ریاض الدین (امپائر)
ذاتی معلومات | |
---|---|
پیدائش | 15 دسمبر 1958 کراچی، پاکستان |
وفات | 11 جون 2019 کراچی، پاکستان | (عمر 60 سال)
امپائرنگ معلومات | |
ٹیسٹ امپائر | 12 (1990–2002) |
ایک روزہ امپائر | 12 (1990–2000) |
ماخذ: کرک انفو، 12 جون 2019 |
ریاض الدین (پیدائش: 15 دسمبر 1958ء) | (انتقال: 11 جون 2019ء) ایک پاکستانی کرکٹ امپائر تھے۔ ان کو پاکستان کے سب سے کم عمر ٹیسٹ امپائر ہونے کا اعزاز حاصل تھا جبکہ انھوں نے سب سے زیادہ فرسٹ کلاس مقابلوں میں امپائرنگ کا بھی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔[1]
سوانح حیات
[ترمیم]انھوں نے 1990ء سے 2002ء تک 12 ٹیسٹ مقابلوں اور 1990ء سے 2000ء تک 12 ایک روزہ بین الاقوامی میں امپائرنگ کی۔[2] وہ 15 دسمبر 2018ء کو سبکدوش ہو گئے تھے،[3] وہ کراچی کرکٹ کی سیاست میں بہت زیادہ فعال تھے، زون ایک سے تعلق رکھنے والے ریاض الدین کے سی سی اے میں ہم خیال گروپ کے قائد تصور کیے جاتے تھے۔[1] ملک کے سب سے بڑے شہر میں مقامی کرکٹ مقابلوں میں امپائروں کا تقرر ہو یا کراچی کرکٹ کی سیاست، ریاض الدین کا کردار اہم تھا۔[4]
وفات
[ترمیم]11 جون 2019ء کو 61 برس کی عمر میں وفات پا گئے، ان کو سوتے ہوئے دورہ قلب ہوا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا، انھیں طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔[5] 12 جون 2019ء بروز بدھ کو سی ون ایریا لیاقت آباد قبرستان، کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔[6]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب "سابق آئی سی سی ٹیسٹ امپائر ریاض الدین انتقال کرگئے"۔ ایکسپریس۔ 11 جون، 2019
- ↑ "Riazuddin"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2013
- ↑ "سابق آئی سی سی ٹیسٹ امپائر ریاض الدین انتقال کرگئے"۔ نوائے وقت۔ 12 جون، 2019
- ↑ "ٹیسٹ امپائر ریاض الدین کا انتقال"۔ روزنامہ جنگ
- ↑ "سابق انٹرنیشنل ٹیسٹ امپائر ریاض الدین انتقال کرگئے"۔ اے آر وائی نیوز۔ 11 جون، 2019۔ 12 جون 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جون 2019
- ↑ "کر کٹ امپائر ریاض الدین کی تدفین، سوئم آج ہوگا"۔ روزنامہ جنگ