جمال احمد خان
Appearance
ائیر چیف مارشل جمال اے خان پاکستان فضائیہ کے گیارہویں سربراہ رہے۔
ائیر چیف مارشل جمال اے خان (چھ مارچ 1985ء تا نو مارچ 1988ء) پاکستان فضائیہ کے سربراہ رہے
ائیر چیف مارشل جمال اے خان 15 اپریل 1934ء کو پیدا ہوئے تھے۔ اُنھوں نے 11جون 1953ء کو پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ 1965ء اور 1971ء دونوں جنگوں میں حصہ لیا اوراول الذکر جنگ میں ستارہ جرأت کا اعزاز حاصل کیا۔ 6مارچ 1985ء کو پاک فضائیہ کے چیف آف اسٹاف مقرر ہوئے اورتین برس تک اس منصب پر فائز رہے۔ 9مارچ 1988ء کواس عہدے سے ریٹائرہوئے۔ وہ پاک فضائیہ کے پہلے وائس چیف آف ایر اسٹاف تھے جوچیف آف اسٹاف کے عہدے تک پہنچے۔ انھیں پاک فضائیہ کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں بھی خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل تھا۔ وہ پہلے چیف آف ایر اسٹاف تھے جنھیں ایف۔16 طیارہ اڑانے کا تجربہ بھی حاصل تھا۔ [1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "تاریخ پاکستان"۔ 11 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اکتوبر 2019
زمرہ جات:
- 1934ء کی پیدائشیں
- 1965ء کی پاک بھارت جنگ کی شخصیات
- 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے پائلٹ
- 1971ء پاک بھارت جنگ کی پاکستانی عسکری شخصیات
- بقید حیات شخصیات
- پاکستان کی عسکری حکومت (1977–1988)
- پاکستانی اڑتے اکے
- پاکستانی عسکری قیادت
- پاکستانی عسکری مؤرخین
- پاکستانی ہواباز
- ریاستہائے متحدہ میں پاکستانی تارکین وطن
- رئیس عملہ پاک فضائیہ
- سالاران پاک فضائیہ
- ستارہ جرات پانے والے افراد
- ضلع فرخ آباد کی شخصیات
- متحدہ عرب امارات میں پاکستانی تارکین وطن
- نشان امتیاز وصول کنندگان
- عہدیداران پاک فضائیہ
- مہاجر شخصیات