حامد سعید کاظمی
حامد سعید کاظمی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 اکتوبر 1957ء (67 سال) پنجاب |
شہریت | پاکستان |
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
والد | احمد سعید کاظمی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ بہاؤ الدین زکریا |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
حامد سعید کاظمی (پیدائش: 3 اکتوبر، 1957ء ملتان) پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت میں مذہبی امور کے وزیر رہ چکے ہیں۔ حامد سعید کاظمی ایک کھاتے پیتے اچھی مذہبی خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد احمد سعید کاظمی ایک ممتاز اسلامی اسکالر اور صوفی تھے۔ وہ گیارہ بہن بھائیوں میں سے ایک ہیں۔[1] انھوں نے 1985ء میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ حامد سعید کاظمی شادی شدہ ہیں اور ان کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔[2] 2010ء میں حامد سعید کاظمی سعودی عرب میں پاکستانی حاجیوں کی سہولیات کے سلسلے میں ایک بدعنوانی کے معاملے میں ملوث ہوئے۔ اس نے حاجیوں سے ایک بڑی رقم وصول کی لیکن خوراک، وسائل اور رہائش کے انتہائی ناقص انتظامات کیے گئے۔ انھیں اس کے نتیجے میں 14 دسمبر 2010ء کو عہدے سے برطرف کر کے گرفتار کر لیا گیا۔[3][4][5] خورشید شاہ کو ان کی جگہ مذہبی امور کا وزیر مقرر کیا گیا۔[6]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Syed Hamid Saeed Kazmi: Pakistani Leaders.com"۔ 06 دسمبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اکتوبر 2013
- ↑ "Sayed Hamid Saeed Kazmi: Pakistan Herald"۔ 13 دسمبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اکتوبر 2013
- ↑ "Hamid Kazmi, Azam Swati sacked: GEO News"۔ 28 جولائی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اکتوبر 2013
- ↑ "Kazmi's arrest: The best part about the Hajj scandal – The Express Tribune Blog"۔ 27 نومبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اکتوبر 2013
- ↑ Former Pak minister held in connection with Haj scandal - The Hindu
- ↑ Swati and Kazmi dismissed from cabinet، دی ایکسپریس ٹریبیون