آبی چکر
Appearance
آبی چکر سے مراد زمین کے اندر، زمین پر اور فضاء میں پانی کی حرکت ہے۔ اس چکر کے دوران پانی ٹھوس یعنی برف، مائع یعنی پانی اور گیس یعنی بخارات کی شکل اختیار کرتا رہتا ہے۔ اگرچہ بہت لمبے عرصے سے زمین پر پانی کا توازن برقرار رہا ہے تاہم پانی کے مالیکیول آتے جاتے رہتے ہیں۔ پانی ایک آبی ذخیرے سے دوسرے کو منتقل ہوتا رہتا ہے جیسا کہ دریا سے سمندر کو پانی منتقل ہوتا ہے یا پھر سمندروں سے فضاء میں بخارات کی شکل اختیار کرتا ہے۔
آب و ہوا پر اثر
[ترمیم]آبی چکر شمسی توانائی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ 86 فیصد بخارات سمندر سے بنتے ہیں جس کی وجہ سے اُس کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو زمین کا درجہ حرارت بہت زیادہ ہو جائے گا تقریباً 67 درجہ سینٹی گریڈ اور زمین ایک گرم سیارہ بن جائے گی۔
ویکی ذخائر پر آبی چکر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |