مندرجات کا رخ کریں

ساختی وراثہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ساختی وارثے جنکو انگریزی میں structural genes کہا جاتا ہے ایسے DNA کے متوالیے ہوتے ہیں جو جو RNA کی تخلیق کے لیے سانچوں (templates) کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان ساختی وراثوں کی طوالت بدائی المرکز خلیات میں 1000 زوج قواعد ہوتی ہے جبکہ حقیقی المرکز خلیات میں ان کی طوالت 10000 ہزار زوج قواعد تک ہو سکتی ہے۔

اوپر کے بیان میں، زوج قاعدہ سے مراد base pair ہے جس کے ذکر کے لیے اس کا صفحہ مخصوص ہے۔ حقیقی اور بدائی المرکز خلیات کی وضاحت ان کے روابط پر موجود ہے۔

چونکہ ساختی وراثے، آراین اے کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا، لہذا یہ لحمیات کی تیاری میں بھی استعمال ہوتے ہیں کیونکہ RNA ہی لحمیات تیار کرتا ہے۔ ان وراثوں پر کچھ مقامات ایسے ہوتے ہیں کہ جہاں سے ان کو منتظم یا قابو (کنٹرول) کیا جاتا ہے ان مقامات کو مشغل (operon) کہا جاتا ہے۔ خلیے میں چند خاص قسم کے لحمیات ایسی ہوتی ہیں جو ان مشغل پر جڑسکتی ہیں اور اس طرح وہ یا ان کے افعال کو تیز کرتی ہیں یا پھر ضرورت ہو تو آہستہ۔ ایسی لحمیات کو جو مشغل کو کنٹرول کرتی ہیں تنظیمی لحمیات (regulatory proteins) کہا جاتا ہے، اگر یہ تنظیمی لحمیہ، مشغل کے کام کو تیز کرے تو اس کو فعالی (activator) اور اگر سست کرے تو اس کو کاظمہ (repressor) کہا جاتا ہے۔