سنگیتا (پاکستانی اداکارہ)
سنگیتا (پروین رضوی) | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 14 جون 1947ء کراچی، سندھ، برطانوی ہند کے صوبے اور علاقے |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
مذہب | اسلام |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلم ہدایتکار, اداکار |
اعزازات | |
نگار ایوارڈز نگار ایوارڈز 1998 نکاح 1978ء مٹھی بھر چاول نگار ایوارڈز 1978ءمٹھی بھر چاول نگار ایوارڈز 1976ء سوسائٹی گرل 1983ء سونا چاندی نگار ایوارڈز 1971ء یہ امن 1984ء نام میرا بد نام |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
پروین رضوی (انگریزی: Sangeeta) (ولادت: 14 جون 1947ء) جن کو ان کے فلمی نام سنگیتا سے جانا جاتا ہے، ایک پاکستانی اداکارہ، فلمساز اور ٹیلی ویژن ڈراما سیریل کی ہدایت کارہ ہیں۔[1]
ابتدائی زندگی
[ترمیم]پروین رضوی 14 جون 1947ء کو برطانوی ہند کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں۔ پروین رضوی کی والدہ مہتاب رضوی کا تعلق بھی فلمی دنیاسے تھا۔ پروین کی چھوٹی بہن، نسرین رضوی (پیشہ ورانہ طور پر کویتا کے نام سے مشہور ہیں) بھی پاکستانی سنیما سے وابستہ ہیں۔ برطانوی نژاد کی امریکی اداکارہ جیا خان پروین رضوی کی بھانجی تھیں۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]پروین رضوی کی پہلی شادی ساتھی پاکستانی اداکار ہمایوں قریشی سے ہوئی تھی۔ اس شادی سے ان کی ایک بیٹی بھی ہوئی۔ کچھ سالوں کے بعد، یہ شادی ناکام ہو گئی اور دونوں نے طلاق لے لی۔ اس کے بعد پروین رضوی نے مشہور کاروباری نوید اکبر بٹ سے شادی کی۔ پروین رضوی برطانوی امریکی اداکارہ جیا خان کی چاچی بھی ہیں۔
فنی زندگی
[ترمیم]1969ء میں، پروین رضوی ایک فلم میں، کوہ نور (1969ء) میں بچہ اداکار کے طور پر فلم نظر آئیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری آغا حسینی نے کی تھی۔[2] 1971ء میں، پروین رضوی کراچی سے لاہور چلی گئیں اور لاہور میں لولی وڈ فلموں میں پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا۔ ریاض شاہد کی فلم یہ امن (1971ء) میں معاون اداکارہ کے طور پر ان کے کردار کو پاکستانی عوام نے خوب پسند کیا۔ 1976ء میں پروین رضوی نے اپنی ہی فلم سوسائٹی گرل (1976ء) کو پروڈیوس اور ہدایتکاری کرنے کے فیصلہ سے پہلے وہ درجنوں دیگر فلموں میں اداکاری کر چکی تھیں۔ پروین رضوی نے 120 سے زیادہ فلموں میں بطور اداکارہ اور پروڈیوسر ہدایتکارہ کام کیا ہے۔
سنگیتا 12 سال کی عمر سے کام کررہی ہیں۔ انھوں نے فلم 'کنگن' کے ساتھ سینما انڈسٹری میں اپنے کام کا آغاز کیا۔
اداکارہ سنگیتا کا کہنا تھا کہ 'میں اس فلم کی اداکارہ تھی لیکن میں کچھ بھی نہیں جانتی تھی، میرے والدین مجھے اس انڈسٹری میں لائے اور اس کے بعد کچھ بھی حیران کن نہیں رہا'۔
خیال رہے کہ سنگیتا اپنے کیریئر میں اداکاری، پروڈکشن اور ہدایت کاری بھی کرچکی ہیں۔
ایوارڈز
[ترمیم]- 1978ء - نگار ایوارڈز، بہترین ہدایت کار، فلم مٹھی بھر چاول
- نگار ایوارڈز، بہترین معاون اداکارہ، فلم یہ امن (1971ء) اور پھر نام میرا بدنام (1984ء) کے لیے
- نگار ایوارڈز، خصوصی ایوارڈ، فلم سوسائٹی گرل اور پھر فلم سونا چاندی (1983ء) کے لیے
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Sangeeta"
- ↑ "Pakistan's film industry is in collapse"۔ Los Angeles Times (newspaper)۔ 8 November 2009۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جنوری 2019
ویکی ذخائر پر سنگیتا (پاکستانی اداکارہ) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- 1947ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کی پاکستانی اداکارائیں
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی پاکستانی اداکارائیں
- پاکستانی فلم پروڈیوسر
- پاکستانی فلم ہدایت کار
- پاکستانی فلمی اداکارائیں
- پاکستانی مسلم شخصیات
- پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارائیں
- پاکستانی ٹیلی ویژن ہدایت کار
- پاکستانی ہندو شخصیات
- کراچی کی اداکارائیں
- کراچی کی شخصیات
- لاہور کی اداکارائیں
- لاہوری شخصیات
- مہاجر شخصیات
- نگار اعزاز جیتنے والی شخصیات
- پنجابی سنیما کی اداکارائیں
- اردو سنیما میں اداکارائیں
- پشتو سنیما کی اداکارائیں
- تمغائے حسن کارکردگی وصول کنندگان
- 1958ء کی پیدائشیں
- پی ٹی وی اعزاز یافتہ