ایڈورڈ ولیم لین
Appearance
ایڈورڈ ولیم لین ایک برطانوی مستشرق، مترجم اور لغت نگار تھا جو 17 ستمبر 1801 کو ہیر فورڈ (Hereford) میں پیدا ہوا۔ 1842ء کے بعد سے لین نے خود کو ایک جامع عربی سے انگریزی لغت کی تیاری کے لیے وقف کر دیا۔ لین نے اس لغت کا مواد جمع کرنے کے لیے مصر کے بہت سے دورے کیے۔ ان دوروں میں لین کی بیوی، بہن اور بھانجے بھی اس کے ساتھ ہوتے تھے۔ لین اپنی زندگی میں یہ لغت مکمل نہیں کر سکا۔ وہ عربی کے اکیسویں حرف ق پر تھا جب 10 اگست 1976 کوورتھنگ (Worthing ) میں اس کا انتقال ہوا۔ اس کی وفات کے بعد اس کے بھانجے کے بیٹے سٹینلے لین پول (Stanley Lane-Poole) نے ایڈورڈ ولیم لین کے نامکمل مسودات کی مدد سے بقیہ کام کو ختم کر کے اس لغت کو لین کی وفات کے 20 بعد شائع کیا۔ وفات کے بعد لین کو ویسٹ ناروڈ (West Norwood) کے قبرستان میں دفن کیا گیا۔