بدھ پورنیما
بدھ پورنیما | |
---|---|
بالک گوتم بدھ کا مجسمہ | |
باضابطہ نام | بدھ پورنیما |
عرفیت | بدھ پورنیما ویشاخ پورنیما بدھ جینتی |
منانے والے | مشرقی ایشیا کے بدھ پیروکار اور جنوبی ایشیا و جنوب مشرقی ایشیا کے بدھ پیروکار اور کچھ ہندو (بطور ویشاخ) |
قسم | بدھ، ثقافتی |
اہمیت | گوتم بدھ کی ولادت کا جشن |
تاریخ | خطے کے حساب سے تبدیل ہوتا رہتا ہے:
|
تکرار | سالانہ |
منسلک | ویشاخ |
بدھ پورنیما اسے ویشاخ پورنیما اور بدھ جینتی بھی کہتے ہیں، بدھ مت میں اول درجہ کے حامل تہواروں میں سے ایک ہے جسے پوری دنیا میں بڑے جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جاتا ہے، یہ تہوار ہندو تقویم کے اعتبار سے بیشاخ کی چودہویں تاریخ کو اور عیسوی تقویم کے مطابق مئی ماہ میں منایا جاتا ہے، بدھ پورنیما کا یہ تہوار گوتم بدھ کی پیدائش، گوتم بدھ کے نروان اور پری نروان سے متعلق تین عظیم ترین یادگاروں پر مشتمل ہے، اس متبرک دن بدھ عقیدت مند سفید لباس میں ملبوس ہو کر نکلتے ہیں مندروں، گھروں اور شاہراہوں پر چراغاں کرتے ہیں اور روحانی و اخلاقی سر بلندی کے لیے خصوصی عبادتیں اور دعائیہ رسوم ادا کرتے ہیں۔
بدھ کی سالگرہ زیادہ تر مشرقی ایشیا میں منایا جانے والا روایتی تہوار ہے جو شہزادہ سدھارتھ گوتما کی پیدائش کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ سدھارتھ گوتم کو بعد میں گوتم بدھ کے نام سے جانا گیا، جنھوں نے بدھ مت کی بنیاد رکھی۔ جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں اسے ویشاخ کے نام سے جانا جاتا ہے اور بدھ کی کاوشوں اور موت کو یاد رکھنے کے لیے مناتے ہیں۔ تری پٹک تھیرواد کے مخطوطات میں درج معلومات کے مطابق 563 قبل مسیح میں گوتم لمبینی میں پیدا ہوئے جو آج کل نیپال میں واقع ہے۔ ان کی پرورش کپل واستو میں ہوئی۔[2][3] 35 برس کی عمر میں انھیں موجودہ دور کے بھارت میں واقع بودھ گیا میں بودھی کے درخت کے نیچے نروان حاصل ہوا۔ انھوں نے پہلی تعلیم بھارت کے شہر سارناتھ میں دی۔ 38 سال کی عمر میں بھارت کے شہر کشی نگر میں ان کا انتقال ہوا۔[4]
گوتم بدھ کی اصل تاریخ پیدائش ایشیائی شمسی قمری تقویم کے مطابق درج کی گئی ہے۔ اس لیے مغربی گریگوری تقویم کے مطابق یہ ہر سال بدلتی رہتی ہے۔ عموماً اپریل یا مئی میں اور لیپ کے سال میں جون میں بھی ہو سکتی ہے۔
تاریخ
[ترمیم]بدھ کی تاریخ پیدائش چونکہ ایشیائی شمسی قمری تقویم سے طے کی گئی ہے، سو یہ بیساکھ کے مہینے میں آتی ہے۔ بھارتی بکرمی تقویم میں یہ ویشاخ کہلاتی ہے۔ موجودہ دور کے بھارت اور نیپال میں ویساکھ کے مہینے میں پورے چاند کے دن یہ سالگرہ منائی جاتی ہے۔ تھیرواد ممالک میں یہ سالگرہ عموماً پانچویں یا چھٹی قمری مہینے میں آتی ہے۔ چیین اور کوریا میں چینی قمری تقویم کے چوتھے مہینے کے آٹھویں روز مناتے ہیں۔ تبت میں یہ تبتی تقویم کے چوتھے مہینے کی ساتویں تاریخ کو منائی جاتی ہے۔
جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا اور منگولیا
[ترمیم]بدھ کا جنم دن جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا اور منگولیا میں بدھ تقویم میں ویساکھ کے مہینے میں پورے چاند کے روز منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کو بدھ پورنیما کہتے ہیں۔ سنسکرت میں پورنیما پورے چاند کو کہا جاتا ہے۔ اسے بدھا جیانتی بھی کہتے ہیں اور سنسکرت میں جیانتی کا مطلب جنم دن ہے۔
مغربی گریگوری تقویم کے مطابق ہر سال یہ تاریخ بدلتی رہتی ہے:
- 2017 میں 10 مئی
- 2018 میں سنگا پور، کمبوڈیا، میانمار اور بنگلہ دیش میں 29 اپریل جبکہ نیپال اور بھارت میں 30 اپریل جبکہ سنگا پور، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں یہ 29 مئی کو منایا گیا[5]
- 2019 میں یہ 19 مئی کو منایا جائے گا
مشرقی ایشیا
[ترمیم]بہت سے مشرقی ایشیائی ممالک میں بدھ کی سالگرہ چینی قمری سال کے چوتھے مہینے کی آٹھ تاریخ کو منائی جاتی ہے۔ جاپان میں 1873 سے یہ گریگوری تقویم میں 8 اپریل سے منائی جا رہی ہے۔ ہانک کانگ، مکاؤ اور جنوبی کوریا میں اس روز عام تعطیل ہوتی ہے۔ یہ تاریخ اپریل کے آخر سے مئی کے آخر تک کسی وقت بھی آ سکتی ہے۔ مغربی گریگوری تقویم میں ہر سال بدلتی رہتی ہے:
- 2017 میں 3 مئی
- 2018 میں 22 مئی
- 2019 میں 12 مئی
- 2020 میں 30 اپریل
تائیوان
[ترمیم]1999 میں تائیوان کی حکومت نے اسے مئی کے دوسرے اتوار کے ساتھ مخصوص کر دیا ہے جو ماؤں کا دن بھی ہے۔
جاپان
[ترمیم]میجی اصلاحات کے بعد جاپان نے 1873 میں چینی قمری تقویم کی جگہ گریگوری تقویم اپنا لی۔ اس لیے زیادہ تر جاپانی مندروں میں بدھ کی سالگرہ 8 اپریل کو منائی جاتی ہے۔ تاہم چند ایک (زیادہ تر اوکی ناوا میں واقع) مندروں میں ابھی تک چینی قمری تقویم کے مطابق سال کے چوتھے قمری مہینے کی آٹھ تاریخ کو منائی جاتی ہے۔
مختلف ممالک میں تقریبات
[ترمیم]ایشیا
[ترمیم]بنگلہ دیش
[ترمیم]بنگلہ دیش میں اس تہوار کو بدھو پورنیما کہتے ہیں۔ اس سے ایک روز قبل بدھ بھکشو اپنے مندروں کو خوبصورت رنگوں اور موم بتیوں سے سجاتے ہیں۔ تہوار کے روز صدر اور وزیرِ اعظم اپنی تقاریر میں ملک گیر مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے بدھ مت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہیں۔ دوپہر سے بڑے میلے ٹھیلے شروع ہو جاتے ہیں جو مندروں اور وہاروں میں ہوتے ہیں اور وہاں چوڑیاں، خوراک (عموماً ویجیٹیرین)، کپڑے، کھلونے اور بدھا کی زندگی سے متعلق واقعات کی تماثیل، بدھ موسیقی اور تعلیمات وغیرہ شروع ہو جاتی ہیں۔ بعد میں مہا پجاری تقریر کر کے مہاتما بدھ کے گیان اور اپشندوں کی روشنی میں بہترین زندگی گزارنے کے حوالے سے بات کرتا ہے۔[6][7]
کمبوڈیا
[ترمیم]کمبوڈیا میں بدھ کی سالگرہ سیاکھ بوچیا کے نام سے منائی جاتی ہے اور عام تعطیل ہوتی ہے۔ ملک بھر میں بھکشو جھنڈے، کنول کے پھول، اگربتیاں اور موم بتیاں اٹھا کر مناتے ہیں۔ لوگ بھکشوؤں کو خیرات بھی دیتے ہیں۔[8]
چین
[ترمیم]چین میں تقریبات بدھ مت کے مندروں میں منائی جاتی ہیں اور لوگ بھکشوؤں کے لیے خیرات لاتے ہیں۔ ہانک کانگ میں مہاتما بدھ کا جنم دن عام تعطیل ہوتا ہے۔ بدھا کے نروان کی یاد میں لالٹین جلائے جاتے ہیں اور لوگ مندروں کو جا کر اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ مہاتما بدھ کے مجمسے کو نہلانا اس روز کی اہم رسم ہے۔[9] مکاؤ میں بھی اس تہوار پر عام تعطیل ہوتی ہے۔[10]
بھارت
[ترمیم]بھارت کی سرزمین پر بدھ کو نروان حاصل ہوا۔ بدھ نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ موجودہ بھارت میں گزارا تھا۔ بدھ مت کی مقدس ترین جگہوں میں سے کئی بشمول بودھ گیا، سارناتھ، شراوستی اور راجگیر کے علاوہ کشی نگر بھی یہیں واقع ہیں۔[11][12] شہشناہ اشوک کے دور میں بدھ مت ہندوستان سے دیگر ریاستوں تک پھیل گئی۔[4] بدھ پورنیما کو جنوبی بھارت میں عام تعطیل کا درجہ ملا ہوا ہے اور اس کی ابتدا بھیم راؤ امبیدکر نے رکھی جب سماجی انصاف کی وزارت ان کے پاس تھی۔[13] اسے سکم، لداخ، ارونا چل پردیش، بودھ گیا اور شمالی بنگال کے علاقے جیسا کہ کالیمپونگ، دارجلنگ اور کرسیونگ کے علاوہ مہاراشٹر وغیرہ میں بھی منایا جاتا ہے۔ بدھ مت کے ماننے والے وہار کو جاتے ہیں اور معمول سے زیادہ لمبی عبادت کرتے ہیں۔ ان کا لباس بالکل سفید ہوتا ہے اور عموماً ویجیٹیرین خوراک کھائی جاتی ہے۔ گوتم بدھ کو فیرنی کا پیالہ پیش کرنے والی سُجاتا کی یاد میں فیرنی بھی پیش کی جاتی ہے۔ بدھ کے جنم دن سے منسوب دن میں نہ صرف بدھ کی پیدائش بلکہ ان کے نروان اور وفات کے بارے بھی روایات پیش کی جاتی ہیں۔ تبت سے جلاوطن افراد تبتی تقویم کے چوتھے ماہ کی ساتویں تاریخ کو یہ دن منانا شروع کرتے ہیں اور رسومات چودھویں کی رات کو ختم ہوتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ مہاتما بدھ نے دنیاوی خواہشات سے کنارہ کشی اختیار کر کے نروان حاصل کیا تھا۔ وہ ناکافی پانی اور خوراک کے ساتھ کافی وقت ایک ہی آسن میں رہے جس کی وجہ سے ان کا جسم اتنا سکڑ گیا کہ ان کا بدن اور درخت کی چھال میں فرق کرنا ممکن نہ رہا۔ انھیں کمزور حالت میں دیکھ کر سُجاتا نامی خاتون نے انھیں فیرنی (کھیر) کا پیالہ بطور نذرانہ پیش کیا۔[13] جب مہاتما بدھ کو احساس ہوا کہ خوراک کے بغیر زندہ رہنا ممکن نہیں تو انھوں نے اپنے جسم کو نقصان پہنچانے کا ارادہ ترک کر دیا۔ اس کے بعد جا کر انھیں نروان ملا۔
انڈونیشیا
[ترمیم]انڈونیشیا میں ویساک کے نام سے بدھ کا جنم دن مناتے ہیں اور اس روز عام تعطیل ہوتی ہے۔ جاوا میں منڈوت کے مقام سے جلوس شروع ہوتا ہے جو بوروبدور میں جا کر ختم ہوتا ہے جہاں دنیا میں بدھ مت کا سب سے بڑا مندر موجود ہے۔[14][15]
جاپان
[ترمیم]جاپان میں بدھ کے جنم دن کو پھولوں کا تہوار کہا جاتا ہے اور یہ 8 اپریل کو مناتے ہیں تاہم عام تعطیل نہیں ہوتی۔ اس روز تمام مندروں میں عبادت کی جاتی ہے۔ جاپانی لوگ مہاتما بدھ کے گلدستوں سے لدے چھوٹے مجسموں پر ایک مشروب بہاتے ہیں جیسے نوزائیدہ بچے کو نہلایا جاتا ہے۔ اس رسم کی ابتدا چین سے ہوئی تھی اور نارا میں 606 عیسوی میں پہلی بار یہ رسم ادا کی گئی۔[16] اس کے علاوہ جاپان میں کاغذی شیر کا ناچ بھی اس تہوار کا حصہ بن چکا ہے۔[17]
ملائیشیا
[ترمیم]ملائیشیا میں بدھ کا جنم دن یومِ ویساک کہلاتا ہے اور اس روز عام تعطیل ہوتی ہے۔ ملک میں بدھ مت کی اقلیت یہ تہوار مناتی ہے۔ ملک بھر کے مندر سنوارے جاتے ہیں اور قید جانوروں کو آزاد کیا جاتا ہے۔ لوگ دعائیں مانگتے ہیں اور خیرات وغیرہ کرتے ہیں۔[8]
منگولیا
[ترمیم]منگولیا میں بدھ کی سالگرہ کو اِکھ ڈیوچن کہا جاتا ہے اور یہ منگولیا کی قمری تقویم سے متعین کی جاتی ہے۔[18] اس لیے منگولیا میں یہ تاریخ جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ آتی ہے۔ منگولیا میں اس روز عام تعطیل نہیں ہوتی مگر پھر بھی بہت سے بدھ اس روز تہوار مناتے ہیں۔[19]
میانمار
[ترمیم]میانمار میں بدھ کی سالگرہ کاسون کے پورے چاند کو منائی جاتی ہے اور عام تعطیل ہوتی ہے۔ اس روز پیپل کے درخت کو پانی دیا جاتا ہے اور عبادت ہوتی ہے۔ بڑے پگوڈوں میں موسیقی اور ناچ تماشے ہوتے ہیں۔[8]
نیپال
[ترمیم]نیپال مہاتما بدھ کی جائے پیدائش ہے اور مئی میں آنے والے پورے چاند کو سالگرہ منائی جاتی ہے۔ نیپال میں یہ دن کئی ناموں سے جانا جاتا ہے جیسا کہ بدھا جیانتی، بدھا پورنیما، ویشاخ پورنیما، ساگا داوا، ساگا داوا اور ویساک۔ پورنیما سنسکرت میں پورے چاند کے دن کو کہا جاتا ہے۔ نیپال میں نیوار قبیلے کی شاخ شاکیا کہلاتی ہے ا ور ان کا دعویٰ ہے کہ ان کا تعلق مہاتما بدھ کے قبیلے سے ہے اور یہ لوگ اس دن کو بطور تہوار مناتے ہیں۔ ان کی زبان میں یہ دن سوانیا پونہی کہلاتا ہے یعنی پھولوں والا چودھویں کا چاند۔[20] اس روز کو محض بدھ کا یومِ پیدائش ہی نہیں بلکہ ان کے مہا پری نروان سے بھی متعلق جانا جاتا ہے۔ اس روز بدھ کی یاد میں بدھ کی تعلیمات کا خیال رکھتے ہوئے سادگی اور نفاست سے تہوار مناتے ہیں۔ عام لوگ بالخصوص خواتین وہار کو جاتے ہیں اور معمول سے زیادہ لمبی عبادت کرتے ہیں۔ عام طور پر سفید لباس پہنا جاتا ہے اور ویجیٹیرین خوراک کھائی جاتی ہے۔ سُجاتا کی یاد میں فیرنی بھی پیش کی جاتی ہے۔
شمالی کوریا
[ترمیم]شمالی کوریا میں اس روز کو چوپیل کہتے ہیں[21] اور عام تعطیل ہوتی ہے۔ شمالی کوریا میں اس روز کا فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں چند روز قبل کیا جاتا ہے۔[21] کوریا میں اس روز کو منانے کا رواج بہت قدیم ہے جب دونوں کوریا ایک ملک ہوا کرتے تھے۔[22]
فلپائن
[ترمیم]فلپائن کی دو فیصد آبادی بدھ مت سے تعلق رکھتی ہے۔ یہاں بدھ کا یومِ پیدائش ویشاخ کے نام سے مناتے ہیں مگر عام تعطیل نہیں ہوتی۔[23] بدھ کے مجسمے کو نہلانے کی رسم اس تہوار میں اہمیت رکھتی ہے۔[24]
سنگا پور
[ترمیم]سنگاپور میں بدھ کے یومِ پیدائش کو ویساک یا یومِ ویساک کہتے ہیں اور عام تعطیل ہوتی ہے۔ بدھ مندروں میں تقریبات ہوتی ہیں اور بدھ مت کے جھنڈے اور پھول لگائے جاتے ہیں۔ عقیدت مند نذرانے لے کر آتے ہیں۔[25]
جنوبی کوریا
[ترمیم]جنوبی کوریا میں بدھ کے یومِ پیدائش کو کورین قمری تقویم کے مطابق مناتے ہیں اور اس روز عام تعطیل ہوتی ہے۔ کنول کی شکل کے لالٹین مندروں میں جبکہ گھروں اور گلیوں میں بھی روشنیاں کی جاتی ہیں۔[26] اس روز بہت سے مندروں میں لوگوں کو مفت کھانا اور چائے بھی پیش کی جاتی ہے۔ اکثر دیگر مذاہب کے لوگ بھی جنوبی کوریا میں اس تہوار کو مناتے ہیں۔[26]
سری لنکا
[ترمیم]سری لنکا میں بھی اس روز کو ویساک کہتے ہیں اور عام تعطیل ہوتی ہے۔ یہ دن مئی کے مہینے میں آنے والے پہلے پورے چاند کے دن منایا جاتا ہے۔ اس تاریخ کا تعین بدھ قمری تقویم سے ہوتا ہے۔ لوگ مذہبی تقریبات اور رسومات کو گھروں اور گلیوں میں منعقد کرتے ہیں اور کاغذ اور بانس کی کھپچیوں سے بنے لالٹین لٹکائے جاتے ہیں۔ اس روز عبادت کے علاوہ لوگوں کو کھانا اور مشروبات بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ ملک بھر میں رنگ برنگے گیٹ بنا کر لگائے جاتے ہیں۔ ملک بھر میں مندروں میں تہوار کا سا سماں ہوتا ہے اور نذرانے دینے کے علاوہ اگربتیاں بھی جلائی جاتی ہیں۔[27] مصنوعی روشنیوں کی مدد سے بدھ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔[28]
تائیوان
[ترمیم]تائیوان میں اس روز قومی تعطیل ہوتی ہے۔ عقیدت مند خوشبودار پانی سے بدھ کے مجسموں کو نہلاتے ہیں جو زندگی میں نئے آغاز کی علامت سمجھی جاتی ہے۔[29]
تھائی لینڈ
[ترمیم]تھائی لینڈ میں اس روز کو ویساکھا پوجا کہتے ہیں اور عام تعطیل ہوتی ہے۔ لوگ مندروں میں جمع ہو کر عبادت اور ورد کرتے ہیں۔[30]
ویتنام
[ترمیم]ویتنام میں بھی بدھ کے جنم دن کو منایا جاتا ہے۔اس روز بہت سے مندروں میں تقریبات ہوتی ہیں اور پگوڈوں کو خوب سجایا جاتا ہے۔[31] 1958 سے 1975 تک اس دن کو جنوبی ویتنام میں عام تعطیل مانا جاتا تھا۔[32]
ایشیا سے باہر تقریبات
[ترمیم]آسٹریلیا
[ترمیم]سڈنی میں بدھ کے جنم دن کی تقریبات وولونگونگ کے نان ٹین مندر میں منائی جاتی ہیں۔ دیگر تقریبات بھی اسی مندر میں ہوتی ہیں۔ کئی اقسام کے ویجیٹیرین کھانے پیش کیے جاتے ہیں اور چین، جاپان، ویتنام، کوریا، بھارت، ملائیشیا، سری لنکا، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کی ثقافتی نمائندگی والے سٹال لگائے جاتے ہیں۔[33][34] دیگر مندروں میں یہ تقریبات چینی شمسی تقویم کے چوتھے مہینے کے آٹھویں دن منائے جاتے ہیں۔[35] بریسبن میں اس روز کی تقریبات مختلف قسم کی پین ایشین خوراکوں سے ہوتی ہے اور بین الثقافتی نمائشیں ہوتی ہیں۔[36] پورا اختتامِ ہفتہ جاری رہنے والے اس تہوار میں لگ بھگ دو لاکھ افراد آتے ہیں۔[37] میلبورن میں بھی اختتامِ ہفتہ پر تہوار منایا جاتا ہے۔[38] پرتھ میں بھی دو روزہ تقریبات ہوتی ہیں۔[39] بینڈیگو کے آس پاس مقامی بدھ مندروں اور چھوٹے قصبوں میں بھی تقریبات ہوتی ہیں۔[40] کرسمس آئس لینڈ میں بدھ کے جنم دن کی تقریبات کو یومِ ویساک کہا جاتا ہے اور یہاں آسٹریلیا اور ملائیشیا کی رسومات کے علاوہ مقامی رسومات بھی شامل کی جاتی ہیں۔[41][42]
برازیل
[ترمیم]برازیل میں ویشاخ کو بڑے پیمانے پرمنایا جاتا ہے کہ یہاں جاپانی افراد کافی رہتے ہیں۔[43][44] مقامی زبان میں اسے ہانا ماتسوری کہتے ہیں۔ اسے اب غیر جاپانی بھی منانا شروع ہو گئے ہیں۔ ساؤ پالو میں اس تہوار کو منایا جاتا ہے جو جاپان سے باہر سب سے بڑی جاپانی آبادی کا مرکز ہے۔[45]
کینیڈا
[ترمیم]ٹورنٹو میں تین مندر ہیں جو بدھ مت کی تین مرکزی شاخوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہاں ویشاخ کی تقریبات منائی جاتی ہیں۔ یہ تقریبات مسی ساگا میں ہوتی ہیں۔[46][47][48]
ریاست ہائے متحدہ امریکا
[ترمیم]امریکا میں مختلف اقوام اور نسلوں کے افراد مختلف طور پر بدھ کے جنم دن کو مناتے ہیں۔
جاپانی یہ تقریب 8 اپریل کو مناتے ہیں جو بے ایریا میں کئی دہائیوں سے منائی جا رہی ہے۔
نیویارک میں بھی یہ تہوار ہر سال منایا جاتا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Official Site of Korea Tourism Org. National Holidays"۔ 2020-02-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-28
- ↑ UNESCO, Lumbini in Nepal is the birthplace of the Lord Buddha, Gethin Foundations, p. 19, which states that in the mid-3rd century BCE the Emperor Ashoka determined that Lumbini was Gautama's birthplace and thus installed a pillar there with the inscription: "... this is where the Buddha, sage of the Śākyas (Śākyamuni), was born."
- ↑ For instance, Gethin Foundations, p. 14, states: "The earliest Buddhist sources state that the future Buddha was born Siddhārtha Gautama (Pali Siddhattha Gotama), the son of a local chieftain—a rājan—in Kapilavastu (Pali Kapilavatthu) what is now the Indian–Nepalese border." However, Professor Gombrich (Theravāda Buddhism, p. 1) and the old but specialized study by Edward Thomas, The Life of the Buddha, ascribe the name Siattha/fitta to later sources.
- ^ ا ب Who was Buddha? A short life story of Buddha Shakyamuni
- ↑ Buddha Purnima | Buddhist Holidays | Office Holidays
- ↑ "বুদ্ধ পূর্ণিমা", সিলেবাসে নেই, দৈনিক কালের কণ্ঠ; ১১ মে ২০১১ খ্রিস্টাব্দ। পৃ. ৪। পরিদর্শনের তারিখ: ১৭ মে ২০১১ খ্রিস্টাব্দ।
- ↑ আজ শুভ বুদ্ধ পূর্ণিমা[مردہ ربط]
- ^ ا ب پ "Archived copy"۔ 11 مارچ 2016 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2016
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link) - ↑ http://www.hong-kong-traveller.com/buddha-birthday.html#.VuJye_l94dU
- ↑ https://publicholidays.asia/macau/buddhas-birthday/
- ↑ "A Record of Buddhistic Kingdoms, by Fa-hsien : CHAPTER XX"۔ 2016-03-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-18
- ↑ Life of Buddha - Attaining Enlightenment | About Buddha
- ^ ا ب Public Holidays in India in 2018 | Office Holidays
- ↑ Indonesia Guide: Vesak festival in Indonesia, A traditional Buddhist ritual: Despite making up less than one
- ↑ Indonesia: Vesak Day or Buddha's Birthday at Borobudur, the world's biggest Buddhist temple [Photos]
- ↑ alert-small
- ↑ Asian Material Culture - Google Books
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2020-07-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-18
- ↑ Vesak | Mongolia: Buddha?s 2,549th birthday celebrated
- ↑ Sujal Jane Dunipace (مئی 2003)۔ "Nepal's Buddha Jayanti Celebration"۔ ECS Nepal۔ 18 دسمبر 2011 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 مئی 2013
{{حوالہ خبر}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت) - ^ ا ب Understanding North Korea: Totalitarian dictatorship, Highly centralized economies, Grand Socialist Family۔ 길잡이미디어۔ 2015۔ ص 385
- ↑ Encyclopedia of Korean Seasonal Customs: Encyclopedia of Korean Folklore and Traditional Culture Vol. 1۔ 길잡이미디어۔ 2014۔ ص 147۔ ISBN:8992128924
- ↑ Jerril G. Santos, Ambassador Of The Republic Of The Philippines
- ↑ "Archived copy"۔ 11 March 2016 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-03-11
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link) - ↑ http://publicholidays.sg/vesak-day/
- ^ ا ب Encyclopedia of Korean Seasonal Customs: Encyclopedia of Korean Folklore and Traditional Culture Vol. 1۔ 길잡이미디어۔ 2014۔ ص 150۔ ISBN:8992128924
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2019-05-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-18
- ↑ "Sputnik International - Breaking News & Analysis - Radio, Photos, Videos, Infographics"۔ 2016-03-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-18
- ↑ Vesak: How Buddha's Birthday Is Celebrated Around The World (PHOTOS) | HuffPost
- ↑ "Learn How the Buddha's Birthday Is Observed"۔ 2016-03-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-18
- ↑ "Top Vietnam Festivals You Shouldn't Miss"۔ 2016-12-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-18
- ↑ Niên biểu lịch sử Phật giáo Việt Nam آرکائیو شدہ 15 نومبر 2012 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ "Buddha's Birthday Festival | Nan Tien Temple"۔ 2018-06-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-18
- ↑ Australian Pacific College: Buddha's Birthday Celebration
- ↑ "Buddha's Birthday Education Project"۔ International Buddhist Progress Society۔ 2016-10-18 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-12
- ↑ Buddha Birth Day Festival 2018 | Consensus and Openness
- ↑ "Buddha Birthday Festival"۔ Buddha's Light International Association, Chung Tian Temple۔ 26 جنوری 2014 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2014
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ "Buddha's Birthday and Multicultural Festival"۔ Buddha's Light International Association Victoria۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-03-31
- ↑ "Archived copy"۔ 14 March 2016 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-03-06
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link) - ↑ http://www.bendigotourism.com/whats-on/whats-on-this-month/event/3258-vesak-festival-of-light
- ↑ "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 2016-03-05 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-18
- ↑ "Archived copy"۔ 15 اکتوبر 2015 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2015
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link) - ↑ The Global Repositioning of Japanese Religions: An integrated approach - Ugo Dessi - Google Books
- ↑ Sachio Negawa (11 اکتوبر 2007)۔ "Chapter 8: The Formation and Development of Bairro Oriental (3) - The Emergence of a New "Tradition""۔ Discover Nikkei۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-17
- ↑ "Hanamatsuri"۔ CulturaJaponesa.com.br۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-17
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2016-03-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-18
- ↑ http://www.mississauga.com/news-story/4518929-buddhists-to-mark-buddha-s-birthday-at-celebration-square/
- ↑ "Vesak, Buddha's Birthday Celebration | Mississauga Culture"۔ 2020-07-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-18