مندرجات کا رخ کریں

سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن
Central Board of Film Certification
مقصدفلم سرٹیفیکیشن
ہیڈکوارٹرممبئی، مہاراشٹر
Leaderپرسون جوشی
Parent organisation
وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند
ویب سائٹcbfcindia.gov.in

سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (انگریزی: Central Board of Film Certification) ایک قانونی فلموں کی زمرہ بندی کرنے والا بھارت کا ادارہ ہے جو ملک کی اطلاعات اور نشریات کی وزارت کے تحت کام کرتا ہے۔ یہ ادارہ سنیما گھروں اور ٹی وی پر دکھائے جانے والے فلموں کو صداقت نامے جاری کرتا ہے۔ مختلف درجوں میں اے زمرے کے فلم صرف بالغوں کے لیے ہیں، یو اے فلموں عمومًا پندرہ سے بڑی عمر کے لوگوں کے لیے ہیں۔ یو زمرے کی فلمیں سب کے لیے ہیں۔ اس کے علاوہ ایس زمرے کی فلمیں صرف ڈاکٹروں جیسے پیشوں کے لیے ہوتے ہیں۔ بورڈ فلموں کو صداقت نامے دینے سے انکار بھی کر سکتا ہے، اگر وہ فلمیں عوامی مفاد یا ملکی مفاد کے خلاف ہوں، ان سے نقض امن کا خطرہ ہو یا کوئی قانون کی کھلی ان دیکھی ہو۔

تنازعات

[ترمیم]

سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کے سابق سربراہ راکیش کمار کو ممبئی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔پولیس نے 2014ء میں مبینہ طور پر ایک فلم کو تیزی سے پاس کرنے کی خاطر رشوت وصول کرنے والے فلم سنسر بورڈ کے اس سربراہ کو گرفتار کر لیا تھا۔[1]

اس طرح کے الزامات کے علاوہ غیر متوازن پالیسیوں پر عمل آوری، سیاسی مداخلت اور اس کے عہدے داروں کی سیاسی رسائی کے الزامات وقتًا فوقتًا لگتے آئے ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]