹی ڈس آرڈر
اختصاصنفسیاتئ امراض
علاماتحول کے ساتھ نا مربوط (فرد یا نوع) جو ناموافقت کے جذباتی ، عملی، جسمانی یا ذہنی ردّعمل سے دوچار [1]
عمومی حملہبچپن کے اختتام یا ابتدائی جوانی[1]
دورانیہطویل مدری[1]
وجوہاتغیر واضح[2]
خطرہ عنصرجینیاتی، ثقافتی عوامل[2]
علاجمشاورت[2]
تشخیض مرضعموما کم امکان[2]
تعدد6–15فی صد[1]

شخصیتی عدم توازن کا عارضہ ( PD ) دماغی عوارض کا ایک گروپ ہے جس کی بنیادی خصوصیات میں طویل مدتی طرز عمل، سوچ اور احساس کی خرابی شامل ہے۔ [1] یہ مخلتف انداز و سیاق و سباق میں ہوسکتا ہے جو اس شخص کے ثقافتی ماحول میں قابل قبول نہیں ہو تا ہے۔ [1] علامات اس حد تک ہوتی ہیں کہ کام کاج میں خلل پڑتا ہے یا واضح پریشانی ہوتی ہے۔ [2] اس کا آغاز عام طور پر بچپن کے اختتام یا ابتدائی جوانی میں ہوتا ہے۔ [1]

اس عارضہ کی بنیادی وجہ واضح نہیں ہے۔ [2] مگر اس میں جینیاتی اور ثقافتی عوامل شامل ہو سکتے ہیں۔ [2] شخصیت کے عوارض کو تین گروہوں A (سنکی)، B (ڈرامائی) اور C (پریشانی) میں تقسیم کیا گیا ہے۔ [2] گروہ اے میں پیرانائیڈ (بے اعتباری اور شبہ کا رجحان) ، شیزائڈ (پراگندہ دماغی) ، اور شیزوٹائپل شامل ہیں۔ گروہ B میں غیر سماجی ، ہسٹریونی(خلوص سے عاری دکھاوے کا برتاؤ) ، نرگسیت ، اور حد فاضل کا شخصیتی اختلال شامل ہیں۔ اور گروہ سی میں پرہیز ، انحصار ، اور جنونی مجبوری شخصیت کی خرابی شامل ہے۔ [2] تشخیص میں ان لوگوں سے معلومات اکٹھی کی جا سکتی ہیں جو اس شخص کو جانتے ہیں۔ [2]

علاج میں کسی شخص کو نیا رویہ اختیار کرنے کی تعلیم دینا شامل ہے۔ [2] اس میں سماجی مہارت کی تربیت، گروپ تھراپی ، علمی سلوک کی تھراپی رویے کی تھراپی ، یا سائیکو ڈائنامک سائیکو تھراپی شامل ہو سکتی ہے۔ [2] اگرچہ مخصوص ادویات کی منظوری نہیں دی گئی ہے، مگر کبھی کبھار اینٹی سائیکوٹکس ، لیتھیم ، یا یس ایس آر آئی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ [2] علاج مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ زیادہ تر لوگ خود کو خود کو مسئلہ کے طور پر نہیں دیکھتے ہیں۔ [2] حالت اکثر وقت کے ساتھ بہتر ہونے اور بگڑنے کے درمیان تبدیل ہوتی رہتی ہے، جبکہ کچھ عمر بڑھنے کے ساتھ کم متاثر ہوتے ہیں۔ [2]

تقریباً 6 سے 15 فیصد آبادی میں ایک شخصیتی خرابی کا عارضہ پایا جاتا ہے۔ [1] [2] گروہ اے تقریباً 3 سے 6 فیصد، گروہ بی تقریباً 1.5 فیصد، اور گروہ سی تقریباً 3 سے 9 فیصد کو متاثر کرتا ہے۔ [1] [2] مرد عام طور پر خواتین سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ [2] 5 ویں صدی قبل مسیح سے 20 ویں صدی تک شخصیت کو چار مائعات سے منسوب کیا گیا جیسا کہ ہپوکریٹس نے تجویز کیا تھا۔ [2] 1952 میں DSM-I نے 7 شخصیت کی خرابیاں درج کیں جو DSM-IV میں بڑھ کر 11 اور DSM5 میں 10 ہو گئیں۔ [2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح American Psychiatric Association (2013)۔ Diagnostic and Statistical Manual of Mental Disorders (Fifth ایڈیشن)۔ Arlington, VA: American Psychiatric Publishing۔ صفحہ: 646–49۔ ISBN 978-0-89042-555-8۔ 26 جولا‎ئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 ستمبر 2017 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ ڑ​ ز ژ س ش ص K Fariba، V Gupta، E Kass (January 2020)۔ "Personality Disorder"۔ StatPearls۔ PMID 32310518 تأكد من صحة قيمة |pmid= (معاونت)