مندرجات کا رخ کریں

متوالیگر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

متوالیگر (sequencer) ایک وراثیات (Genetics) اور سالماتی حیاتیات میں استعمال کی جانے والے ایک انتہائی جدید اور کارآمد آلے یا machine کو کہا جاتا ہے جو حیاتی سالمات یا biomolecules کے مکثورہ (polymers) میں موجود موحود (monomers) کی ترتیب یا متوالیہ (sequencing) معلوم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر DNA کے سالمے میں موجود قاعدوں (A G C اور T) کی ترتیب معلوم کرنے کے لیے اسی کو استعمال کیا جاتا ہے۔

  • متوالیگر کا لفظ، متوالی سے بنا ہے جس کا مطلب ترتیب یا سلسلہ ہوتا ہے۔ لفظ متوالیہ (sequencing) بھی اسی سے ماخوذ ہے۔